ایک سائنسی طالب علم کا رویہ تضحیک آمیز، چرب زبانی، ذاتیات پہ اترنے، دوسروں کی کاوشوں کو نیچا دکھانے اور علم پہ دسترس باور کرانے والا ہرگز نہیں ہوتا بلکہ طالب علم تو اختلاف کو سراہتا ہے کیونکہ یہ اختلاف اور غلطیاں ہی آگے بڑھنے کا عمل ہوتی ہیں۔ سائنسی طالب علم یہ سمجھتا ہے کہ انسان کامل نہیں ہے...