نتائج تلاش

  1. عارف انجم

    علوی نستعلیق اپڈیٹ

    اپ ڈیٹ کا بہت شکریہ ، امجد علوی صاحب انگریزی کے کیریکٹرز اپ ڈیٹ ہونے کے بعد بہتر ہوگئے ہیں۔ میں اندازہ نہیں کرسکا کہ آپ نے انگریزی کے کون سے فونٹ کے کیریکٹرز ڈالے ہیں لیکن اگر ٹائمز نیو رومن ہوتا تو اچھا تھاجیسا ایشیا ٹائپ کے معاملے میں ہے۔ میری رائے میں اسے پڑھنا آسان ہے ۔
  2. عارف انجم

    علوی نستعلیق کا لائسنس

    امجد علوی صاحب، جیو، آج اور اے آر وائی جیسے بڑے چینلز پاک ڈیٹا والوں کا فونٹ پہلے ہی خرید چکے ہیں۔ دیگر جو چینلز علوی نستعلیق استعمال کررہے ہیں وہ تو شاید کسی کو بھی رقم نہ دیں۔ ہاں البتہ بی بی سی وہ واحد ادارہ ہوسکتا ہے جو اس فونٹ کو استعمال کرنے کی صورت میں ادائیگی بھی کرے۔ لیکن میرے خیال میں...
  3. عارف انجم

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    نبیل بھائی، گمپ میں علوی نستعلیق کے اسکرین شاٹس ابوشامل نے پوسٹ کیے ہیں۔شکریہ انہی کا ادا کیجئے میرا نہیں۔ :) دوسرا یہ کہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی ذرا وضاحت کردیجئے۔
  4. عارف انجم

    علوی نستلیق ایک ۔۔ وضاحت درکار ہے ۔۔۔

    یہ صرف ایک لفظ کا مسئلہ نہیں۔ ابھی اوپر لکھے الفاظ کو میں نے ماؤس کے ذریعے کرسر اوپر گھسیٹے ہوئے سلیکٹ کیا اور کئی الفاظ کے حروف آگے پیچھے ہوگئے۔ معاملہ شاید لک اپس کا نہیں کچھ اور ہے۔ کہیں اس فونٹ میں ویب پر ڈریگ ڈراپ والی سہولت تو شامل نہیں ہوگئی؟
  5. عارف انجم

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    ابوشامل، شاکر اور دیگر حضرات جو لینکس استعمال کرتے ہیں، ان سب سے درخواست ہے کہ وہ ونڈوز پر کثیر الاستعمال سافٹ ویئرز کے لینکس میں ’’اوپن سورس‘‘ متبادل کے بارے میں‌معلومات فراہم کریں، تاکہ لوگ جلد سے جلد لیکنس پر منتقل ہوجائیں اور علوی نستعلیق کو اسی پلیٹ فارم پر ٹیسٹ کیا جا سکے۔ متبادل سافٹ...
  6. عارف انجم

    کیاپرانے براؤزرز پر علوی نستعلیق کا ڈسپلے بہتر بنانا ممکن ہے

    میں نے ایک ہی سسٹم پر کروم اور ایکسپلورر 7میں ٹیسٹ کیاہے۔ کروم میں سطور کے درمیان اور الفاظ کے درمیان فاصلہ کسی قدر زیاد ہ ہے۔ ایکسپورر 7میں فاصلہ بہت عمدہ ہے یعنی بالکل ان پیج کی طرح کا۔ دونوں براؤزرز پر رفتار میں کوئی نمایاں فرق نہیں۔
  7. عارف انجم

    کیاپرانے براؤزرز پر علوی نستعلیق کا ڈسپلے بہتر بنانا ممکن ہے

    ممکن ہے یہ براؤزر کا اپنا مسئلہ ہو۔ کیونکہ میں نے کچھ دن پہلے تک ایکسپلورر 7 رکھا ہوا تھا جو ایک وجہ سے (وہ وجہ بھی دلچسپ ہے) ان انسٹال کرنا پڑا۔ جب علوی نستعلیق آیا تو میں نے اسے ایکسپورر 6پر دیکھا جس کے نتائج آپ جانتے ہیں۔ سطروں میں فاصلہ اسی طرح زیادہ تھا اور اسپیڈ بھی ایکسپورر 7 کے مقابلے...
  8. عارف انجم

    علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    ونڈوز میں مائیکرو سافٹ ورڈ سے بھی زیادہ عمدہ کارکردگی اس نے اوپن آفس(ونڈوز ورژن) میں دکھائی ہے۔ درحقیقت ونڈوز پر اوپن آفس میں یہ اردو کا تیز ترین فونٹ ہے۔ ایشیا ٹائپ بھی اوپن آفس میں اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتا۔ ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کرتے ہوئے الفاظ تھوڑے بہت آگے پیچھے ہوتے رہے...
  9. عارف انجم

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    مجھے ایشیا ٹائپ کے ساتھ ایم ایس ورڈ میں ٹائپنگ کرتے ہوئے ایسا ہی مسئلہ درپیش ہوتا تھا لیکن اس میں فونٹ کی غلطی نہیں تھی بلکہ ہوتا یہ تھا کہ بعض الفاظ لکھتے ہوئے مجھ سے کوئی شارٹ کی دب جاتی تھی جس سے فونٹ تبدیل ہو جاتا تھا۔
  10. عارف انجم

    Default Alvi Nastaleeq سٹائل پر آپ کی آراء

    صبح میرے امتحانات شروع ہورہے ہیں اور باوجود کوشش کے تیاری نہیں کر پارہا۔ ہر ایک آدھ گھنٹے بعد محفل کو نستعلیق میں دیکھنے کا دورہ پڑتا ہے۔ دیگر ویب سائیٹ کو بھی ان کی اپنی سیٹینگ اوور رائڈ کر کے نستعلیق میں دیکھ چکا ہوں۔:)
  11. عارف انجم

