نتائج تلاش

  1. رضوان راز

    بھرتی کہاں کروں دلِ خانہ خراب کی؟

    خاک سار کی رائے میں بہ طور اصول تو درست ہے لیکن بعض صورتوں میں جغرافیائی اور ثقافتی حوالے سے اس اصول کی پابندی ممکن نہیں رہتی۔ مثال کے طور پر بیگُم ترکی زبان کا لفظ ہے۔ اس میں گ مضموم ہے۔ لیکن اردو میں تلفظ بیگَم ہے (گ مفتوح)
  2. رضوان راز

    بھرتی کہاں کروں دلِ خانہ خراب کی؟

    بھرتی کہاں کروں دلِ خانہ خراب کی؟ احمد حاطب صدیقی (ابونثر) نئی حکومت آتی ہے تو نئی نئی بھرتیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ نئے وزیراعظم بھرتی کیے جاتے ہیں، نئے وزیر اور نئے مشیر۔ پَر ہوتے یہ سب پُرانے ہی شکاری ہیں، جال سمیت۔ کبھی ہوتا ہوگا کہ ’نیا جال لائے پُرانے شکاری‘۔ مگر اب تو جال بدلنے کی بھی زحمت...
  3. رضوان راز

    ڈاکٹرتابشؔ مہدی کا سنہری مراسلہ

    *ڈاکٹرتابشؔ مہدی کا سنہری مراسلہ* *احمد حاطب صدیقی (ابونثر)* دیکھا گیا ہے کہ بعضے بعضے لوگ ’سنہرا موقع‘ نہیں لکھتے۔ ’سنہری موقع‘ لکھتے ہیں۔ ہمارا جی چاہتا تھا کہ ایسے موقع پرستوں کی خوب خبر لی جائے۔ مگر نئی دہلی سے ڈاکٹر تابشؔ مہدی نے خبر دی ہے کہ ’سنہرا‘ کوئی رنگ ہوتا ہی نہیں۔ صاحب! رنگ تو...
  4. رضوان راز

    چند انوکھے ملک

    زبردست
  5. رضوان راز

    رضا بکارِ خویش حیرانم اغثنی یارسول اللہ از امام احمد رضا بریلویؒ

    اللھم صل علی محمد و آل محمد سبحان اللّٰہ محمد وارث آپ کے ترجمہ کی وجہ سے ہم بھی مستفید ہوئے۔ اللّٰہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
  6. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    جناب ظہیر صاحب قبلہ خاکسار آپ کی عنایات کا شکر گزار ہے۔ پروردگار آپ کو سلامت رکھے۔
  7. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    تہاڈے کوڑھ مغزاں دے پلے ککھ نئی پینا۔ اگے چلو...... مطبل ایہہ کہ تسی ایس کوڑھ مغز (رضوان) دے پلے ککھ نہیں پین دینا۔ :LOL:
  8. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    درج بالا لڑی پڑھ چکا۔ اس حوالے سے چند گزارشات عرض کرتا ہوں۔ اول یہ کہ موجودہ لڑی میں زیرِ بحث غزل بناوٹی یا کلامِ غالب کی تلبیس ہرگز نہیں۔ یہ غزل معتبر حوالہ جات کے ساتھ غالب کا تسلیم شدہ کلام ہے۔ دوم یہ کہ یہ مطبوعہ غزل ہے۔ سوم یہ کہ اس غزل کو یہاں پیش کرنے کا مقصد خدانخواستہ کسی کا مذاق...
  9. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    حضور مشکل مشکل کھیلنا ہرگز مقصود نہیں۔ بندہ تو خود مشکل کا شکار ہے اور مدد کا طلب گار ہے۔ بے شک یہ غزل غالب نے ہی دیوان سے نکال دی۔ یہاں یہ تو بحث ہی نہیں۔ اس غزل کے اہم یا غیر اہم ہونے سے مطلب نہیں۔ یہ غزل نظر سے گزری لاکھ سر کھپایا کیا لیکن کچھ نہ سوجھا۔ مجھ غریب کو تو اس کے مطالب سے غرض ہے۔...
  10. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    بجا ارشاد لیکن یہ فرمائیے کہ اگر مولانا غلام رسول مہر ہم پر احسان نہ فرماتے اور نوائے سروش تحریر نہ فرماتے تو کیا ہم غالب فہمی سے یہ کہہ کر دست بردار ہو جاتے کہ یہ تو محض گنجلک اور مہمل کلام ہے
  11. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    بجا ارشاد یہ غزل غالب نے اپنے ابتدائی میں کہی تھی جب وہ بیدل کی پیروی میں انتہائی مشکل اشعار کہا کرتے تھے اور بعد میں اس روش کو ترک کر دیا۔ یہ غزل دیوانِ غالب کے نسخۂ حمیدیہ میں درج ہے جو کہ 1917 میں بھوپال میں دریافت ہوا۔ دیوانِ غالب کا یہ قدیم ترین نسخہ ہے جو 1821 میں چھپا۔ ہمارے ہاں رائج...
  12. رضوان راز

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    خاکسار کی رائے میں زیرِ نظر غزل کے تمام تر قوافی شعرائے فارس کے تتبع میں باندھے گئے ہیں اور کسی ایک قافیہ میں بھی ہائے معروف (ی) پر کھڑی زبر نہیں ہے۔
  13. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    شکریہ جناب۔ یوں تو راز کا معروف ہونا راز کا عدم ہونا ہے لیکن تعمیلِ حکم واجب ہے اس لیے پردۂ اخفا چاک کرتا ہوں۔ خاکسار کا نام محمد رضوان ہے۔ جنت مکانی، خلد آشیانی تایا جان مرحوم و مغفور نام کے ساتھ ملک لکھتے تھے سو ان کے تتبع میں شناختی کارڈ پر ملک محمد رضوان درج ہے گو کہ کسی قسم کا شجرۂ نسب...
  14. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    حضور چار صفحات کا مضمون قبول ہے۔ اب ان دو شرائط کے لیے دست بہ دعا ہوں کہ پروردگار آپ کی عدیم الفرصتی میں تخفیف فرمائے اور آپ کے ذہن و قلب کو اس جانب منقلب فرمائے۔ آمین
  15. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    صاحبِ من اگر فقط ایک مصرع بالائے فہم ہوتا تو دامنِ طلب مکمل غزل کی تشریح کے لیے نہ پھیلاتا۔ یہاں تو پوری غزل، ایک ایک شعر ستم بالائے ستم ہے۔
  16. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    ی یہ غزل نسخۂ حمیدیہ میں ہے۔ جب کہ متداول دیوانِ غالب میں موجود نہیں ہے۔ مولانا غلام رسول مہر کی شرح متداول دیوان کی شرح ہے۔ :(
  17. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    خاکسار اس غزل کی شرح کا منتظر ہے۔ احباب سے نظرِ التفات کی التماس ہے۔ محمد وارث الف عین فرقان احمد ظہیراحمدظہیر الف نظامی
  18. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    جنوں گرم انتظار، و نالہ بیتابی کمند آیا سُویدا، تا بلب، زنجیر سے دودِ سپند آیا مہ اختر فشاں کی بہرِ استقبال آنکھوں سے تماشا، کشورِ آئینہ میں آئینہ بند آیا تغافل، بدگمانی، بلکہ میری سخت جانی سے نگاہِ بے حجابِ ناز کو، بیمِ گزند آیا فضائے خندہ گل تنگ و ذوقِ عیش بے پرواہ فراغت گاہِ آغوشِ وداعِ دل،...
Top