نتائج تلاش

  1. م

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

    سر دوسرے مصرع کا مطلب کہ اگر انعام ہی فرمانا ہے تو اپنے منعَم پر پہلے (لمبی زندگی کی صورت میں اس لمحے سے دوری کا) عذاب کس لئے۔
  2. م

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

    سر، ''واح'' سے کیا مراد ہے؟ یہ ایسے ہے کہ ایک کودک جب عشق میں مبتلا ہوا تو اس کے اظہارِ عشق کو ہنسی میں اڑا دیا گیا کہ تُو تو بچہ ہے، تجھے کیا معلوم عشق کیا ہے۔ اب بچے کا عشق دوہرا عذاب ہے کہ کوئی ماننے کو بھی تیار نہیں۔ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ۔ إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ۔ (سورہ القیامہ،...
  3. م

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

    سر الف عین صاحب تھوڑی سی توضیح فرما دیں درست ابلاغ کیوں کر ممکن یے۔ مجھے ابھی اتنی سمجھ نہیں۔ کون مانے گا عشق کا دعوی / کوئی مانے نہ عشق کا دعوی کم سنی کا عذاب کیسا ہے کون سا درست ہے؟ منعَمِ دید پر مرے مالک! زندگی کا عذاب کیسا ہے یہ تبدیلی کار گر ہے کیا؟
  4. م

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

    میرے جیسوں کے لئے تو آپ بادشاہ ہیں۔
  5. م

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

    بہت تشکر جناب! کیا تراکیب وغیرہ درست ہیں؟ اور یہ بھی دیکھ لیجے گا: بن پیے کیا خبر تجھے واعظ بے خودی کا عذاب کیسا ہے
  6. م

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

    عباد اللہ صاحب، اس ادنی سی تُک بندی کے لئے آپ کی پسندیدگی میرے لئے قابلِ صد افتخار ہے۔ بہت تشکر جناب! آپ سے اصلاح کا بھی متمنی ہوں۔
  7. م

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

    بے کلی کا عذاب کیسا ہے زندگی کا عذاب کیسا ہے عشق کرتے ہی یہ ہوا معلوم خود کشی کا عذاب کیسا ہے اُس کی آنکھوں کے کرب سے جانا ان کہی کا عذاب کیسا ہے میں جو بولوں تو پھر کُھلے مجھ پر خامشی کا عذاب کیسا ہے اشک آنکھوں میں کیوں نہیں آتے بے حسی کا عذاب کیسا ہے کھینچ کر وہ سبو لبوں سے کہیں تشنگی کا...
  8. م

    زیست بے رنگ تھی تجدیدِ وفا سے پہلے

    ابن رضا صاحب بہت بہت مبارک باد ایسی خوبصورت حمد تخلیق کرنے کے لئے۔ ہر شعر پر دل جھوم جھوم اٹھا ہے۔ تمام اشعار از بر ہونے تک بارہا پڑھوں میں، بحر بھی آسان ہے۔ بہت داد آپ کے لئے!
  9. م

    دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا (برائے اصلاح)

    دھندا ملانا پر اساتذہ ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔ کلی والا بیت ہی ترک کرنا پڑے گا، سر اعجاز صاحب کے مطابق اس کا قافیہ بھی غلط ہے۔
  10. م

    دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا (برائے اصلاح)

    سر متاثرہ مقامات کی نشاندہی فرما دیتے تو مستقبل میں بھی پرکھنے میں آسانی ہوتی۔
  11. م

    دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا (برائے اصلاح)

    دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا خشک لکڑی پہ پِھرا جاتا ہے اک رَندا سا کوئی جُز وقتی سا دھندا بھی مِلا لیتا ہوں ساتھ جن دنوں عشق ذرا چل رہا ہو مندا سا خونِ عاشق سے کُلی آپ نے فرمائی ہے لوگ کہتے ہیں بہت خوب مَلا دنداسا زلف کی لٹ کو دیے دیر تلک آپ نے بل رگِ جاں کے لئے تب جا کے بنا پھندا سا
  12. م

    عشق جب کر لیا تو آہ نہ کر ۔۔۔۔۔ غزل برائے اصلاح

    تشکر جناب عباد اللہ صاحب!
  13. م

    خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی۔ عبید اللہ علیم (آواز: رونا لیلیٰ)

    پی ٹی وی ہوم پر ایک لائیو شو میں سنی تھی سالوں پہلے۔ کسی اور نے اتنی عمدگی سے نہیں گائی۔
  14. م

    خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی۔ عبید اللہ علیم (آواز: رونا لیلیٰ)

    فاتح بھائی، زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے ترنم ناز کی آواز میں کہیں سے مل سکتی ہے؟
  15. م

    عشق جب کر لیا تو آہ نہ کر ۔۔۔۔۔ غزل برائے اصلاح

    بہت بہتر استادِ محترم!
  16. م

    عشق جب کر لیا تو آہ نہ کر ۔۔۔۔۔ غزل برائے اصلاح

    استادِ محترم، اپنی نا لائقی کی وجہ سے شعر کہنا آئے نہ آئے، آپ کی آرا سے اشعار کو سمجھنے اور پرکھنے کے لئے رہنمائی ملتی ہے اور شعر کے عیوب و محاسن کا پتا چلتا ہے۔ اللہ آپ کو شاد رکھے! ٹیگ کو اگر آپ زبردستی نہیں گردانتے تو آئندہ سے آپ کو زحمت ضرور دوں گا۔
  17. م

    عشق جب کر لیا تو آہ نہ کر ۔۔۔۔۔ غزل برائے اصلاح

    شیخ صاحب سے اردو شعرا کا روایتی جھگڑا ہو سو ہو میں تو ان کی خلوت کو بھی ان کے ظاہری تقوی پر قیاس کرتا ہوں۔ ڈھیلا جھگڑا اس لئے کہ معشوق سے زیادہ سختی بھی نہیں برت سکتے۔
  18. م

    عشق جب کر لیا تو آہ نہ کر ۔۔۔۔۔ غزل برائے اصلاح

    سر یہ میری بے علمی کا اظہار اور اساتذہ سے ترسیلِ علم کی درخواست تھی۔
Top