یہ غزل نگہت اکبر کے ساتھ دیگر کئی گلو کاروں کی آوا زمیں پہلے سے ہی موجود ہے یہاں مگر آپ کو یو ٹیوب کسی پراکسی سے کھولنا پڑے گی ۔:)
www.urduweb.org/mehfil/threads/26795
اک جُرم عاشقی پر اور اس قدر سزائیں
یہ کیا ستم ہے آخر اک جان سو بلائیں
تم ہم کو بھول جاؤ، یہ حُسن کا ہے شیوہ
امکان میں نہیں ہے ہم تم کو بھول جائیں
واہ واہ لاجواب غزل ہے ۔۔۔کیا بات ہے !
دل کے ہر کھیل میں ہوتا ہے بہت جاں کا زیاں
عشق کو عشق سمجھ ، مشغلہ ِدل نہ بنا
واہ واہ !!
عمدہ انتخاب پر دونوں صاحبان کے لیے بہت سی داد ۔
قبول فرمایئے ۔:)
جیتے رہیں
دشتِ غربت میں تمہیں کون پکارے گا فرازؔؔ
چل پڑو خود ہی جدھر دل کی صدا لے جائے
بہت عمدہ انتخاب !
پڑھی ہوئی غزلوں کو پڑھنے کا بھی اپنا مزا ہے ۔
گویا آپ ایک دور میں ہی جا کھڑے ہوتے ہیں
خوبصورت انتخاب پر داد قبول کیجئے ۔