نتائج تلاش

  1. ابو المیزاب اویس

    فارسی شاعری یقیں دانم دریں عالم کہ لا موجود الّا ھُو۔۔۔ سلطان باھُو

    سبحان اللہ،، بہت خوب۔۔ مکمل کلام کا ترجمہ مِل جائے تو نورُُ علٰی نُور
  2. ابو المیزاب اویس

    تضمین بر کلامِ رضا ۔ یاد میں جس کی نہیں ہوشَ تن و جاں ہم کو

    صبر کا اب تو نظر آئے نہ امکاں ہم کو کب تلک جلوہ نظر آئیگا ’’پنہاں‘‘ ہم کو گِریہ زَن ہجر سے ہیں کیجیو! خنداں ہم کو ’’یاد میں جس کی نہیں ہوشِ تن و جاں ہم کو پھر دِکھا دے وہ رُخ اے مہرِ فروزاں ہم کو‘‘ ذوق والوں کی یہ دنیا ہے وُہی اِس میں گُمیں اہلِ دل جانیں اِسے، اہلِ نظر ہی سمجھیں کیف و مستی...
  3. ابو المیزاب اویس

    کوئی ثانی نہیں مصطفی آپ کا - شیاما سنگھ صبا

    غالباََ یوں ہوگا، مانگتی ہوں دعا میں یہ شام و سحر رب کا کلمہ عطا ہو، بھلا آپ کا!
  4. ابو المیزاب اویس

    مہرِ روشن چُھپ گیا تیری نظر کے سامنے ۔ طارق سلطان پوری

    جیسے چُھپ جاتی ہے تیرہ شب سحر کے سامنے مہرِ روشن چُھپ گیا تیری نظر کے سامنے اُس گلَ عارض کی دل آرا پھبن کا ذکر چھیڑ ہم نفس مجھ بلبلِ خستہ جگر کے سامنے اُس حریمِ ناز تک لے جا یہ پیغام اے صبا تیرے دیوانے کھڑے ہیں رہگزر کے سامنے کارِ پاکاں را قیاس از خود مگیر سے بو الفضول سنگریزوں کی حقیقت کیا...
  5. ابو المیزاب اویس

    اللہ کے محبوبِ طرحدار کا چہرہ

    فروغِ نعت کے نویں شمارے میں یہ کلام ابھی چند دن قبل ہی پڑھا، یہاں دوبارہ پڑھ کر خوشی ہوئی۔ جزاک اللہ آمین
  6. ابو المیزاب اویس

    رضا سلامِ رضا کا ایک شعر مع تضامین در مدحِ امام زین العابدین رضی اللہ عنہ

    تمام احباب کی پسندیدگی کا شکریہ اور خصوصی طور پر جناب شاکر القادری صاحب کی تضمین کے لئے، واہ واہ مرحبا فیس بک پر جناب سے انکی تضمین کے کچھ مصرعوں کو سمجھانے کی عرض کی تھی اور محترم نے تسلی فرمائی۔
  7. ابو المیزاب اویس

    رضا سلامِ رضا کا ایک شعر مع تضامین در مدحِ امام زین العابدین رضی اللہ عنہ

    مظہرِ عارفانِ شرابِ طہور مطلعِ داستانِ شرابِ طہور یعنی وہ عاشقانِ شرابِ طہور ’’باقیِ ساقیانِ شرابِ طہور زینِ اہلِ عبادت پہ لاکھوں سلام‘‘ تضمین از ڈاکٹر سید ہلال جعفری حق گزاردکان شراب طہور بعدشبیر آن شراب طہور یعنی سجاد، جان شراب طہور ’’باقیِ ساقیانِ شرابِ طہور زینِ اہلِ عبادت پہ لاکھوں سلام‘‘...
  8. ابو المیزاب اویس

    رضا یا تو یونہی تڑپ کے جائیں یا وہی دام سے چھڑائیں

    غالب کی اور بھی زمینوں میں امام احمد رضا کی نعتیں ہیں، غالب اور امام احمد رضا کا ایک ایک مقطع ملاحظہ ہو جو یہ کہے کہ "ریختہ کیونکہ ہو رشکِ فارسی؟" گفتہ غالبؔ ایکبار پڑھ کے اُسے سنا کہ یوں جو کہے شعر و پاسِ شرع دونوں کا حُسن کیونکر آئے لا اُسے پیشِ جلوہِ زمزمہِ رضاؔ کہ یوں
  9. ابو المیزاب اویس

    تاجدار حرم ----------- ہو نگاہ کرم !

    چوں ماہ ِ در ارض و سما ، تاباں توئی، تاباں توئی رشکِ ملک، نورِ خدا، انساں توئی ،انساں توئی روشن زرویت دو جہاں ، عکسِ رُخَت خورشید و ماہ اۓ نورِ ذاتِ کبریا ! رخشاں توئی، رخشاں توئی آیات ِقرآں اَبرُویت، تفسیر ِقرآں گیسُویَت اۓ روئے تو! قرآنِ ما، ایماں توئی ، ایماں توئی یا مصطفٰے !یا...
  10. ابو المیزاب اویس

    مرحبا آج چلیں گے شہہِ ابرار کے پاس

    مکمل کلام مرحبا آج چلیں گے شہہِ ابرار کے پاس اِن شاءالله پہنچ جائیں گے سرکار کے پاس پیش کرنے کے لئے کچھ نہیں بدکار کے پاس ڈھیروں عصیاں ہیں گناہگاروں کے سردار کے پاس مل چکا اذن، مبارک ہو مدینے کا سفر قافلے والو چلو چلتے ہیں سرکار کے پاس خوب رو رو کے وہاں غم کا فسانہ کہنا غمزدو آؤ چلیں احمدِ...
  11. ابو المیزاب اویس

    پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے

    اویس قادری نے اس کلام کو چند سال قبل پڑھا تھا اور اس کلام میں امام احمد رضا خان کا کلام شامل کیا تھا، ’’ شکرِ خدا کہ آج گھڑی اس سفر کی ہے‘‘ اور دوسرا کلام ”بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے‘‘ تقریباََ اٹھائیس منٹس کا ٹریک ہے۔
  12. ابو المیزاب اویس

    رضا سلامِ رضا کا ایک شعر مع تضامین ۔ یومِ علی کی مناسبت سے

    افسرِ لشکرِ فاتحانِ زَمَن تیغِ اِنّا فَتَحنا ہے جوہر فگن بازوئے مُصطفٰے پنجہِ پنجتن ’’شیر شمشیر زَن شاہ خیبر شکن پر توِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام‘‘ تضمین از مولانا اخترؔ الحامدی جن سے لرزاں رہیں دشمنانِ زَمَن جن سے کانپیں سدا ظالمانِ کہن ضیغمِ بیشہِ دین، مرحب فگن ’’شیر شمشیر زَن شاہ خیبر شکن پر...
  13. ابو المیزاب اویس

    سرمایہءِ شعورَ تمنّا حضور آپ ”نعت برائے اصلاح“

    بہت بہت شکریہ، آئندہ ضرور کوشش کرونگا کہ بہتر سے بہتر کیا جا سکے۔ ان شاء اللہ جی بہتر، مگر میرے پاس اب اس دھاگے کی تدوین کا آپشن نہیں آرہا اسی لئے یہیں اب تدوین شدہ مکمل کلام پوسٹ کردیتا ہوں۔ کوئی خاص وجہ نہیں یا یوں کہا جائے کہ مختلف آپشنز ہیں طرحی مصرعہ کیلئے۔ اصلاح (تدوین) شدہ کلام فخرِ...
  14. ابو المیزاب اویس

    ،میں جسم نبی روح ہے، میں طور وہ شعلہ (شاعر جان محمد سُنّیؔ)

    میں جسم نبی روح ہے، میں طور وہ شعلہ میں چشم نبی نور ہے، میں شمع وہ جلوہ میں دُر ہوں نبی آب ہیں، میں تیغ وہ جوہر میں سیپ وہ نیساں ہیں، وہ دریا ہیں میں قطرہ میں مَس ہوں نبی زر ہیں، میں ہوں خاک وہ اکسیر میں سنگ وہ ہے لعل، وہ خورشید میں ذرّہ میں گل ہوں نبی بُو ہیں، میں معدوم وہ ہیں ہست میں تشنہ...
  15. ابو المیزاب اویس

    سرمایہءِ شعورَ تمنّا حضور آپ ”نعت برائے اصلاح“

    بہت شکریہ، تعارف کے لئے تو امام احمد رضا خان کا یہ قطعہ کافی ہے ”اور عاجزی نہیں بلکہ حقیقت ہے‘‘ محصور جہاں دانی و عالی میں ہے کیا شبہ رضا کی بیمثالی میں ہے ہر شخص کو اِک وصف میں ہوتا ہے کمال بندے کو کمال بے کمالی میں ہے بہت بہت شکریہ، جزاک اللہ آمین مجھے یہ معلوم ہی نہ تھا کیا اِس طرح درست...
  16. ابو المیزاب اویس

    سرمایہءِ شعورَ تمنّا حضور آپ ”نعت برائے اصلاح“

    محترم، میں سمجھ نہیں پایا کہ یہ شعر درست ہے یا اِس کو شامل نہیں کرنا چاہیے؟
  17. ابو المیزاب اویس

    دمِ اضطراب مجھ کو جو خیالِ یار آئے

    مکمل کلام، دمِ اضطراب مجھ کو جو خیالِ یار آئے مرے دل میں چین آئے تو اسے قرار آئے تری وحشتوں سے اے دل مجھے کیوں نہ عار آئے تو اُنھیں سے دُور بھاگے جنھیں تجھ پہ پیار آئے مرے دل کو دردِ اُلفت وہ سکون دے الٰہی مری بے قراریوں کو نہ کبھی قرار آئے مجھے نزع چین بخشے مجھے موت زندگی دے وہ اگر...
  18. ابو المیزاب اویس

    سرمایہءِ شعورَ تمنّا حضور آپ ”نعت برائے اصلاح“

    السلام علیکم، فیس بک کے ایک گروپ میں چند روز قبل طرحی مشاعرے کے لئے یہ مصرعہ دیا گیا، سرمایہءِ شعورِ تمنا حضور آپ میں کچھ اشعار اساتذہ اور شعرا کی خدمت میں برائے اصلاح پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ تجاویز و تنقید سے مستفیض فرمائینگے۔ فخرِ اساسِ زندگی کیف و سُرور آپ ’’سرمایہءِ شعورِ تمنا حضور آپ‘‘...
Top