نتائج تلاش

  1. ش

    پیغام حدیث : تبصرہ و تجزیہ

    ماشاءاللہ یوسف بھائی جان۔۔۔۔بہت ہی عمدہ کام ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اور تمام معاونین کے لئے دنیا و آخرت میں اس کا اجر عظیم عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔
  2. ش

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    سادہ سا اصول ہے کہ عدم ذکر نفی ذکر کو مستلزم نہیں ہوتا۔ اگر قرآن نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ نزول کی خبر نہیں بھی دی، تو کیا اس خبر کا ہی انکار کر دیا جائے؟ ایسی ہی بات ہے تو قرآن تو جنازہ کے ذکر سے بھی خاموش ہے۔ وصیت کر جائیے گا کہ بغیر جنازہ ہی تدفین ہو تاکہ قرآنی حکم پر پورا پورا عمل...
  3. ش

    پیغام قرآن: اوامر و نواہی ۔ ۔ ۔ تبصرہ و تجزیہ

    بھائی جان، اس پروف کی تو اشد ضرورت پڑے گی۔ پہلے ہی پارے کا نمبر دس ملاحظہ کریں: نہی کو امر بنا دینا تو سنگین غلطی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس قسم کی یہی ایک ہی غلطی ہو۔ لیکن اس کے لئے کچھ فرصت نکال لینا بہتر رہے گا۔
  4. ش

    پیغام قرآن: اوامر و نواہی ۔ ۔ ۔ تبصرہ و تجزیہ

    ماشاءاللہ یوسف بھائی جان۔۔ یہ تو بہت ہی عمدہ کام کر دیا ہے آپ نے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ کیا اس کو پیغام قرآن یا محفل ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ دیگر فورمز پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے؟
  5. ش

    وی بلیٹن 4.1.2 کا جدید ترین اردو ترجمہ

    محترم شاکر القادری صاحب، آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔ میں احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ کے لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ میں جوملہ کے چھوٹے بڑے کئی کمپوننٹس، ماڈیولز اور پلگ انز کا اردو ترجمہ کر چکا ہوں۔ اور اگر وی بلیٹن کا ترجمہ ابتداء سے کرنا ہوتا تو یہ شاید میرے لئے موجودہ کام کی...
  6. ش

    لغات برقیانے کا منصوبہ

    مکمل فیروز اللغات کی اسکیننگ کا کام میں اپنے ذمّہ لے سکتا ہوں۔ اس سے قبل القاموس الوحید کی اسکیننگ پہلے ہی کتاب و سنت ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے کی جا چکی ہے، الحمدللہ۔
  7. ش

    وی بلیٹن 4.1.2 کا جدید ترین اردو ترجمہ

    جی عربی فورم کا مطلب یہی ہوگا نا کہ اس فورم پر وی بلیٹن کا عربی ترجمہ انسٹال ہوگا۔ اب جیسے وہاں عربی اور انگلش لینگویج ساتھ ساتھ اپ لوڈ ہو جاتی ہیں اور یوزرز اپنی مرضی کی لینگویج کا انتخاب کر سکتے ہیں ویسے ہی اردو بھی انسٹال ہو جانی چاہئے۔ مجھے اس میں کوئی دقت نظر نہیں آتی۔
  8. ش

    وی بلیٹن 4.1.2 کا جدید ترین اردو ترجمہ

    میں بس ابھی وی بلیٹن سیکھ ہی رہا ہوں اس لئے یقین سے تو نہیں کہہ سکتا۔ لیکن جتنا کچھ لینگویج فائلز کو میں نے دیکھا ہے، بہرحال سب مکس اپ ہے۔ ایسی کوئی کمانڈ، ٹول میرے علم میں نہیں جو لینگویج فائل کے صرف فرنٹ اینڈ حصہ کے الفاظ و جملوں کو ترجمہ کیلئے مہیا کر دے۔ یا کسی لینگویج فائل کے صرف فرنٹ یا...
  9. ش

    وی بلیٹن 4.1.2 کا جدید ترین اردو ترجمہ

    جی ابن سعید بھائی جان، ذاتی طور پر میرا بھی یہی ارادہ ہے کہ ایڈمن سیکشن کے تمام تراجم کو حذف کیا جائے۔ لیکن یہ بھی ایک طویل کام ہے۔ بدقسمتی سے وی بلیٹن میں ایسی کوئی فیچر نہیں کہ جس سے صرف فرنٹ اینڈ یا بیک اینڈ کے تراجم میں تمیز کی جا سکے۔ یہ سب کام مینولی ہی کرنا پڑے گا۔
  10. ش

    وی بلیٹن 4.1.2 کا جدید ترین اردو ترجمہ

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ وی بلیٹین کے جدید ترین ورژن 4.1.2 سے مطابقت رکھنے والا ایک نیا اردو ترجمہ محبانِ اردو کی خدمت میں پیش ہے۔ اس جدید ترجمے کی خصوصیات ذیل میں درج ہیں : 1۔ وی بلیٹن کے اب تک کئے گئے چار اردو تراجم، یعنی کہ : عبدالرحمٰن صاحب (اردو مجلس) ، زبیر صاحب (پاک نیٹ) ،...
  11. ش

