نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    کھیلنا ویلنا میں نے خاک ہے، پچھلے ہفتے دس دن سے شخصیت ڈھونڈنے کی چکر میں بیسیویں ڈاکیومینٹریزی دیکھ ڈالی ہیں اور اسی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ :)
  2. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    بات آپ کی درست ہے لیکن یہاں پر یہ ٹانگ اتنی بھی خواہ مخواہ نہیں کیونکہ امریکن ہمارا سابقہ پاکستانی بھائی ہے اور انڈین کے ہم سابقہ انڈین بھائی ہیں، اب ٹانگ نہ اڑائیں تو اور کیا کریں۔ :)
  3. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    جی بسم اللہ زیک، لیکن ہمارے ٹائم زون میں چونکہ کافی فرق ہے سو دیر سویر لگی رہے گی۔ :)
  4. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    شکریہ محترم یاد آوری کے لیے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ دریا میں اترنے کی بجائے کنارے پر بیٹھ کر لہریں گننے میں مجھے زیادہ حظ ملتا ہے۔ :)
  5. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 11 (13 جولائی)

    جی میں تبصروں میں انشاءاللہ حوصلہ افزائی، بشرطِ فرصت، کرتا رہونگا۔
  6. محمد وارث

    مبارکباد گل یاسمیں کے 10 ہزار مراسلے

    رچنا دو آبے کی پنجابی میں اس لفظ کا ایک تلفظ "نیانا" بھی ہے یعنی: نیانا - ایک بچہ نیانی - ایک بچی نیانے - بچے (جمع) ایک مزید تلفظ بھی ہے جس میں ابتدائی نون بھی ہٹا دیا جاتا ہے یعنی "یانے" بمعنی بچے، اور اسی طرح اس لفظ کا مذکر مونث اور واحد جمع۔ اور میں نے یہی تلفظ سب سے زیادہ سن رکھا ہے۔ :)
  7. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

    دخل در معقولات کے لیے پیشگی معذرت، لیکن ان دو نکاتِ نظر کےبیچ ایک نکتہ نظر یہ بھی ہے، یہ قرآنی دعا ہے (اور مجھے بھی بہت پسند ہے) اور اس میں صرف دنیا یا آخرت کی نہیں، بلکہ دونوں جہانوں میں عافیت اور کامیابی کی دعا ہے: رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ...
  8. محمد وارث

    مبارکباد گل یاسمیں کے 10 ہزار مراسلے

    اس سے پہلے ایسی برق رفتاری صرف شمشاد صاحب ہی کی تھی اور وہ نہ جانے اب کہاں ہیں، ان کا ریکارڈ خطروں میں گھر گیا ہے۔ :)
  9. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    مجھے صحیح میکنزم کا علم نہیں لیکن چونکہ یہ کتابیں پرائیوٹ کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں میں بھی پڑھائی جاتی ہیں اور دونوں کے لیے ٹیکسٹ بک کا درجہ رکھتی ہیں اور ٹیکسٹ بکس کا ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور ہونا ضروری ہےاور شاید مذکورہ کتاب کے ضبط ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہ ابھی منظور شدہ نہیں تھی۔
  10. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    جی مکمل خبر پڑھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتاب چونکہ حکومتی این او سی کے بغیر چھاپی گئی اس لیے ضبط ہوئی، لیکن ڈان نیوز نے عجب رپورٹنگ کی کہ میجر عزیز بھٹی شہید کے ساتھ ملالہ کی تصویر چھاپنے پر کتاب ضبط ہوئی، ایسے مؤقر اخبار سے ایسی توقع نہیں تھی۔
  11. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    ملامہ یوسفزئی کی تصویر چھاپنے پر، پنجاب بھر میں ساتویں جماعت کی کتاب ضبط، پولیس کے دکانوں پر چھاپے۔ Grade 7 book seized in Punjab for printing Malala’s picture - Pakistan - DAWN.COM
  12. محمد وارث

    عیدالضحی 2021 کے اپنے قربانی والے جانوروں کی تصاویر یہاں شئیر کریں

    اچھا جی مجھے آپ نے "راہ زن" سمجھ رکھا ہے جو "دلبر داشتہ" کے معنی بتائے گا۔ :)
  13. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 10 (12 جولائی 2021)

    اللہ ہی جانے، میں نے تو یہ نام ہی آج پہلی بار سنا ہے۔ :)
  14. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 10 (12 جولائی 2021)

    پینل والے بھائی اب اپنی چوٹیں سہلا رہے ہیں، اس دن کے ٹی ٹونٹی کے بعد مفتی صاحب نے ہاتھ دکھا دیا۔ چونکہ موجودہ کسوٹی، وکی پیڈیا کھول کر کھل کھیلی جاتی ہے، مہمان بھی اپنی شخصیت کی تفصیلات وہیں سے کشید کرتے ہیں اور پینل والے بھی جوابات کی روشنی میں وکی پیڈیا ہی کی تلاشی لیتے ہیں سو مفتی صاحب نے...
  15. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 8 (10 جولائی 2021)

    بہت خوب ،مزا آیا آج کی کسوٹی کا۔ توقع کے عین مطابق۔ :) کیا یہ پینل کی پہلی شکست ہے، یا اس سے پہلے بھی کوئی مہمان جیت چکا ہے؟
  16. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    آپ بہت محبت سے پیش آتے ہیں قبلہ، اتنی محبت کہ بندہ من ہی من میں شرمسار ہو جاتا ہے اور سوچتا پھرتا ہے کہ من آنم کہ من دانم۔ خیر خوش رہیئے، آپ کے اتنے خلوص سے ہمیں ایک اور محفلین یاد آ جاتے ہیں، جو نہ جانے کہاں گم ہو گئے، اڑتی اڑتی شدنی بھی سنی، خیر وہ بھی جہاں ہوں اللہ انہیں خوش رکھے۔ :)
  17. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ - حسب روایت ۔

    "بھری جوانی کے سولہ سنگھار محفل پر" شباب آیا تو آیا نکھار محفل پر منا کے جشن سبھی کہتے ہیں یہی مرے ساتھ میں واری، میں صدقے، میں نثار محفل پر :)
  18. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    اتوار میری مکمل چھٹی کا دن ہوتاہے حتیٰ کہ اردو محفل سے بھی چھٹی سو یہ تو ممکن نہیں ہے، بعد میں انشاءاللہ دیکھیں گے۔ :)
Top