نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    ریاست پاکستان کا قیام کس حد تک درست تھا؟

    بنیادی طور پر قیام پاکستان ایک سنگین غلطی تھی۔ تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ اس غلطی کا ارتکاب خود نادان اور ناعاقبت اندیش ہندو قیادت کے ہاتھوں ہوا۔ برصغیر کی تقسیم انگریزوں کی بساط لپیٹتے وقت wrap up activity تھی سو انہیں تو کسی طرح اسے تقسیم کرنا ہی تھا۔ دوسری طرف قائداعظم کا فہم و ادراک بہت گہرا...
  2. محسن حجازی

    تاسف سرمد خان کی مغفرت کے لیے دعا کی استدعا

    انا للہ وانا الیہ راجعون میرا کبھی محفل پر آمنا سامنا شاید نہیں ہوا تاہم خبر سن کر دلی رنج پہنچا۔ اللہ رب العزت سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے۔ آمین ثم آمین۔
  3. محسن حجازی

    اسلام آباد میں سفارت خانے کے نام پر امریکی قلعہ

    کل مجھے ایف سکس میں اپنی آنکھوں سے وہ عمارت دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے جسے بلیک واٹر کا دفتر بتایا جاتا ہے۔ تصاویر میں لے نہیں سکا ورنہ یہاں پیش کرتا۔
  4. محسن حجازی

    آج کا دن کیسا رہا؟ 2

    آج کا دن اچھا رہا۔ خوب رہا۔ کافی کام ہم نے نمٹائے۔ کل کی کل دیکھتے ہیں اب تو سستی ہے حد تو یہ ہے کہ ٹی وی دیکھنے کا بھی موڈ نہیں۔ :grin: اور باقی سب کیسے ہیں؟
  5. محسن حجازی

    اسلام آباد میں سفارت خانے کے نام پر امریکی قلعہ

    جن پاکستانی افسران کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ تمام کی تمام مشینری ہی زر خرید غلام ہے۔ بہرحال وہ کارٹون بہت پسند آیا۔ پاکستان کے عوام کی اکثریت امریکہ کو بھارت سے بھی بڑا دشمن تصور کرتی ہے۔ اس تاثر کو پھیلانے میں شاید یہودی لابی کا ہاتھ ہے یا کوریا والے مستی کر رہے ہیں۔
  6. محسن حجازی

    ابن انشا نجات کا طالب،،غالب،،،،ابن انشاء

    والسلام غالب! امید ہے تم خیریت سے تو ہو گے۔ قصد پنجاب کی اطلاع ہم کو ملی بھائی میاں بہتر ہے وہیں ٹکے رہو کہ زمانہ بہت بدل گيا ہے۔ تم کو تو انگریز سرکار نے بھی کبھی ناحق ستایا نہ ہوگا ادھر تو وہ ہاہاکار ہے کہ خدا کی پناہ۔ ابھی تمہارے نامے کو الٹ پلٹ کر دیکھتے ہی تھے کہ ہرکارہ دوڑا آیا کہنے لگا کہ...
  7. محسن حجازی

    اسلام آباد میں سفارت خانے کے نام پر امریکی قلعہ

    آپ میں سے شاید کسی نے ابھی اوریا مقبول جان کا کالم نہیں پڑھا؟
  8. محسن حجازی

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    جہلم ایک بہت قریبی دوست کی شادی میں گئے ضرور تھے تاہم خود ابھی مردآزاد ہیں۔ ;) وہ فیس بک سے کچھ افواہ اڑی جو کہ اصل میں آفس کے ایک دوست کی شرارت تھی۔
  9. محسن حجازی

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    گویا ہم نے عالم بے خودی میں شادی بھی کر ڈالی؟؟ ایں چہ چکر است؟؟ کہاں ہے وہ حسینہ؟ :eek:
  10. محسن حجازی

