وہ کبھی آنکھ بھی جھپکے تو لرز جاتا ہوں
مجھ کو اس سے بھی زیادہ ہے ضرورت اس کی
وہ کہیں جان نہ لے ریت کا ٹیلہ ہوں میں
میرے کاندھوں پہ ہے تعمیر عمارت اس کی
شہزاد احمد
زیک بھائی وجود تو رکھتے ہیں پر ان سے وابستہ کہانیوں کو میرا ذہن قبول نہیں کرتا:confused2::surprise:
جہاں جہاں بھی ممکن ہوا جنوں کو سامنے آنے پہ اکسایا پر میں نے تو کہیں نہ پایا:? :thinking: (سوائے ایک کے :heehee: :noxxx::blushing:)
مِٹا مِٹا کے، محبّت سنْوار دیتی ہے
بگڑ بگڑ کے یونہی زندگی بنائے جا
فراق، چھیڑ دیا تُو نے کیا فسانۂ درد
سمجھ میں کچھ نہیں آتا مگر سُنائے جا
بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔
مقطع تو :great:
کہا لفظوں سے پھولوں کی مہک آنے لگی کیسے
جواب آیا محبت کا تجھے اظہار کرنا ہے
کہا مجھ کو بنایا ہے تو پھر یہ دوسرے کیوں ہیں
جواب آیا کہ تجھ کو دوسروں سے پیار کرنا ہے
عدیم ہاشمی
میں انتہائی دکھ کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شریکِ محفل کر رہی ہوں ۔ ۔ ۔ ۔
ابھی ابھی محمود کو فون پہ اطلاع ملی ہےکہ عمر کوٹ سندھ کے ایم اے راجا بھائی کی والدہ ماجدہ ابھی بہ رضائے الہی انتقال کر گئی ہیں۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
آپ سب سے ان کی مغفرت اور انکی روح کی ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی...