استادِ محترم سر الف عین سید عاطف علی
محمّد احسن سمیع :راحل: و دگر احباب سے اصلاح کی گزارش ہے
آنکھوں میں بسے خوابوں کی تعبیر لکھے کون
اب عشق کو انسان کی تقصیر لکھے کون
لکھنے تھے ہمیں بھی دلِ بیتاب کے حالات
ہوتی ہے مگر درد کی تشہیر لکھے کون
لکھنے کو میسر ہوں اگر لوح و قلم بھی
تیرے لب...
استادِ محترم الف عین سید عاطف علی محمّد احسن سمیع :راحل: و دگر احباب سے التماس ہے کہ برائے مہربانی بتائیں کہ یہ شعر درست ہے یا نہیں
گو سمجھ سے بالا تر ہے پیچ و تابِ زندگی
عشق سے ممکن ہے تفہیمِ نصابِ زندگی
تمام احباب کو محفل کی سالگرہ پر دلی مبارک باد
اگرچہ شاعری کے رموز و اوقاف سے واقف نہیں ہوں پھر بھی چند اشعار محفل کی سالگرہ پر بطورِ ہدیہ پیش کیے ہیں امید ہے کہ آپ احباب کو پسند آئیں گے
جس کے دم سے ہوئی تشہیرِ زبانِ اردو
بزمِ اردو ہے وہ شمشیرِ زبانِ اردو
ہے یہی اہلِ سخن کیلئے تسکیں...