"آنکھیں کھلی رکھنے" میں تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ آنکھیں مؤنث ہے۔ "آنکھوں کو کھلا رکھنے" کی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی تھی جب کہ سپنا "کھلی آنکھوں" سے دیکھا جاتا ہے۔ آپ کی وضاحت سے بات کچھ کچھ سمجھ میں آ گئی ہے۔
زیادت اور زیادت کا ترجمہ اردو میں زیادتی تھوڑا عجیب سا لگتا ہے کیونکہ اردو میں زیادتی منفی معنی میں مستعمل ہے اس لیے اس کی جگہ اضافہ، کشادگی یا فراوانی زیادہ بہتر معنی دیں گے۔
پہلے شعر کے دوسرے مصرعے میں بنورث نہیں بنورت ہوگا یعنی تیرے نور سے۔
دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں مرتجے نہیں مرتجا یا مرتجیٰ ہوگا۔ مثنوی میں شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں۔