نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    یو ایس سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی غلط بیانی

    یہ بات تو بی بی سی پر بھی آ چکی ہے شاید آپ کی نظر سے گزری ہو۔
  2. محسن حجازی

    فارسی شاعری زحالِ مسکیں مکن تغافل دُرائے نیناں بنائے بتیاں ۔ امیر خسرو

    حضور آداب عرض ہے! بہت نوازش! یہ اساتذہ کی بھی اپنی من مانی ہے دو زبانیں ایک ہی مصرعے میں یک جا کردیں یہی غلطی ہم سے سرزد ہوتی تو ناقدین ہماری ناک میں دم کر دیتے۔ اب ہم سوچ رہے ہیں کہ انگریزی اور اردو کو باہم مدغم کر کے کوئی غزل تخلیق فرما کر ناقدین کی طعن و تشنیع کا سامان کریں۔
  3. محسن حجازی

    شاعری کا سافٹ وئر

    حضور یہ کوئی 2006 کی بات ہے۔ ہم نے موصوف کی خدمت میں یہ خیال پہلی مرتبہ پیش کیا کہ ہمارے ذہن میں ایسا کچھ سودا سمایا ہے کہ ایسا سافت وئیر بنایا جائے جو فعلن فعولن از خود ہی شعر میں سے نکال سامنے رکھے۔ مزید خاکسار نے یہ بھی عرض کیا یونیورسٹیوں میں طلبا کے کام آسکتا ہے، فن پاروں کے تجزیاجات ہو...
  4. محسن حجازی

    جرمنی کے ایک فٹ بال کلب کے ترانہ میں آنحضور (ص) کے نام پر اعتراض

    گویا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ تمام انبیا فٹ بال اور ٹینس سے واقف تھے؟ مجھے تو ان اشعار میں کچھ ایسا نظر نہیں آتا بلکہ یہ تو مقبولیت کی دلیل ہے کہ اللہ کے آخری نبی کا ذکر تمام معاشروں اور زمانوں میں پھیلا ہوا ہے خواہ کھیل کے میدان ہی کیوں نہ ہوں۔
  5. محسن حجازی

    سندھ: توہین رسالت قیدی جیل میں ’ذبح‘

    صحیح قرآن و حدیث سے واضح دلیل کہاں ہے؟
  6. محسن حجازی

    ڈاکٹر طاہر القادری

    زبردست۔ یہ الفاظ کو گھما پھرا کر فیض روحانی چشتیہ کشتیہ پشتیہ کی باتیں کرکے غلط کو صحیح ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ غلط بات غلط ہے۔ لکم دینکم ولی دین۔
  7. محسن حجازی

    آج کا دن کیسا رہا؟ 2

    صبح چار بجے سویا اور دس بجے پھر اٹھ گیا ابھی دن بھی باقی ہے اور کام بھی بہت باقی ہے۔
  8. محسن حجازی

    خزائن الہدایت، ریلیز!

    اگر آپ لینکس استعمال کرتے ہیں تو یقینا ذکر سے واقتف ہوں گے۔ ذکر جاوا میں لکھا گیا اوپن سورس سافٹوئیر ہے۔ اس میں فونٹس کا بھی کوئی مسئلہ نہیں آپشنز میں جا کر جو جی چاہے فونٹ منتخب کر لیجئے۔ اس کے علاوہ قرآن کے فارسی انگریزی اردو فرانسیسی سندھی سمیت بے شمار زبانوں میں ترجمے بھی دستیاب ہیں جس کا...
  9. محسن حجازی

    اطلاع

    اب اتنی بھی لٹ نہیں مچی ہوئی۔
  10. محسن حجازی

    تاج نستعلیق

    پاک نستعلیق کا سورس بدقسمتی سے ادارے نے جاری ہی نہیں کیا جبکہ میں اجرا کا مجاز نہیں تاہم ادارہ بند ہونے کی صورت میں صورتحال مختلف ہوگی۔ غالبا نفیس نستعلیق کا بھی جاری نہیں کیا گيا۔ جس ڈاکومنٹ کا آپ نے حوالہ دیا اس میں دو کے جوڑ تک نہیں بلکہ تمام اشکال کا جائزہ لیا گيا ہے۔ پاک نستعلیق کو بنانے...
  11. محسن حجازی

