نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    درخت ہمیشہ اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اور پھل ہم سب خوب کھا رہے ہیں، افسوس صد افسوس۔

    درخت ہمیشہ اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اور پھل ہم سب خوب کھا رہے ہیں، افسوس صد افسوس۔
  2. محمد وارث

    افسوسناک خبر ہے۔ امید ہے کہ واپس مل جائے۔

    افسوسناک خبر ہے۔ امید ہے کہ واپس مل جائے۔
  3. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Inside the Pakistan Army: A Woman's Experience on the Frontline of the War on Terror by Carey Schofield
  4. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    آسٹریلیا سے ناک آؤٹ میں ہارنا میں اپنے لڑکپن سے دیکھ رہا ہوں، 1987ء ورلڈ کپ لاہور سیمی فائنل میں بھی ہمارے دل اسی طرح ٹوٹے تھے اور کسی کرکٹ میچ کے بعد میں پہلی بار رویا تھا، پھر 2010 ء سیمی فائنل میں مائیک ہسی نے میرے تینوں بچوں کو رلا دیا تھا اور اب وہ بھی ہنس ہنس کر برداشت کر گئے ہیں۔ پھر...
  5. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    ویرات کوہلی کی دس ماہ کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والا گرفتار۔ انڈین پولیس کا ایک عمدہ کام! https://www.dawn.com/news/1657207/indian-man-arrested-for-threatening-to-rape-virat-kohlis-infant-daughter?fbclid=IwAR0QokXoFLnYb-k5fEoPpKft-2bQWT0GcPk_5-jAIzqgcyrZKYzrBHP9nuM
  6. محمد وارث

    آصف علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار

    آصف علی پر نوازشات کچھ زیادہ اور کچھ جلدی ہو گئی ہیں، ابھی تو بڑی لمبی اننگز پڑی ہے اور آصف علی نے ابھی صرف چار ہی چھکے مارے ہیں۔ پاکستانی قوم کا جس طرح کا مزاج اور مذاق ہے، خدانخواستہ آصف علی کسی پھنسی ہوئی گیم میں نہ چل سکا تو ساری پتنگیں زمیں بوس ہو جانی ہیں۔ :)
  7. محمد وارث

    آصف علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار

    جی ہاں وہی ہے اور اس ورلڈ کپ میں بھی اس کی پرفارمنس اچھی رہی ہے۔ یوں تو ساؤتھ افریقہ کا ہے لیکن کھیل نمیبیا کی طرف سے رہا ہے اور نمیبیا کی شاید آدھی ٹیم ساؤتھ افریقی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
  8. محمد وارث

    لکھاپانی

    ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کا ایک گورا کھلاڑی ہے ۔ Janneman Malan وہاں کے کمنٹیٹررز اس نام کو اپنے لہجے میں عجب طریقے سے ادا کرتے ہیں لیکن مجھے دیکھتے ہی علم ہو گیا کہ یہ تو کسی نے "جانِ من" نام رکھا ہے اور ساؤتھ افریقہ میں برصغیر کے لوگ بھی صدیوں سے آباد ہیں سو یہ نام رکھا گیا۔ لکھا پانی کا کچھ...
  9. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    خیر امریکہ بہادر کے ساتھ تو کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میرا پوائنٹ جاسم صاحب کے لیے صرف یہ تھا کہ اگر کوئی براڈ کاسٹر بقول ان کے ٹرولنگ کرتا ہے تو وہ تو ایک ایک سیکنڈ سے نہ جانے کتنی دولت کمانے کے لیے کرتا ہے اور اس کے جواب میں ہمارا سوشل میڈیائی بھائی جو کچھ کرتا ہے وہ صرف گالم گلوچ اور وقت کا...
  10. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    پاکستان میں اشتہاروں کی قیمت کا تو علم نہیں ہو سکا لیکن گوگل کرنے سے انڈیا کے کچھ رزلٹس ملے ہیں۔اس میچ کے دوران دس سیکنڈ کے اشتہار کا ریٹ 25 سے 30 لاکھ انڈین روپے بتایا جا رہا ہے یعنی پاکستانی ساٹھ ستر لاکھ روپے یا چالیس ہزار امریکی ڈالرز۔...
  11. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    فرق جان کر جیو جناب! وہ صرف ٹرولنگ نہیں ہے بلکہ کیپٹل ازم اور کمرشل ازم کی انتہا ہے۔ آپ کو بھی علم ہوگا ہی کہ کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ رقم براڈ کاسٹرز انوسٹ کرتے ہیں، ملینز آف ڈالرز کی ڈیلیں ہوتی ہیں اور پھر یہی براڈ کاسٹرز ایک لگا کر پانچ دس کماتے ہیں۔ کرکٹ میچوں کے دوران ایک ایک سیکنڈ ایڈ...
  12. محمد وارث

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

    پاکستانی ٹیم نے جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بدلے خوب اتارے ہیں، انڈیا سے بدلہ، نیوزی لینڈ سے بدلہ۔ سو ایسے ہی میرے ذہن میں خیال آ گیا کہ کہیں اس مجوزہ سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم سے بھرپور بدلہ لینے کے لیے کہیں سیمی فائنل ہی نہ ہار جائیں تا کہ اس سیریز میں دل کھول کر بدلہ لیا جا سکے، ایسے ہی ایک...
  13. محمد وارث

    جنرل باجوہ کو تنقیدی خط لکھنے پر سابق میجر جنرل کے بیٹے کو پانچ برس قید

    ایئر مارشل اصغر خان مرحوم نے بھی فوج کے نام ایک خط لکھا تھا جو کہ کمانڈنگ آفیسرز یعنی کرنل تک کے نچلے عہدیداروں کو بھی بھیجا گیا تھا اس خط میں وزیر اعظم بھٹو اور فوجی کمان کے احکامات کو نہ ماننے کی ترغیب دی گئی تھی اور یہ خط ان کی کتابوں میں ابھی تک شائع ہوتا ہے۔ مرحوم پر صرف سیاسی تنقید ہی...
  14. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    قبلہ چلیں آپ کے گھر کے چاول تو ہیں۔ میں فی بوری ریٹ میں اس لیے دلچسپی لیتا ہوں کہ ہر سال نومبر دسمبر میں پانچ چھ بوریاں خریدنی پڑتی ہیں،اور یکمشت رقم ادا کرنی پڑتی ہے، اللہ اللہ۔ :)
  15. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    ارے آپ کیسے جانتے ہیں۔ کالج کے دنوں میں یہی بگے کے دال چاول لنچ کے طور پر کھایا کرتا تھا، اب شاید اس کی آل اولاد یہی کام کرتی ہے لیکن مجھے کھائے ہوئے مدتیں بیت گئیں۔ :)
  16. محمد وارث

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2021

    دو عمدہ سیمی فائنلز دیکھنے کو ملیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم انجریز کا شکار ہو رہی ہے اور ان کے دو عمدہ کھلاڑی باہر ہو چکے ہیں، نیوزی لینڈ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ دوسری طرف، آسٹریلیا کی ٹیم فارم میں واپس آئی ہے اور پاکستان کی ٹیم پہلے ہی فارم میں ہے سو یہ ٹکراؤ بھی جاندار رے گا۔
Top