حضرتِ «محمد فُضولی بغدادی» کو زبانِ تُرکی کا بہترین شاعر، اور اُن کی مثنوی «لیلیٰ و مجنون» کو تُرکی کی بہترین مثنوی مانا جاتا ہے۔۔۔ مُعاصِر آذربائجانی شاعر «بختیار وهابزاده» نے ایک نظم اپنی مادری زبان تُرکی کی سِتائش میں لِکھی تھی۔ اُس نظم میں ایک جا اُنہوں نے «فُضولی» اور اُن کی مثنوی «لیلیٰ و...