اچھا جی میں اب سمجھا میں نے پہلے یہ اکاونٹ بنایا تھا لیکن اس پر غلطی سے اپنے بھائی کا نام لکھ دیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ میں اسے تبدیل نہیں کر سکتا اسلیے میں نے اپنے نام کا نئہ اکاونٹ بنا لیا
تمام احباب سے خصوصاً سر الف عین صاحب سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اصلاح فرمائیں
جب تلک نام ترا وردِ زباں رہتا ہے
دل کی بستی میں عجب ایک سماں رہتا ہے
ایک مدت ہوئی وہ شخص جدا ہے مجھ سے
اب خدا جانے وہ کیسا ہے کہاں رہتا ہے
یوں نہیں ہے کہ ہمیں تیرے ستم یاد نہیں
زخم بھر جائے اگر پھر بھی...
سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دست گیری کی
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
سلام اس پر کہ اسرار محبت جس نے سمجھائے
سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے
سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں
سلام اس پر کہ دشمن کو حیاتِ جاوداں...
میرا تعلق جموں کشمیر سے ہے۔ میری عمر ١٩ سال ہے میں انجینئرنگ کر رہا ہوں
مجھے شعر و ادب سے بہت لگاؤ ہے۔ یہی تڑپ مجھ کو اردو محفل پر لے آئی امید ہے کہ مجھے آپ حضرات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ وسلام