نتائج تلاش

  1. دوست

    بکرے کی گردن کیسے پکائیں؟

    ابھی تو جمعہ پڑھنے جاؤں گا تو ایشیین سپر مارکیٹ سے شان مصالحہ لوں گا۔ پھر واپسی پر میری نیٹ کر کے دو ایک گھنٹے میں پکا لوں گا۔ جیسا پکے۔ آلو ڈال کر :mrgreen: ایک دوست سے خصوصاً ادھار لیے تھے اور اسے لارا بھی لگایا ہوا ہے گردن کا :smile-big:
  2. دوست

    بکرے کی گردن کیسے پکائیں؟

    میرا خیال ہے گوشت کو پہلے میری نیٹ کر کے رکھ لیا جائے۔ دہی، لہسن ادرک پیسٹ (جو وڈی پیکنگ لے کر آیا ہوں اور اسے ختم بھی کرنا ہے) اور شان مصالحہ لگا کر۔ شان مصالحہ کونسا استعمال کروں یہ ایک بڑا سوال ہے۔
  3. دوست

    بکرے کی گردن کیسے پکائیں؟

    ویسے تو سالن بن جائے گا اتنی پریکٹس ہے۔ یہ پوچھنا تھا کوئی خاص طریقہ تو نہیں بنانے کا۔ جیسے کڑاہی، ہانڈی یا سری پائے وغیرہ کو پکانے کا انداز ذرا الگ الگ ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ کڑاہی والا شان مصالحہ ڈال کر یا پھر سادہ نمک مرچ ڈال کر پکا لوں اگر اسے پکانے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے۔
  4. دوست

    تعلق کی نئی اک رسم اب ایجاد کرنا ہے.. حمیرا راحت

    واہ۔ چوری کر کے اپنی وال پر ڈال رہا ہوں۔
  5. دوست

    بکرے کی گردن کیسے پکائیں؟

    بکرے کی گردن پکانی ہے، ویسے تو سنا ہے ران جیسا گوشت ہوتا ہے۔ لیکن کوئی ٹُونے ٹوٹکے آپ کے علم میں ہوں تو مطلع فرمائیں۔ ٹُونے نہ بھی ہوئے تو کام چل جائے گا میں نے گردن پکانی ہے کسی کا رزلٹ نہیں باندھنا۔
  6. دوست

    گرافِک ناولز اور کامِک بُکس

    اپنے کو تو کہانیوں کا شوق ہے کہیں سے مل جائیں۔ چسکے دار مصالحے دار کہانیاں۔ عمران سیریز سے ایم اے راحت اور محی الدین کی دیوتا، خواتین کے ناولز اور پھر انگریزی کی فینٹیسی ایپک صنف (ہیرپوٹر، وہیل آف ٹائم، کوڈیکس الیرا) اور اس کے بعد سٹار ٹریک، سٹار گیٹ، سٹار وارز اور جو بھی سائنس فکشن فلم مل جائے...
  7. دوست

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید
  8. دوست

    تحریری نستعلیق فونٹ کی تیاری

    اس کی اشکال کو نفیس نستعلیق میں ڈال کر اعراب کا بگ دور نہیں کیا جا سکتا؟
  9. دوست

    ایچ ای سی کا 2 سالہ BA/BScاور MA/MScختم کرنے کا فیصلہ!

    اس سے بارہویں جماعت کے بعد ٹیوشن کا رجحان بھی کم ہونے کی توقع ہے۔ چونکہ بچے یونیورسٹی میں سمسٹر میں چلے جاتے ہیں، وہاں نوٹس یا مہیا کردہ مواد سے ہی تیاری کرنا ہوتی ہے، شاید بی اے/بی ایس سی اور ایم اے/ایم ایس سی میں بھی جن لوگوں کو ٹیوشن پڑھنے کی عادت تھی اس سے کچھ چھٹکارا مِل سکے۔ جو لوگ...
  10. دوست

    تشاکلی تفاعل

    تسلی رکھیں اسے سب کیلکولس ہی پڑھتے ہیں اب. متروک اصطلاحات کوئی نہیں جانتا.
  11. دوست

    حکومتِ پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار اردو کی جامع ڈیجیٹل لغت بنانے کافیصلہ!

    برسبیلِ تذکرہ یہ بات بھی زیرِ بحث آئی تھی کہ کئی جلدیں اردو لغت بورڈ والوں کے پاس پرنٹ میں دستیاب ہی نہیں تھیں۔ اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں درپیش مسائل کا تذکرہ بھی ہوا تھا (سافٹ میں فراہم کردہ کچھ ڈیٹا کو غیر معیاری انداز میں محفوظ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی تبدیلی میں مسائل پیش آئے)۔
  12. دوست

    حکومتِ پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار اردو کی جامع ڈیجیٹل لغت بنانے کافیصلہ!

    میرے علم کے مطابق آنلائن کی جانے والی لغت اردو ڈکشنری بورڈ والی ہی تھی۔ اور یہ بیان اس پراجیکٹ پر بذاتِ خود کام کرنے والے ایک صاحب کا ہے۔ باقی وللہ اعلم۔
  13. دوست

    حکومتِ پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار اردو کی جامع ڈیجیٹل لغت بنانے کافیصلہ!

    اردو کی جامع لغت پر اردو ڈکشنری بورڈ کراچی پچھلے ستر برس سے کام کر رہا ہے اور ابھی تک یہ زیرِ تکمیل ہے. آج سے کوئی دس برس قبل اس لغت کی اس وقت تک کی دستیاب جلدیں آنلائن کی جا چکی ہیں، ڈاکٹر سرمد حسین، ادارہ مرکز فضیلت برائے اردو کمپیوٹنگ، فاسٹ یونیورسٹی لاہور. اسی لغت کا ڈیٹا آج لوگ چوری کر کے...
  14. دوست

    گیارہویں سالگرہ لائبریری پر کام اور تراجم کی تجویز اور متفرقات

    گوگل کی ٹرانسلیٹر ٹول کٹ کی شرائط و ضوابط میں لکھا ہے کہ وہ آپ کا ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔ عطیہ سے میری مراد وہاں ٹرانسلیشن میموری اپلوڈ کرنا تھا۔
  15. دوست

    اوبنٹو 16.04 میں اردو

    تین چار برس سے لینکس نصب ہی نہیں کیا۔ ضرورت پڑے بھی تو ورچوئل مشین سے کام چل جاتا ہے وہ بھی سال میں ایک آدھ مرتبہ۔
  16. دوست

    اوبنٹو 16.04 میں اردو

    میں نے بھی کبھی ایک لے آؤٹ بنایا تھا لیکن محفل کے ڈاؤن لوڈ سنٹر کے ساتھ وہ بھی چلا گیا
  17. دوست

    اردو لکھنا پڑھنا کیسے سکھائیں.؟ آپ کے مشورے کی ضرورت

    یو ٹیوب پر ہندی سے اردو سیکھنے کے ویڈیوز مل جائیں گے.
  18. دوست

    گیارہویں سالگرہ لائبریری پر کام اور تراجم کی تجویز اور متفرقات

    ترجمہ کرتے ہوئے ٹرانسلیشن میموری ٹول جیسے اومیگا ٹی استعمال کرنے سے بعد میں مشینی ترجمے کے لیے ڈیٹا عطیہ کیا جا سکتا ہے (مثلاً گوگل ٹرانسلیٹ کو)۔
  19. دوست

    فونٹ نور تحریری نستعلیق ریلیز

    اعراب کی پوزیشن بہت اوپر کیوں ہے؟
Top