1957 میں بننے والی ایک شاندار فلم witness for prosecution بھی دیکھ لی۔ یہ غالباً اگاتھا کرسٹی کے ناول پہ مبنی ہے۔ ایک قتل کے مقدمے کے تناظر میں بہت ہی دلچسپ اور شاندار فلم ہے، خصوصاً وکیل کے مرکزی کردار میں Charles Laughton کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگز بہت ہی زبردست ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے چار چھ سال پرانا شغل شروع ہو چکا ہے۔
ایک جانب خبر آتی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پھر خبر آتی ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ نہ کیا جائے۔ خالد مقبول صدیقی کچھ اور فرما رہے ہیں اور فاروق ستار کچھ اور۔
ابھی مزید بھی بہت کچھ چلے گا۔
ویسے ابھی تک زیادہ تر دوبارہ گنتی یا کسی بھی اور وجہ سے جتنے بھی نتائج تبدیل ہوئے ہیں، ان میں بیشتر پہ پہلے پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔
کیا اس ٹرینڈ کی کچھ سمجھ آتی ہے؟
یہ تو 35 پنکچر لگ گئے جی۔
خیال رہے کہ گزشتہ الیکشن میں 35 پنکچر والی بات کے پیچھے یہی وجہ تھی کہ 35 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد ٹاپ دو امیدواروں کے فرق سے زیادہ تھی۔