    اطلاع

    آپ نے کسی سے چھٹی منظور کروائی ہے کیا؟
  12. محسن حجازی

    نستعلیق فونٹ کا contextual analysis- تحریر محسن حجازی

    اس میں صرف دو کے جوڑوں تک نہیں ہے بلکہ یہ دستاویز پاک نستعلیق بنانے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر پورا نستعلیق فونٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔ غالبا اس پر مزید وضاحت کے بعد اسے دوبارہ سے لکھنا پڑے گا۔
  13. محسن حجازی

    فیض نستعلیق ڈاٹ کام

    قادری صاحب ان باریکیوں کو تو آپ سے اہل فن ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں ہم سے بد خطوں کے لیے تو سبھی کچھ نستعلیق ہی ہوتا ہے۔ :grin: بہرطور، گواہان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں ثابت ہوتا ہے کہ لاہوری نستعلیق یا فیض نستعلیق کی اوپن ٹائپ فونٹ تک منتقلی تک کے سفر میں عارف کریم کی کاوشیں شامل رہی...
  14. محسن حجازی

    ایک اچھی اور ایک بری خبر!

    ہم سے زیادہ شاید اس مسئلے کا سامنا جاپانیوں کو تھا کہ فونٹ چھوٹے سائز پر نظر نہیں آتے تھے۔ ونڈوز میں anti aliasing 8 شیڈز میں کی جاتی ہے جبکہ فری ٹائپ میں یہی شیڈنگ 256 لیولز کے ساتھ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں بہت چھوٹے سائز پر بھی فونٹ صاف دکھائی دیتے ہیں۔ کسی زمانے میں اس طرف تجربات کرنے کا...
  15. محسن حجازی

    کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

    یہ بات تو درست ہے کہ اگر آپ نے گیمز کھیلنی ہیں تو پھر ونڈوز مشین۔ ورنہ پلے سٹیشن یا ایکس باکس لے لیں۔ لینکس کا مارکیٹ شئیر تو خیر نہیں کہنا چاہئے مگر یوزر بیس اب 2009 کے آخر میں آکر بمشکل 1 فیصد ہوئی ہے۔ گیمز تو دور کی بات اس کے لیے ڈرائیورز کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ مل ہی جائیں گے۔
  16. محسن حجازی

    فیض نستعلیق ڈاٹ کام

    وعلیکم السلام و روحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ حضور پاکستان کے لوگ اردو زبان سے از حد محبت رکھتے ہیں اور ہم نے تو بہت پہلے ہی اسی کی دہائی میں ہی دہلوی روش پر نستعلیق چھپائي کا انتظام و انصرام کر لیا تھا تاہم یعد کو وہ آپ لوگوں کے ہاں نکل لیا۔ اب آپ نے لاہوری بنایا تو وہ ہمارے ہاں پھوٹ لیا۔ تو گویا آپ نے...
  17. محسن حجازی

    خوں ریز کرشمہ ناز ستم، غمزوں کی جھکاوٹ ویسی ہی ۔ چھایا گنگولی

    حضور اللہ آپکو پیاری سی چار بھابیاں دے۔ ہم خوش ہوئے۔ :devil:
  18. محسن حجازی

    پیا باج پیالہ پیا جائے نہ ۔ چھایا گنگولی اور اقبال صدیقی

    یہ بھی خوب ہے۔ اقبال صدیقی کون ہیں؟ آواز خوب ہے۔ خاص طور پر پلے بیک سنگر۔
  19. محسن حجازی

    خوں ریز کرشمہ ناز ستم، غمزوں کی جھکاوٹ ویسی ہی ۔ چھایا گنگولی

    خوں ریز کرشمہ ناز ستم۔۔۔ کیا کہنے حضور ہمارے پردہ تخیل پر بھی اک ایسا ہی عکس تو ہے۔ غمزہ کسے کہتے ہیں؟ غمزوں کی جھکاوٹ؟
  20. محسن حجازی

    زحالِ مسکیں مکُن تغافل ۔ چھایا گنگولی

    آہا! چھا گئے ہیں آپ تو! کیا کہنے۔ اگر چہ کلام تو سارا سمجھ نہیں آیا تاہم گایا خوب ہے۔ دھیما دھیما ٹھہرا ٹھہرا۔ فرخ/فاتح بھائی اگر وقت ملے تو اس کی شرح تو کر دیجئے۔
Top