اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ دوسروں پر تنقید کر کے وہ کسی کی اصلاح کرسکتا ہے تو سب سے پہلے اُسے خود اپنے آپ پر تنقید کرکے ممکنہ نتائج کا جائزہ و مشاہدہ کر لینا چاہیئے
ڈاکٹر نسیم زہرہ
ہردن کونئی زندگی سمجھئے کیونکہ ہرنیادن اللہ کی طرف سےہمارےلیےنعمت ہے
جب دل میں یہ بات آئےکہ میں تھوڑی دیرتک کام کروں گاتوفوری طورپراپنےسینےپرہاتھ رکھیں اوراپنےآپ سےکہیں "ابھی شروع کرناہے"
شیخ سعدیؒ فرماتےہیں"جوکہتاہےکہ میں کل سے شروع کروںگااسکاکل کبھی نہیں آتا"
اگر آپ صدقات، خیرات و زکوٰۃ باقاعدگی سے نکالتے ہیں
مگر پھر بھی آپ کے اطراف میں غربت میں کمی واقع نہیں ہورہی تو آپ کو اپنے صدقات، خیرات اور زکوٰۃ تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کرنا چاہیئے
معلوما ت ماضی کا علم ہے اور حکمت مستقبل کا
موجودہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں معلومات اکٹھا کرنا کوئی مشقت طلب کام نہیں
حکمت حاصل کرنا ہے توقران و سنتِ نبویﷺ کا مطالعہ کیجیئے
اللہ تعالیٰ پاکستان اور اہلِ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
جان، مال، عزت و ناموس کی حفاظت فرمائے
اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے
ہمیں اپنے وطن کی خدمت و حفاظت کا شعور عطا فرمائے