شاکر بھائی یہ مشکل رہے گی جب تک کوئی اچھا رچ ٹیکسٹ کنٹرول نہ ملے۔ وی بی ڈاٹ نیٹ کے کنٹرول میں یہ اشیا سرے سے ہی نہیں ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجودہ کنٹرول 2000 ڈالر سے شروع ہوتے ہیں اور ان کی اردو کو سپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
مجھے معلوم نہیں ہو رہا ہے کہ مسئلہ کہاں ہے لیکن میں نے کچھ ضروری چیک لگائے ہیں۔شاکر بھائی کا بتایا ہویا فونٹ کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ دوبارہ ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ اور جب آپ continue پر کلک کرتے ہیں تو آگے کیا ہوتا ہے ؟
doc کی تو ضرورت نہیں کیونکہ آفس آر ٹی ایف کو ڈائریکٹ کھولتا ہے پی ڈی ایف کے لیے ان شاء اللہ کوشش جاری ہے۔ میں پی ڈی ایف پرنٹ میں کامیاب تو ہوا تھا مگر تصویری شکل میں اس سے فائل کا سائز بہت زیادہ بڑھ جاتا تھا۔