نتائج تلاش

  1. رضوان راز

    امراض اور راگ راگنیاں

    سبحان اللّٰہ ،بہت خوب، کیا سریلا اشتراک ہے۔
  2. رضوان راز

    فارسی شاعری دردِ عشقی کشیده‌ام که مَپُرس

    حافظ » غزلیات » غزل دردِ عشقی کشیده‌ام که مَپُرس زهرِ هجری چشیده‌ام که مَپُرس گشته‌ام در جهان و آخرِ کار دلبری برگزیده‌ام که مپرس آن چنان در هوایِ خاکِ دَرَش می‌رود آبِ دیده‌ام که مپرس من به گوشِ خود از دهانش دوش سخنانی شنیده‌ام که مپرس سویِ من لب چه می‌گَزی که مگوی لبِ لعلی گَزیده‌ام که...
  3. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    ‏پطرس بخاری کی ہمشیرہ کی شادی ہوئی، ایک ہی شخص اس تقریب میں ایسا تھا جس کی لمبی اور سفید داڑھی تھی باقی تمام لوگ صفا چٹ یعنی دیسی اور بدیسی انگریز تھے- خواجہ حسن نظامی نے اپنے طرز کی ایک صورت دیکھی تو سالک صاحب سے استفسار کیا---- حضرت! اس بھری مجلس میں وہ ایک صاحب جن کی صورت میں اسلام ہے وہ...
  4. رضوان راز

    ابھی تو تنقید ہو رہی ہے

    ابھی تو تنقید ہو رہی ہے احمد حاطب صدیقی (ابونثر) لو، اور سُنو! اب کہنے والے یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’پوری قوم کا مزاج ’تنقیدی مزاج‘ ہوگیا ہے۔ جسے دیکھو بس تنقید کیے جارہا ہے۔ ہر بات پر تنقید۔ اچھی بات پر بھی تنقید اور بُری بات پر توخیر تنقید کا حق بنتا ہی ہے۔‘‘ مگر یہ بات کہنے والے خود کیا کررہے...
  5. رضوان راز

    پنجاب میں ہیٹ ویو

    بجا ارشاد
  6. رضوان راز

    پنجاب میں ہیٹ ویو

    تیری آواز مکے مدینے
  7. رضوان راز

    پنجاب میں ہیٹ ویو

    الف نظامی حضرت اس وقت لاہور میں پارہ 44 ڈگری کو چھُو چکا ہے۔
  8. رضوان راز

    ہم قافیہ الفاظ

    خاک سار اپنی خوش بختی پر نازاں ہے کہ آپ ایسے صاحبانِ علم کی صحبتِ فیض رساں میسر ہے۔ اس قدر تفصیل اور وضاحت سے سمجھانے پر ممنون ہوں۔ یہ جان کر حیرت آمیز خوشی ہوئی کہ آپ نے اب تک یاد رکھا۔ وہ تشریح بمنزلہ اثاثہ ہے ۔
  9. رضوان راز

    ہم قافیہ الفاظ

    بہت شکریہ پروردگار آپ کے علم میں اضافہ فرمائے آمین
  10. رضوان راز

    ہم قافیہ الفاظ

    ان قوافی میں حرف ِ روی کیا ہے؟
  11. رضوان راز

    ہم قافیہ الفاظ

    ایک گتھی اور سلجھا دیجیے۔ خاک سار کی فہمِ خام کے مطابق یہاں ردیف دو الفاظ پر مشتمل ہے جو کہ یہی ہے۔ جب کہ مذکورہ اشعار کے مصرع ہائے اولیٰ میں فقط ہے آیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر مصرع اولیٰ میں قافیے کے بغیر ردیف جزوی طور پر آئے تو کیا اسے تقابلِ ردیفین شمار کیا جائے گا یا اس عیب کے لیے مکمل...
  12. رضوان راز

    ہم قافیہ الفاظ

    حضرت تقابلِ ردیفین کا عیب کیا ہے؟ تفصیل عنایت فرمائیے۔ مزید یہ کہ اس عیب کے حامل ان دو اشعار کی نشان دہی فرما دیجیے تا کہ سمجھنے میں سہولت ہو ۔
  13. رضوان راز

    ہرلفظ میں اک جہاں آباد ہے

    ہرلفظ میں اک جہاں آباد ہے احمد حاطب صدیقی (ابونثر) قابلِ احترام اساتذۂ کرام!تیسری تدریسِ اُردو کانفرنس کے انعقاد پر”پاکستانی تنظیمِ اساتذہ برائے تدریسِ اُردو“ کو دلی مبارک باد۔ آپ کی اس تنظیم کے نام کا مخفف ”پتا بتا“ خاصا معنی خیز ہے۔ اس مخفف میں بھی معانی کا ایک جہاں آباد ہے۔گویا اس تنظیم...
  14. رضوان راز

    پنجابی جملے تے اونہاں دا ترجمہ ( پنجابی جملے اور ان کا ترجمہ )

    اردو ترجمے میں کھرکنا کی بجائے کھریرا لکھنا بہتر ہو گا ۔
  15. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    جی نہیں، خاک سار کے علم میں ایسا کوئی لفظ نہیں ۔ یعنی حاصلِ کلام یہ کہ • اردو زبان میں ایسا کوئی لفظ نہیں جس کا پہلا حرف ساکن ہو ۔ • اس لیے ہم دیگر زبانوں کے ایسے الفاظ کو مشرف بہ اردو کرنے کے لیے ان پر الف کا اضافہ کرتے ہیں۔ • اس عمل کے پیچھے کوئی لسانی معذوری کار فرما نہیں ہے۔ جیسے...
  16. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    اصلی انگریزی تلفظ کے قریب تر کی بجائے اگر بعینہٖ وہی تلفظ ہو تو زیادہ مناسب نہ ہوگا؟
  17. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    حضرت یہ ہی تو مدعا ہے کہ "س" پر زبر کیوں؟ "س" مفتوح کیوں؟ سیدھے سبھاؤ ساکن کیوں نہیں؟ جیسے انگریزی میں س ساکن ہے۔
  18. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    اپنی بات کو واضح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہم white کو اردو میں وائٹ لکھتے ہیں نہ کہ وہائٹ۔ یعنی کسی دوسری زبان کا لفظ اردو میں لکھتے ہوئے اس کے ہجوں کے قائم مقام حروف لکھنے کی بجائے اس کے تلفظ کو مقدم رکھا جاتا ہے۔ تاکہ اس لفظ کو درست ادا کیا جا سکے۔ جب کہ زیرِ بحث صورت میں کسی لفظ کا تلفظ یک...
  19. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    مرشدی اردو الفاظ میں پہلا حرف ساکن نہیں ہوتا لیکن سکول ، سمال،سمائل ،سٹیشن ،سٹیج وغیرہ تو انگریزی زبان کے الفاظ ہیں تو انہیں جوں کا توں لکھنے میں کیا حرج ہے؟ انگریزی لفظ سکول کا تلفظ اِس - کُول کیوں کیا جاتا ہے؟
  20. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    اسکول کو سکول لکھنے میں کیا قباحت ہے؟ کیا "الف" کا "س" سے پہلے موجود ہونا لازمی ہے؟ کیا اس کے متعلق کوئی قاعدہ موجود ہے؟ رہنمائی فرمائیے۔
Top