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    امجد علوی صاحب اردو پر اس عظیم احسان کا بہت بہت شکریہ۔ واقعی اردو بولنے لکھنے اور پڑھنے والے آپ کے مقروض ہو گئے ہیں۔ فونٹ توقعات سے بھی بڑھ کر ہے۔ سچ تو یہ ہے میرے ذہن میں کچھ خدشات تھے کہ یہ فونٹ نستعلیق لکھنے میں بالکل ان پیج جیسی سہولت نہیں دے پائے گا ، اب ان خدشات کے غلط ثابت ہونے پر...
  12. عارف انجم

    اوپن آفس کا سپیل چیکر

    وہ صاحب یعنی بندہ ناچیز یہیں‌ موجود ہیں۔ میں‌ نے عرض کیا تھا کہ میری ہارڈ ڈسک اڑ گئی تھی جس میں ڈکشنری کا اچھا خاصا کام ہوچکا تھا۔ تقریبا تین ہزار الفاظ کو ایفکس قواعد کے ذریعے چند سو الفاظ تک محدود کر دیا لیکن پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:cry: اب دوبارہ کوشش کی جاسکتی ہے ۔ ذرا گھر پر انٹرنیٹ چل جائے۔
  13. عارف انجم

    جادو گر نے چہرہ بدل لیا

    اچھا آئیڈیا ملا ہے زیک سے میں بھی چھوٹی چھوٹی تحریریں لکھ پر اپنی پوسٹس کی تعداد بڑھاتا ہوں۔
  14. عارف انجم

    !پاک ڈیٹا کا ایک اور کارنامہ!

    کیا محسن حجازی اور ظہور سولنگی مل کر ذاتی طور پر لیگچر بیس نوری نستعلیق فونٹ جاری کر سکتے ہیں؟
  15. عارف انجم

    !پاک ڈیٹا کا ایک اور کارنامہ!

    پاک نستعلیق اس وقت بھی کم از کم میری ناقص رائے میں زیادہ مقبول نہیں۔ لیگچر بیس تیز رفتار پاک نوری نستعلیق سے مرکز فضیلت اردو کو کہیں زیادہ مقبولیت ملتی۔ پھر شاید اردو محفل پر بھی محسن حجازی اور مرکز فضیلت اردو کے کارنامے کا چرچا کئی روز ہوتا رہتا۔ :) مجھے تو محسن حجازی اینڈ کمپنی کی خاموشی پر...
  16. عارف انجم

    مبتدی ، اس بیماری سے شفا کیوں نہیں؟

    اردو محفل میں میں نے پہلی مرتبہ شمولیت غالبا 2005کے اوآخر میں اختیار کی تھی اور پھر جون 2006میں ‌دوبارہ رجسٹریشن کرائی۔ تاریخیں‌ ٹھیک سے یاد نہیں لیکن بات کافی پرانی پرانی ہے۔ اردو ویب کے قیام سے بھی پہلے اردو وکی سے کچھ شناسائی تھی اس وقت جب اردو وکی آصف بھائی کی ویب سائیٹ پر مہمان تھی۔...
  17. عارف انجم

    !پاک ڈیٹا کا ایک اور کارنامہ!

    آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں نبیل یہ قیاس آرائی ہے اور اسی لیے میں نے ’’مبینہ طور پر‘‘ کے الفاظ استعمال کیے۔ میں‌ نے شروع میں کہا تھا کہ محسن حجازی اور متعلقہ افراد ہی اس معاملے پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ ان میں سے کسی کی نظر پڑے تو برائے مہربانی ہماری یہ الجھن رفع کیجیے۔ شکریہ
  18. عارف انجم

    !پاک ڈیٹا کا ایک اور کارنامہ!

    پاک ڈیٹا طویل عرصے (غالباََ آٹھ نو سال) سے حکومتی منصوبوں‌ پر کام کر رہا ہے اور اس نے کئی پروجیکٹس بنائے ہیں۔ سرکاری افسران سے ان کی راہ و رسم خوب بن چکی ہوگی تو ایسے میں ایک سرکاری فونٹ سے متعلق انہیں قبل از وقت معلوم ہونا اور اس کی ریلیز رکوانا کون سا بڑا کام ہے۔ سچ بات تو یہ ہے کہ انہوں...
  19. عارف انجم

    !پاک ڈیٹا کا ایک اور کارنامہ!

    مجھے شبہ ہے کہ پاک ڈیٹا والوں کے اس فونٹ کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہی پاک نوری نستعلیق کا منصوبہ کھٹائی میں‌ ڈالا گیا ہے۔ ظاہر ہے جب ایک فونٹ سرکاری سطح پر مفت جاری ہوتا تو جوہر پرو کو کون پوچھتا۔ محسن حجازی اور دیگر متعلقہ افراد ہی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔
  20. عارف انجم

    ورڈپریس کے لیے اردو اوپن پیڈ پلگ ان!

    نبیل اوپن پیڈ پلگ ان کے بارے میں‌ کچھ اور معلوم ہوا ہے میں نے اپنے ذاتی کمپیوٹر پر xampp انسٹال کر رکھا ہے، پلیٹ فارم ونڈوز ایکس پی ہے۔ اس پر میں نے ورڈ پریس ڈالا اور اوپن پیڈ پلگ ان کی جانچ کی۔ یہاں ریڈیو بٹن کی مدد سے زبان سوئچ ہو رہی تھی۔ لیکن میرے بلاگ پر ورڈ پریس کا وہی ورژن انسٹال ہے...
Top