یہ چیز تو دلچسپ ہے۔۔۔ ویسے تو کتاب کا نام بھی دلچسپ ہے۔۔ شب دیدہ۔۔۔ اور صفحہ نمبر بھی بالخصوص۔۔۔ ایسے نہیں زیک نے کہا کہ شہزاد صاحب بابوں سے زیادہ معتبر ہیں۔
مجھے یاد ہے جب میرے گھر پہلی اولاد بیٹی پیدا ہوئی تھی تو میں نے بڑے فخر سے ایک دوست سے کہا تھا۔ میرے رب نے مجھ پر ہمیشہ میری اوقات اور اعمال سے زیادہ کرم کیا ہے۔ الحمداللہ۔۔۔۔ رب باری تعالی کی رحمت نے ماں بہن بیوی اور بیٹی کے روپ میں ہمیشہ مجھے گھیرے رکھا ہے۔ الحمداللہ۔
مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ آپ ہم دونوں کا مذاق بنا رہے ہیں۔۔۔ اور درپردہ کہہ رہے ہیں کہ ظہیر بھائی آپ اکیلے نہیں۔۔۔ یہ نین نے بھی کبھی کام کی بات نہیں کی۔۔۔ :confused3: