نتائج تلاش

  1. عارف انجم

    آفس 2003 اور 2007 کے لیے اردو لیگوج انٹرفیس پیک

    محترم الف عین اردو آفس ۲۰۰۳ کے برعکس 2007 میں‌ ایک exclude ڈکشنری فائل ۔(ExcludeDictionaryUR0420)بھی شامل کی گئی ہے جس میں‌کوئی بھی لفظ ڈال دیں تو وہ اس کی بلٹ ان ڈکشنری سے خارج تصور کیا جائے گا۔ ایسے تمام الفاظ جنہیں آپ بلٹ ان ڈکشنری میں‌غلط تصورکرتے ہیں وہ اس فائل میں ڈال کر محفوظ کر دیں۔...
  2. عارف انجم

    خاتون اول کون ہوتی ہے؟

    واجپائی صاحب کا زمانہ بھی خاتون اول کے بغیر ہی گیا اور منموہن تو اپنی خاتون اول کی رونمائی ہی نہیں‌کراتے۔
  3. عارف انجم

    اللہ کے نام سے جو اس لڑکے کا رب ہے

    ان لوگوں کا ذکر سورۃ البروج میں بھی ہے۔ اور صحیح مسلم میں‌ یہ حدیث اس جگہ آتی ہے۔ Muslim :: Book 42 : Hadith 7148
  4. عارف انجم

    بے وضو نماز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لطیفے کی حد تک بات دلچسپ ہے۔ لیکن جہاں تک سائنس کا معاملہ ہے تو روحانیت اس سے بالا تر علم ہے۔ نماز کا تعلق صرف سائنسی عمل (ورزش) سے نہیں بلکہ روحانی تسکین سے بھی ہے، جو ہر انسان کیلئے ضروری ہے اسی لیے تو انسان کسی نہ کسی شکل میں خدا کی عبادت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
  5. عارف انجم

    جہاد کے متعلق ایسے فتاویٰ کو کیوں چھپایا جاتا ہے

    میری معلومات کا ذریعہ اپنے نامہ نگاروں سے ہونے والی براہ راست گفتگو ہے جو ظاہر ہے خبر کا حصہ نہیں بن سکتی۔ صرف لال مسجد ہی نہیں تقریباَ ہر بڑی خبر کا بڑا حصہ خبر کے متن میں شامل نہیں‌ ہوتا یہ معلومات برسوں بعد کسی کتاب کی صورت میں‌ سامنے آتی ہیں۔ یا جب لوگ بولنے پر آمادہ ہوجائیں۔ سوات میں‌ بھی...
  6. عارف انجم

    جہاد کے متعلق ایسے فتاویٰ کو کیوں چھپایا جاتا ہے

    اگر یہ ان بہنوں کے بھائی ہیں تو انہوں نے سانحہ لا ل مسجد کے اصل ذمہ داروں کی طرف کبھی توجہ کیوں‌نہیں دی۔ وہ جو بڑی آزادی سے گھومتے ہیں۔ صرف نچلی سطح‌کے سیکورٹی اہلکار اور بے گناہ شہری ہی ان کا نشانہ ہیں۔کسی کو اغواء کرلینا تاوان کے لیے، ذاتی دشمنی چکانے کیلئے جاسوس قرار دے کر کسی کا گلاکاٹ دینا،...
  7. عارف انجم

    مشہور ضعیف احادیث

    مجھے ایک حدیث کے بارے میں معلومات درکار ہیں‌جو میں‌نےچلتے ہوئے کسی جگہ کلینڈر پر چھپی دیکھی تھی۔ اس کا پورا متن تو ٹھیک سے نہیں پڑھ سکا لیکن دو جملے یاد رہ گئے۔ ایک زمانہ آئے گا جب۔۔۔عورت لوگوں کا قبلہ ہوگی اور۔۔۔۔دولت لوگوں کی عزت ہوگی۔۔۔ شکریہ
  8. عارف انجم

    ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

    جنیئوئن پر معافی چاہتا ہوں چھاپے والی پوسٹ بعد میں پڑھی :)
  9. عارف انجم

    ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

    ماشاءاللہ بہت خوبصورت اور جنیئوئن لے آؤٹ ہے۔
  10. عارف انجم

    کیا کوئی بتائے گا کہ ان پیج کیوں رک گیا؟

    :laughing3: مجھے دو باتوں کی وجہ سے بہت ہنسی آرہی ہے۔ ایک تو جو آپ نے مجھے ان پیج والوں کا ساتھی قرار دیدیا دوسرا ان پیج والوں کی حرکتیں ، پوری بات بتانا تو ممکن نہیں۔ لیکن اپنے سافٹ ویئر کے ساتھ ان کا رویہ کچھ ایسا ہے جیسے نئی نویلی دلہن کی فکر اس کے میکے والوں بالخصوص ماں کو ہوتی ہے۔
  11. عارف انجم

    کیا کوئی بتائے گا کہ ان پیج کیوں رک گیا؟

    ہائیں! میں کچھ دنوں سے مصروف تھا(دفتر میں ان پیج تھری پر پیج میکنگ کا سیٹ اپ کرانے میں) :) اس لیے دیکھ نہیں سکا اور یہ سائیٹ غائب ہوگئی۔ سروس پروائڈر سے معلوم کرنا پڑے گا۔ ویسے ہوسٹنگ کا ایک سال تو ابھی باقی ہےامید ہے ڈیٹا ضائع نہیں‌ہوا ہوگا۔
  12. عارف انجم

    کیا کوئی بتائے گا کہ ان پیج کیوں رک گیا؟

    اتنا ظلم نہ کریں ان پیج والوں پر۔ :happy: ویسے بھی ان پیج یونی کوڈ بیسڈ ہونے کے بعد اب کسی بھی اخبار یا جریدے کو صرف پیج میکنگ کے لیے ان پیج کی ضرورت پڑے گی باقی کام (خبروں و مضامین کی تیاری و تدوین) تو کسی بھی ورڈ پروسیسر میں کرنا زیادہ آسان ہے۔ اس طرح فائلنگ بھی آسان ہوگی۔
  13. عارف انجم

    جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

    جناب جمیل نستعلیق صاحب! آپ اگر جمیل نوری نستعلیق میں جوڑوں کی وہ تمام غلطیاں جو اب تک معلوم ہوچکی ہیں، درست کرکے ایک نئی ریلیز جاری کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ جناب امجد علوی! مجھے علوی لاہوری نستعلیق کی نئی ریلیز کا بھی انتظار ہے۔ یہ نہایت خوبصورت فونٹ ہے برائے مہربانی اسے مزید پالش...
  14. عارف انجم

    ورڈ پریس 2.7کیلئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں اضافی سہولتیں

    مینول انٹگریشن میں نے ورڈ پریس کے ورژن غالبآ 1.5کے ساتھ کی تھی، تب اردو ایڈیٹر پلگ ان کی صورت میں نہیں آیا تھا۔ اس ورژن کے ساتھ یہ کام آسانی کے ساتھ ہوگیا لیکن بعد کے ورژن اتنے آسان نہیں۔ نئے ورژن میں تو تمام ٹیکسٹ ایریاز کے لیے ورڈ پریس ہک معلوم کرنا ہی ایک بڑا ٹاسک ہے۔ (کیا اس سلسلے میں...
  15. عارف انجم

    ورڈ پریس 2.7کیلئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں اضافی سہولتیں

    محترم نبیل نے میرے بلاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو ایڈیٹر پلگ ان (اوپن پیڈ) میں تبدیلیاں لانے کا سوچ رہے ہیں۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے اور ورڈ پریس 2.7 آنے کی وجہ سے ضروری بھی۔ میرے ذہن میں اس سلسلے میں چند تجاویز ہیں۔ یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ دیگر افراد بھی اپنی تجاویز پیش کر...
  16. عارف انجم

    خبر کی تعریف

    خبر تبدیلی کی اطلاع ہے، خواہ وہ تبدیلی رونما ہو چکی ہو یا ہونے والی ہو۔ عارف انجم :) وضاحت: جب کوئی کام طے شدہ طریقہ کار(norms) سے ہٹ کر ہو تو یہ تبدیلی ہے اور اس کی اطلاع خبر۔ جب کوئی واقعہ لوگوں کی زندگیاں بدل دے(یعنی ان پر اثر انداز ہو، کسی حادثے یا بہتری کی صورت میں)، جب کوئی واقعہ لوگوں...
  17. عارف انجم

    علوی لاہوری نستعلیق

    قانونی حیثیت کا سوال اٹھانے والوں کے لیے میرے ذہن میں بہت شاندار الفاظ آرہے ہیں۔ اگر قانونی حثیت کا اتنا ہی لحاظ ہے تو کیا ان کو پاک ڈیٹا والوں کی گمراہ کن تشہیر دکھائی نہیں دیتی جس میں کہ گیا کہ ہے جوہر نستعلیق میں اسپیل چیک کی سپورٹ ہے۔ کیا کوئی فونٹ یہ صلاحیت رکھتا ہے۔ مائیکروسافٹ آفس کی خوبی...
  18. عارف انجم

    علوی نستعلیق کا ایک اور اپ ڈیٹ

    سب سے پہلے تو علوی امجد صاحب سے معذرت ۔ نئی ریلیز پر تبصروں میں ہم ان کے ایک اور اہم کارنامے کو نظر انداز کر گئے ۔ نوری نستعلیق کے ساتھ لاہوری نستعلیق پر کام کرکے انہوں نے بلاشبہ اردو کی ایک اور عظیم خدمت انجام دی ہے۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ لاہوری نستعلیق کو مجھ سمیت کئی لوگ نوری نستعلیق سے...
  19. عارف انجم

    علوی نستعلیق کا ایک اور اپ ڈیٹ

    علوی نستعلیق کے نئے ورژن نے اسے اگرچہ پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا دیا ہے لیکن یہ نوری نستعلیق نہیں رہا بلکہ لاہوری نستعلیق کے قریب تر ہوگیا۔ فیض نستعلیق بھی لاہوری نستعلیق پر مبنی ہے۔ میرے خیال میں آپ جانتے ہون گے کہ نوری نستعلیق اخبارات میں standard فونٹ بن چکا ہے۔ فیض نستعلیق اگرچہ دیکھنے...
Top