اپنے والد صاحب مرحوم کے بارے میں معلومات دینے کا بہت شکریہ۔ ان کے اوصاف ان کے چہرے کے نور سے ہی ظاہر ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ مرحوم کواللہ پاک اپنے جوا رحمت میں جگہ دے۔
احباب میں سے کسی کو لاہور اسلام آباد یا کسی دوسری جگہ پر ایسے ریستوران کا پتہ ہو، جہاں پر ہندوستانی گجرات کی تھالی میں کھانا سرو کیا جاتا ہو۔ (یعنی جس میں تین چار چھوٹی چھوٹی کٹوریاں ہوتی ہیں۔(براہ کرم ٹیگ کرنا نہ بھولیں)۔
شکریہ۔
بے حد معلوماتی مضمون۔
آپ کا ترجمےکا ہنر (فن) بھی قابل داد اور متاثر کن ہے۔ جس کو کئی کہنہ مشق مترجمین کے مساوی قرار دیا جاسکتا ہے۔
اس عاجزکی جانب سے پُر خلوص خراج تحسین قبول کریں۔ اللہ تعالےٰ آپ کو مزید ترقیاں دے، آمین۔
مایا لوبھ ہے گڑ کا شیرہ، ماکھی کے من بھائے
چکھنے بیٹھے پنکھ پھنسائے، اڑے تو اڑ نہ پائے
دنیا چنچل پچھل پیری، لگے سجیلی نار
سجی سجائی اس ڈائن کی شوبھا ہے دن چار
نرم ملائم پھندے اس کے اور سنہرے جال
نقلی مال کے دام بٹورے اور کرے کنگال
دنیا من کو بھا جائے تو جائے من کا چین
من کا چین گنوا کر...