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ

    کتاب کا نام: حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ(پی ایچ ڈی مقالہ) مصنف : حافظ انس نظرمدنی ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور صفحات: 593 قرآنِ مجید وہ عظیم کتاب ہے ،جسے اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی رُشد و ہدایت کیلئے نازل فرمایا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،...
  12. ش

    برقیائی گئی پانچ اسلامی و تاریخی کتب ۔

    کچھ تلاش کرنے پر مجھے لاہور سے یہ کتاب دستیاب ہو گئی ہے۔ آج ہی کتاب و سنت ڈاٹ کام پر اپ لوڈ کی ہے۔ بحث سے مطلب نہیں لیکن بہرحال یہ تحریری ثبوت ہے اس بات کا کہ غلام جیلانی برق صاحب نے واقعی ’دو اسلام‘ کتاب لکھنے کے بعد اس سے توبہ کی اور ازالہ کے طور پر خدمت حدیث کیلئے یہ کتاب’’تاریخ حدیث‘‘ لکھی...
  13. ش

    جنات کا پوسٹ مارٹم

    دراصل کچھ احباب "جن" کے وجود ہی کے منکر ہیں ( جو خود قرآن کے انکار کو لازم ہے)۔ ان کیلئے اس کتاب میں غالباً سنجیدگی کا کوئی پہلو موجود نہیں ہو سکتا!
  14. ش

    فکری، ذہنی اور قلمی دہشت گردی

    ۔ مسلمان بلاشبہ لاکھوں کی تعداد میں فیس بک پر رجسٹرڈ ہیں۔آخر کو یہ ایک ویب سائٹ ہی تو ہے۔۔ اگر ہم سب مل کر فیس بک سے اپنے اکاؤنٹس ختم کروا دیں تو شاید انہیں کچھ عقل آئے۔۔۔؟ ورنہ بزنس کی نظر سے دیکھتے ہوئے بھی امید ہے کہ وہ آئندہ ایسی کوششوں کی حوصلہ شکنی کریں گے جن سے مسلمانوں کی دلآزاری ہوتی ہو۔۔۔
  15. ش

    زبردست کتاب زبردست فارمیٹ میں

    ؟؟؟؟؟؟؟ یہ پراپیگنڈا کیوں ہے بھائی؟؟؟ اس میں تو عدالتی کاروائی ہی کا ذکر ہے۔۔!!! ثابت کر سکتے ہیں اپنی بات کو؟
  16. ش

    مبارکباد سعود بھیا کے گھر آئی ننھی پری ۔۔۔

    بارک اللہ سعود بھائی، اللہ تعالیٰ بٹیا رانی کو دین و دنیا میں فوز و فلاح عطا فرمائیں اور آپ والدین کیلئے بھی دنیاوی خوشیوں اور اخروی نجات کا ذریعہ بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
  17. ش

    کیا اب قران کے بیس مختلف نسخے پڑھنا ہوں گے ؟

    ماہنامہ رشد ۔۔ خصوصی قراءات نمبر (حصہ دوم) کے اہم مضامین: آئینہ رشد فہرست مضامین قرآن مجید کا صوتی جمال اور اسلامی کلچر حدیث وسنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات کا مجموعہ حجیت قراءات قراءا ت متواترہ کی حجیت قرآن مجید میں قراءتوں کا اختلاف قراءات متواترہ کا ثبوت اورا نکار قراءات کا حکم...
  18. ش

    کیا اب قران کے بیس مختلف نسخے پڑھنا ہوں گے ؟

    ماہنامہ رشد ۔۔خصوصی قراءات نمبر (حصہ اول) کے اہم مضامین: 1۔ مدارس دینیہ میں قراءات کی ضرورت 2۔ فاقرءوا ما تیسر من القرآن 3۔ احادیث مبارکہ میں وارد شدہ قراءات 4۔ قرآن کریم کے متنوع لہجات اور ان کی حجیت 5۔ احادیث کی روشنی میں ثبوت قراءات 6۔ برصغیر پاک وہندمیں تجوید وقراءات کا آغاز 7۔...
  19. ش

    کیا اب قران کے بیس مختلف نسخے پڑھنا ہوں گے ؟

    الحمدللہ، ماہنامہ رشد کا خصوصی قراءات نمبر (حصہ دوم) بھی آج اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے احباب درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ فرما سکتے ہیں۔ ماہنامہ رشد ۔۔ خصوصی قراءات نمبر (حصہ دوم) ۔۔ ڈاؤن لوڈ ربط
  20. ش

    کیا اب قران کے بیس مختلف نسخے پڑھنا ہوں گے ؟

    وعدہ کے مطابق ماہنامہ رشد کا خصوصی قراءات نمبر (حصہ اول) حاضر ہے۔ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ فرما لیں۔
Top