نتائج تلاش

  1. ابن رضا

    کوئی ڈھونڈے طبیب ملّا کے

    سر الف عین کا اشارہ اس طرف ہے کہ ہر ملا کا وطیرہ عجیب نہیں ہوتا نہ ہی اس کا علاج ہونا چاہیے اگر آپ نیم ملا کی بات کررہے ہیں تو شعر میں اس بات کو واضح کریں تاکہ مدعا ابلاغ پا سکے۔
  2. ابن رضا

    برائے اصلاح

    اگر یہی بات کرنی ہے تو انڈین فلموں کے ناکام عاشقوں کا یہ گانا سن لیجیے اب تیرے بن جی لیں گے ہم زہر زندگی کا پی لیں گے ہم:p:p اگر باقاعدہ شاعری سیکھنا چاہتے ہیں تو مطالعہ کریں یہاں کافی مواد موجود ہے اصلاحِ سخن میں بھی اور www.aruuz.com کے مضامین سیکشن میں بھی
  3. ابن رضا

    میں اپنے زمانے کی چڑھتی ہوئی لہر ہوں- سلمان دانش جی

    بہت خوب نظم ہے. بہت سی داد لگتا ہے ہندی کے لفظ راون راکھشس ہنسااہنسا آپ نےارادتاً استعمال کیےہیں کوئی خاص وجہ رہی ہو گی؟
  4. ابن رضا

    رخسار و لب کا رنگ کہ زلفوں کے خم ہوئے

    بھئی آپ نے خود ہی تو ناقص لکھا تھا اپنے علم کو اس لیے میں نے از راہِ تفنن.اس کی توثیق کردی
  5. ابن رضا

    رخسار و لب کا رنگ کہ زلفوں کے خم ہوئے

    تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں
  6. ابن رضا

    رخسار و لب کا رنگ کہ زلفوں کے خم ہوئے

    اس معاملے میں آپ کا شک اپنے علم کے بارے میں درست ثابت ہوا ہے. آسی آس امید سے متعلق ہے اور عاصی نافرمان کو کہا جاتا ہے
  7. ابن رضا

    بھتہ خور اور دوکان دار

    کیا خوب بھتہ آرائی فرمائی ہے حضور کہ دل بھتہ بھتہ ہو گیا ہے :p. بہت سی داد قبول فرمائیے. اور مزید یہ طالب علم کی پھڑکتی ہوئی رگ استفسار کر رہی ہے کہ یہ تضمین کیونکر ہے تحریف (پیروڈی) کیوں نہیں. یا پھر تضمین در تحرہف؟(n)
  8. ابن رضا

    رخسار و لب کا رنگ کہ زلفوں کے خم ہوئے

    استادِ محفل محمد یعقوب آسی صاحب تو کئی دہائیوں سے آسی تخلص کر رہے ہیں. اچھی غزل ہے داد قبول کیجیے
  9. ابن رضا

    دلِ مسمار سے کیا لینا ہے ۔ غزل برائے اصلاح

    بالکل یہی مطلب ہے تاہم کچھ ایسی غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں کہ لفظ کے ہجے درست نہ ہوں یا ملا کے لکھا ہو جیسے بے وفا اور بیوفا اس میں پہلی صورت درست ہے اسی طرح تلفظ کا بھی خیال رکھنا پڑے گا جیسے" کیا "اگر کرنے کا ماضی ہے تو بروزن "وفا " ہو گا اور اگر سوالیہ "کیا" ہے تو بروزن "کا" ہوگا تاہم لکھا دونوں...
  10. ابن رضا

    تعارف محمدقمرشہزادآسی

    خوش آمدید. آپ کی تعلیم؟
  11. ابن رضا

    دلِ مسمار سے کیا لینا ہے ۔ غزل برائے اصلاح

    اب وزن تو ٹھیک ہے تاہم شعر توجہ طلب ہیں کہ انہیں مزید بہتر بنایا جائے دلِ مسمار سے کیا لینا ہے سوکھے اشجار سے کیا لینا ہے جو بھی رفتار زمانے کی ہو ہم کو رفتار سے کیا لینا ہے تم جو کہتے ہو وہی مان لیا مجھ کو تکرار سے کیا لینا ہے کارگر تم ہو تو خود ہی سوچو ہم کو بیکار سے کیا لینا ہے بے وفا...
  12. ابن رضا

    دلِ مسمار سے کیا لینا ہے ۔ غزل برائے اصلاح

    Www.aruuz.com پہ جائیے مضامین سیکشن کا مطالعہ کیجیے
  13. ابن رضا

    دلِ مسمار سے کیا لینا ہے ۔ غزل برائے اصلاح

    یہ غزل فاعلاتن فعلاتن فعلن بحر میں ہے آئیے اب اسی وزن پر تقطیع کرتے ہیں اس شعر کی فاعلاتن: جو بھِ رفتا فعلاتن: ر ہِ ز ما فعلن: نے کی فاعلاتن: ہم کُ رفتا فعلاتن: ر سِ کا لے فعلن: نا ہے جو بھی رفتار زمانے کی ہو سے وزن پورا ہو جاتاہے
  14. ابن رضا

    دلِ مسمار سے کیا لینا ہے ۔ غزل برائے اصلاح

    جو بھی رفتار ہے زمانے کی ہم کو رفتار سے کیا لینا ہے واہ.... گو شعر وزن سے معمولی خارج ہے تاہم بہت خوب کچھ دیگر اشعار بھی بحر سےخارج ہیں
  15. ابن رضا

    غزل ۔ پھول ، خوشبو ، صبا نہیں کہنا

    ایک بات تو طے ہے کہ اگر آپ حصولِ علم اور اردو سے محبت کی نیت سے یہاں آئے ہیں تو یہ باتیں آپ کو ناگوار نہیں گزرنی چاہیں. کیونکہ یہ تنقید ہی ہے جو غلطیاں سدھارنے میں مدد کرتی ہے. ہاں اگر آپ کا مطمع ءِ نظر یہ ہے کہ آپ کی چونکہ دو کتب چھپ چکی ہیں اور آپ کی اصلاح بھی ایک معتبر نام.سے ہو چکی ہے تو...
  16. ابن رضا

    حسیؓن عالی شان ہیں، حسیؓن پاسبان ہیں

    بہت نوازش. خوش رہیے
Top