نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

    مجھے یاد پڑتا ہے کہ بہت برس قبل جب میں ناظم تھا اور اس وقت آپ بھی باقاعدہ "سُپر پاور" تھے تو محفل پر کوئی سافٹویئر تھا جو ایک ہی ڈیوائس سے لاگ ان کرنے والے مختلف ارکان کے متعلق خود بخود ناظمین کے لیے لڑی بنا دیتا تھا، جس سے کافی نت نئے انکشافات ہوتے رہتے تھے بعد میں شاید یہ بدل گیا۔
  2. محمد وارث

    تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

    اللہ ہی جانے ۔۔۔۔۔۔:)
  3. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ مرحومین کی یاد میں

    اللہ ہی جانے ڈاکٹر صاحب۔ کچھ عرصہ قبل ایک گمنام سے رکن نے خود کو فرقان صاحب کا کزن بتاتے ہوئے ایک مجہول سی ویب سائٹ کاحوالہ دیتے ہوئے ایک محفلین کو ذاتی پیغام میں بتایا کہ فرقان صاحب وفات پا چکے ہیں جس پر تعزیت کا تھریڈ کھل گیا، لیکن بعد ازاں ناظمین نے اس سارے واقعے اور اطلاع کو مشکوک اور غیر...
  4. محمد وارث

    تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

    ویسے چوہدری صاحب یہ جو شمشاد صاحب کا ورژن 2.0.21X گل کھلا رہا ہے اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :)
  5. محمد وارث

    ۔۔۔آگ لگا دو۔۔۔

    زیدی صاحب قبلہ یہ بہت حساس موضوع ہے، بچ ہی کے رہنا چاہیئے، کیونکہ کوئی بھی محترمہ فرما سکتی ہیں کہ ، نہ جانے نگوڑے "مردودوں "پر اللہ کی کونسی مار ہے کہ آگ تو بیگم لگاتی ہیں اور "جلتے" شوہر ہیں! :)
  6. محمد وارث

    ۔۔۔آگ لگا دو۔۔۔

    یہ بھی کمال ہو گیا قبلہ، گویا: ع ۔ اگر نہ آگ لگا دوں تو "زوجہ" نام نہیں :)
  7. محمد وارث

    غزل: نشور واحدی

    ہر چہ در جزیہ ز گبراں، مئےِ ناب آوردند بشبِ جمعۂ ماہِ رمضانم دادند غالب آتش پرستوں سے جو شراب جزیے کے طور پر لی گئی، وہ ماہ رمضان کی شبِ جمعہ کو مجھے عنایت ہوئی۔
  8. محمد وارث

    نظم: اختر شیرانی

    یہ "مستزاد" قسم کا کوئی تجربہ ہو سکتا ہے۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جاں بہ غم تا ندہی وصل بجاناں نشود شرطِ عشق است کہ تا ایں نشود آں نشود خواجہ عزیزالدین عزیز جب تک تُو غم میں جان نہیں دے گا تب تک محبوب کا وصل بھی حاصل نہ ہوگا، یہ عشق میں لازم ہے اور عشق کا دستور ہے کہ جب تک یہ (جان دینا) نہ ہوگا تب تک وہ (وصل) بھی نہ ہوگا۔
  10. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ کُلّیاتِ غالبؔ (ویب کتاب)

    جب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ مذکورہ غزل غالب کی نہیں بلکہ "شرارت" سے غالب سے منسوب کی گئی تھی اور اس کی حیثیت"تفنن طبع" اور "مزاح المومنین" سے زیادہ کی نہیں ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اسے غالب کے دیوان میں غالب کے کلام کے ساتھ رکھا جائے! یہ فقط ایک رائے ہے۔ :)
  11. محمد وارث

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    السلام علیکم، اس زبردست مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر ناظمِ مشاعرہ احسن صاحب، صدرِ مشاعرہ جناب اعجاز صاحب ، مہمانِ خصوصی خلیل صاحب اور مشاعرے میں شامل سب شعراء کرام کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اپنی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا کہ ہفتے کی شام کو اکثر سو جاتا ہوں اور پھر اتوار سوتے...
  12. محمد وارث

    اردو ویب پراجیکٹس زمرہ کے نئے مدیر: محمد عمر

    آپ کو مبارک ہو عمر صاحب۔
  13. محمد وارث

    محفلِ ادب زمرہ کے نئے مدیر: سید عاطف علی

    آپ کو بہت مبارک ہو سید عاطف صاحب قبلہ۔ :)
  14. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 18 (29 جولائی 2021 )

    علی وقار صاحب کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ چوتھے پانچویں سوال پر سیدھا نام ہی بتا دیا کریں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیتنے کے لیے کسوٹی نہیں کھیلتے بلکہ دوست بنانے اور لطف کے لیے کھیلتے ہیں۔ اشارے بازیاں ان پر ختم ہیں، اس دن فوجی والے کیس میں بھی اتنے اشارے دیئے کہ دوسرے کھیلنے والے برہم ہو گئے۔...
  15. محمد وارث

    ٹوکیو اولمپک

    اس وقت، جاپان، چائنہ اور امریکہ گولڈ میڈلز کے حساب سے بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ کبھی ہمیں بھی آس امید ہوتی تھی کہ پاکستان ہاکی میں گولڈ میڈل جیتے گا، 1984ء کے لاس انیجلس اولمپکس اچھی طرح یاد ہیں جب آدھی رات کو اٹھ اٹھ کر پاکستان کے میچ دیکھا کرتے تھے۔ اور اب پاکستان کوالیفائی...
  16. محمد وارث

    مبارکباد عید إکمال دین و إتمام نعمت، عید سعید غدیر خم مبارک

    "نذرِ مولا، نیازِ حُسین"، خاکسار ذکر ہی سے سرشار ہو گیا۔ :)
  17. محمد وارث

    مبارکباد عید إکمال دین و إتمام نعمت، عید سعید غدیر خم مبارک

    زیدی صاحب آپ کو مبارک ہو۔ ہم جیسوں کے لیے کچھ لنگر شریف کا بھی ذکر کر دیں۔ :)
  18. محمد وارث

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    میں ریختہ سائٹ زیادہ استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی یہ لغت۔ ابھی چند ایک الفاظ تلاش کیے ہیں لیکن کسی لفظ کی سند نہیں ہے۔ میں جو کہنا چاہ رہا ہوں وہ اس مثال سے واضح ہوگی۔ "صبر" ریختہ لغت اندراج "صبر" اردو لغت اندراج "صبر" لغت نامہ دہخدا اندارج ریختہ والوں نے اسناد درج نہیں کی لیکن وزن اور قافیہ...
  19. محمد وارث

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    فارسی میں لغت نامہ دہخدا اور فرہنگ بزرگ اس معیار پر لکھی گئی ہیں کہ ہر لفظ کی سند میں شعرا و ادبا کے کئی کئی اشعار و ارشادات مع حواشی و تعلیقات نقل کیے گئے ہیں، یہ دونوں لغات انسائیکلوپیڈیا حجم کی ہیں۔ اردو میں ایسی کوئی جامع اور معیاری لغت نہیں ہے، امیر مینائی مرحوم نے ایک کاوش کی تھی اور امیر...
  20. محمد وارث

    ٌٌLove Deal

    !This is a good deal, otherwise, now a days, we are surrounded by "buy one get one free" kind of deals :)
Top