دیکھیے میں اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتا۔
اور ڈرتا وررتا میں کسی سے نہیں ہوں۔
لیکن آپ کی درخواست پر ہمدردانہ ہو سکتا ہوں۔
آخر کو مروت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
اجی عمران حکومت کو گرانے کی بات کس نے کی۔
بات تو یہ ہو رہی ہے کہ عمران خان کو بطور سربراہِ حکومت اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔ بھلے عوام حکومت کو گھر نہ بھیجیں، انسان کا ضمیر بھی تو ہوتا ہے۔