امیدوں کاموسم
نذیر ناجی
اندھیروں میں تنوع نہیں ہوتا۔ رنگینیاں نہیں ہوتیں۔ لہریں نہیں ہوتیں۔ تمام جانداروں کی نگاہوں کو بیکار کر دیتا ہے۔ سارے تنوع ‘ ساری رنگینیاں اور حسن کے سارے مظاہر‘ روشنی میں ہوتے ہیں۔ اسی لئے اندھیروں کو موت اور مایوسی سے تشبیہہ دی جاتی ہے اور روشنی کو امیدوں‘ آرزوئوںاور...