نتائج تلاش

  1. رضوان راز

    اردو ترجمہ ہوم اسٹنٹ کےلیے Home Assistant

    صاحب من، لفظ رہائش پر علمائے لغت کو تحفظات ہیں۔ بہتر ہے کہ آپ مقیم یا قیام پذیر استعمال کیجیے۔
  2. رضوان راز

    اردو ترجمہ ہوم اسٹنٹ کےلیے Home Assistant

    درستگی کی بہ جائے درستی لکھیے۔
  3. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    عثمان صاحب آپ کی عنایت پرممنون ہوں۔ روٹس انٹرنیشنل سکول، بحریہ ٹاؤن سکول،ابنِ سینا کالج اور لاہور گرامر سکول سے بہ طور جز وقتی استاد (وزٹنگ فیکلٹی) وابستہ
  4. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    ذرہ نوازی ہے ظفری صاحب ایک نوسیکھیے سے کیا سیکھیے گا؟
  5. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    اردو شاعری کا قتیل حیات بعد الممات کا مظہر ہے۔ وہ تو اپنے قاتل کی زود پشیمانی پر تاسف کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔ بلکہ اگر چشمِ تصور وا کیجیے تو قتیل زانو پر ہاتھ مار کر ہائے کہتا بھی دکھائی دے گا۔ بعضے قتیل تو یہاں تک خبر /نظر رکھتے ہیں کہ جن کے لیے مرے تھے وہ رہے وضو کرتے۔
  6. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    جی ہاں، چہار سو جبر ہی کار فرما ہے۔ ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
  7. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    فی الحال تو آپ مقامِ تدریس پر فائز ہیں۔ مجھ نو آموز کو سکھائیے کہ سرگوشی کیوں کر کی جاتی ہے؟
  8. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    مطلب تو دونوں کا ایک ہے البتہ وہ ایسے قتیل تھے جنہیں شفا مل گئی تھی۔
  9. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    یہ سیاہ بالجبر ہیں۔ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
  10. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    نظامی صاحب آپ کی عنایت ہے۔ آپ سے ایک ان جانی اُنسیت ہے۔ شاید نسبت کا اثر ہے۔ یوں بھی حضرت محبوب الٰہی کے چاہنے والے مقناطیسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔
  11. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    شکریہ علی وقار صاحب ان شاء اللّٰہ تعلق برقرار رہے گا۔
  12. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    کرم گستری ہے بندہ پرور ریسرچ کیا ہے صاحب، دیوانے کا خواب ہے۔ ایک ایسی پروٹین بنانے کا ڈول ڈالا ہے کہ جس سے سرطان (کینسر) کا علاج ہوسکے اور مریض کیمو تھراپی کی اذیت سے بچ جائیں۔ یوں سمجھیے کہ ہاتھی سے مقابلے کو ابابیل کھوجنے نکلے ہیں۔ کام یاب ہوئے تو کیا کہنے ورنہ سرورِ دشت پیمائی اور لذّتِ...
  13. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    بندگی عرض ہے پیر و مرشد
  14. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    ذرہ نوازی کا شکریہ۔ جی ہاں کچھ اوراق سیاہ کرنے کا مرتکب ہوا ہوں لیکن نو مشقی ان اوراق اور منہ دکھانے کی اجازت نہیں دیتی کہ ہر دو پر سیاہی غالب ہے۔
  15. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    خاک سار کا نام ملک محمد رضوان علوی ہے۔ گئے وقتوں کے شہرِ علم و ادب یعنی لاہور میں مقیم ہوں۔ بچوں کو پڑھاتا ہوں تو اپنے حصے کا رزق پاتا ہوں۔ نہیں معلوم پالن ہار کو کیا ادا پسند آئی جس نے مجھ ایسے کو معلّمی کے تاج سے سرفراز کیا۔ اے لیولز حیاتیات (بیالوجی) کی تدریس سے وابستہ ہوں۔ سالمیاتی...
  16. رضوان راز

    اک بت مجھے بھی، گوشۂ دل میں پڑا مِلا

    اِک بُت مُجھے بھی ، گوشۂ دل میں پڑا مِلا واعظ کو وھم ھے کہ ، اُسی کو خُدا مِلا حیرت ھے ، اُس نے اپنی پرستش ھی کیوں نہ کی؟ جب آدمی کو پہلے پہل ، آئینہ مِلا خورشیدِ زندگی کی ، تمازت غضب کی تھی تُو راہ میں مِلا ، تو شجر کا مزا مِلا دیکھا جو غور سے تو ، مجسّم تُجھی میں تھا وہ حُسن جو خیال سے بھی...
  17. رضوان راز

    پنجابی جملے تے اونہاں دا ترجمہ ( پنجابی جملے اور ان کا ترجمہ )

    مان جوگ ڈاکٹر شہباز ملک ہوراں دی گل ٹھیک اے بئی پنجابی زبان نوں سِکھیا دی زبان کر کے نئیں ورتیا گیا۔ ایس پاروں اُتّری ہند دی ایک وڈی زبان نال اودے اپنے بولن آلیاں نے متریاں جیہا سلوک کیتا اے۔ چڑھدے پنجاب ول تے فیر وی ایس اتے کجھ کم ہویا اے تے بوہتا کم ہو ریا اے پر لہندے پنجاب ول خورے کیوں ایس...
  18. رضوان راز

    پنجابی بولیاں تے اونہاں دا اردو ترجمہ

    ودھیا، سواد آ گیا۔ عمدہ، پُرلطف
Top