    نوری کریکٹر فونٹ کا سورس

    Gsub اور gpos میں ایسا کیا ہے جو مائیکروسافٹ وولٹ سے فونٹس میں شامل نہیں کیا جاسکتا؟ اس طرح تو اور بھی کئی متبادل ہیں میں لکھے دیتا ہوں: 1۔ اوپن ٹائپ کمپائلر۔ آپ ایک ٹیکسٹ فائل میں متبادلات وغیرہ تجویز کرتے ہیں اور ٹیبلز جنریٹ کر دیئے جاتے ہیں۔ استعمال کر چکا ہوں۔ 2۔ فونٹ لیب۔ gsub اور gpos کی...
  11. محسن حجازی

    بُڑھیا رے ۔ گلزار صاحب کی ایک تازہ نظم

    اعلی! کیا کہنے۔ سبحان اللہ!
  12. محسن حجازی

    نوری کریکٹر فونٹ کا سورس

    معاملہ فونٹ ڈیویلپمنٹ میں flaw کا نہیں ہے بلکہ اس کی صراحت میں ٹیلی فون پر کر چکا ہوں مختصرا دوبارہ عرض کیے دیتا ہوں۔ اوپن ٹائپ کے بہت سارے فیچرز خاص طور پر curs ایڈوب کے پراڈکٹس کے ٹیکسٹ رینڈرنگ انجنز میں implement نہیں کیے گئے۔ اس سبب آپ جو مرضی کر لیجئے ایڈوب میں کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹس...
  13. محسن حجازی

    ویڈیو بے منظر عام پر آ گئی

    فہیم کیا لکھا ہے بلاگ پر؟
  14. محسن حجازی

    حکمرانوں‌کی شاہ خرچیاں

    صحافی سیاستدان سب کرپٹ ہیں۔ اوپر سے نیچے تک۔ بہرطور، پی پی پی نے تو وہ لوٹ مچائی ہے کہ آپ سوچ نہیں سکتے۔ حج پالیسی کے بارے میں تو آپ سب کو علم ہوگا۔
  15. محسن حجازی

    اِس زرداری کاخون کون لے گا؟؟؟

    زرداری کے چاہنے والے صرف دو خانوں میں ہیں: متعصب یا مفاد پرست۔ بینظیر کے قتل میں بھی زرداری کا ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ میرے مطابق: بنیادی بات کچھ یوں ہے: 1۔ امریکہ کا مسلط کردہ آمر تیزی سے مقبولیت کھو رہا تھا اور امریکہ کی پاکستان کی انتظامیہ پر گرفت ڈھیلی پڑنے کا امکان تھا۔ 2۔ بے نظیر نے یہ سب...
  16. محسن حجازی

    ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس سے بانی پاکستان کی تصاویر ہٹادی گئیں

    شاید آپ لوگوں کی نظر سے وہ تصویر نہیں گزری جس میں زرداری اور ان کی کابینہ اوباما سے میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میں زرداری کے ساتھ بلاول زردرای بیٹھے ہیں جبکہ وزیر خارجہ تیسری کرسی پر کہیں دور نظر آ رہے ہیں۔
  17. محسن حجازی

    اِس زرداری کاخون کون لے گا؟؟؟

    پاکستان کے لوگ مشرف کے اتنے خلاف نہیں تھے شاید جتنا زرداری کو برا بھلا کہتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا تمام پاکستان میں ایسا ہے؟
  18. محسن حجازی

    ایران صدارتی انتخابات میں دھاندلی

    اسی منطق کے تحت ایران بھی کچھ اچھے کام کرتا ہے کچھ برے کام کرتا ہے تو پھر ایران اور دھاندلی پر ہی تان کیوں ٹوٹتی ہے؟ :grin:
  19. محسن حجازی

    ایران صدارتی انتخابات میں دھاندلی

    امریکہ کو چاہیے تھا کہ بھوت الیکشن کے ذریعے پاکستان میں ق لیگ مسلط ہونے پر بھی احتجاج کرتا۔ یہ کیا دوغلا پن ہے؟
  20. محسن حجازی

    برج اور شخصیت‏

    جدی پر ہی تو سب ختم ہے۔ :grin:
Top