تو امبیڈنگ تو اچھی چیز ہے یوزر سے فونٹ انسٹال کروانا غلط ٹرینڈ تھا۔ ویب پر تو چلتی ہی امبیڈنگ ہے ۔ یوزر سےفونٹ انسٹال کروانا تو جگاڑ تھا۔ یہ کوئی مسئلہ تو نہیں درست اقدام ہے۔ نیز اس سے ہر شخص اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ کو درست انداز میں امبیڈڈ فونٹ کے ساتھ دیکھ سکتا ہے۔
جی مگر یونیورسٹی صرف فنڈ ہی دے رہی ہے اور ٹیکنیکل کام سارا میں ہی کام میں ہی کر رہا ہوں، مہر ویب اور مہر لاہوری دونوں کےلئے ایک پوری ٹیم چاہیے مگر پوری ٹیم کا کام میں اور والد صاحب ہی کر رہے ہیں۔ نیز یونیورسٹی نے تنگ بھی بہت کیا ہمیں پہلے چھ ماہ کا کنٹریکٹ کیا تھا۔ اس کے بعد نیا کنٹریکٹ کرنے...
چار دہائیاں قبل نوری نستعلیق کے لگیچرز تیار کئے گئے تھے۔ ہماری بد قسمتی دیکھیے اس کے بعد سے اتنا طویل عرصہ گذرنے کے باوجود ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کےلئے کوئی نستعلیق فونٹ میسر نہیں ہو سکا۔ اگرچہ خود نوری نستعلیق کے اپنے بے شمار مسائل ہیں مگر لوگ بوجہ مجبوری استعمال کر رہے ہیں کیونکہ کوئی آلٹرنیٹ میسر...
السلام و علیکم !
مہرنستعلیق ویب فونٹ کے فائنل ورژن پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔محفلین میں سےجن احباب کو مہرنستعلیق ویب فونٹ کے حوالے سے جن جن دشواریوں یا مسائل کا سامنا ہے وہ یہاں تصاویرکے ساتھ پوسٹ کریں تاکہ انہیں درست کیا جا سکے۔
شکریہ۔۔۔
السلام وعلیکم
مجھے اس بارے رہنمائی چاہیے تھی کہ ویب پر اوپن ٹائپ فونٹس کے کشیدہ فیچر کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
میں چاہتا ہوں کہ ویب پر موجود شاعری کو جب جسٹیفائی کیا جائے تو بجائے اسپیسنگ بڑھنے کے کشیدہ اشکال لکھی جائیں۔ اس طرح ویب پر شاعری کی بہترین اسیٹنگ ہو سکے گی۔
جالٹ ٹیبل کی مدد سے...