نتائج تلاش

  1. حمیر یوسف

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    مناسب تو یہ ہونا چاہئے تھا برادر کہ "اردو محفل کی مناسبت سے بہتر رویہ یہ ہے کہ اردو میں پنجابی کا تڑکہ لگانے سے گریز کیا جائے۔۔۔۔!!!! لیکن اگر بخشے، زہے قسمت، نہ بخشے تو شکایت کیا سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے :great::prince::aadab:
  2. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    میرے لئے ہر وہ مسلم اہم ہے اور میرا ہیرو ہے جس نے اپنے روشن و شاندار کارناموں سے اسلام کا نام روشن کیا اور دنیا کو سبق سکھایا کہ "اسلام" بے حیثیت مجموعی کوئی خراب دین نہیں ہے بلکہ دین فطرت ہے اور خرابیاں "مسلمانوں" میں تو ہوسکتی ہیں لیکن "اسلام" میں نہیں۔ ہمارے اسلاف ایسے بھی گئے گزرے نہیں تھے...
  3. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    عارف بھائی محمد بن قاسم نہ تو سندھی تھا اور نہ ہی ہندوستانی، لیکن ایک مسلمان تو تھا نہ؟ کیا مسلمان ہونا اتنا ہی بڑا جرم بن گیا ہے کہ اس کے سارے کاناموں پر آپ پردہ ڈال دیں۔ اسکے برعکس راجہ داھر کون تھا اور اسکا تعلق کس مذہب سے تھا، شائد مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ ایک بات اور بتاتا چلوں کہ ایک...
  4. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    ایک گروہ مسلسل اس تگ و دو میں لگا ہوا کہ کسی بھی طرح ان مسلم فاتحین و حکمرانوں کی عظمت کو داغدار کیا جائے اور انکے کارناموں کو جھٹلایا جائے جو آج کی ہماری نوجوان نسل کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، اس طرح ہماری سوچ و فکر کو ہمارے شاندار اسلاف کے کاناموں سے منہ موڑ کر اپنے ان نام نہاد...
  5. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں "نصابی کتب میں درست نہیں لکھا کہ اسلام 93، 94 ہجری میں محمد بن قاسم کے سندھ اور طارق بن زیاد کی سپین آمد سے وہاں پہنچا۔ محمد بن قاسم نے سندھ اور طارق بن زیاد نے سپین میں اسلامی ریاست قائم کی اس سے تقریباً 80 سال قبل اسلامی تہذیب و ثقافت صحابہ کرام کے ذریعے وہاں پہنچ...
  6. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    سندھ کا ملک چونکہ بصرہ وکوفہ یعنی عراق سے نسبتاً قریب تھا اور ایرانی حکومت کی سرحد اس سے ملتی تھی؛ لہٰذا زیادہ ترشرارت پیشہ ایرانیوں کا مامن ملک سندھ ہی بنا ہوا تھا، اسلامی فتوحات کے سیلاب کودیکھ دیکھ کرسندھ کا راجہ خود بھی ایرانیوں کی بربادی سے متاسف اور اس امر کا کوشاں تھا کہ کسی طرح ایرانی...
  7. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    محمد بن قاسم اور سندھ کے ہندو حکمرانوں کے ساتھ معرکہ آرائیوں کی مذکورہ تفصیل کو معروف مورخ پروفیسر محمد اسلم نے ’’محمد بن قاسم اور اس کے جانشین‘‘کے عنوان سے کتابی صورت میں اصل ماخذ سے مرتب کیا ہے‘ اس تاریخی معرکے کے اثرات نہ صرف سندھ بلکہ پورے ہندوستان پر اشاعت اسلام کی صورت میں اثر انداز ہوئے۔...
  8. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    بھائی میں اپنے طرز تخاطب پر غور کرونگا، لیکن محترم آپ بھی کوئی بھی پوسٹ لگانے سے پہلے اسکو اچھی طرح پڑھ لیا کریں، خصوصا ایسی پوسٹیں جس میں اپنے کسی مسلمان ہیرؤں سے تعصب کی بنا پر ایسا یک رنگا مواد شامل کیا گیا ہو جو ہمارے شاندار ماضی کو اپنے کسی مخفی ایجنڈے کی بنا پر جھٹلانے کی کوشش کرے۔ آپ اگر...
  9. حمیر یوسف

    بھنبھور، سندھ کی قدیم اور شاندار بندرگاہ

    محترم آپ نے یہ لائینیں لکھ کر ایک ہیرو کو ویلن بنادیا ;)۔ اگر محمد بن قاسم اتنا ہی برا ہوتا تو اسکی واپسی پر مقامی لوگ کیوں دھاڑیں مار کہ رو رہے تھے اور کیوں اسکی یاد میں وہاں کی ہندو آبادی نے بت بنا کر پوجے؟ محمد بن قاسم کی ہی بدولت یہ خطہ زمین سرزمیں ہند و پاک اسلام سے روشناس ہوا تھا۔ ان...
  10. حمیر یوسف

    گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

    میں جب کسی انگلش جملے کا ترجمہ کرتا ہوں تو بالکل لفظ بالفظ ترجمہ نہیں کرتا بلکہ اردو زبان کی ضروریات و عام بول چال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجمہ کرتا ہوں، کیونکہ لفظی ترجمہ کرنے سے پورے انگلش جملہ کا یا کسی بھی دوسری زبان سے ترجمے کا حشر ہی بگڑ جاتا ہے۔ Look down upon کا ترجمہ نیچے دیکھنا نہیں ہے...
  11. حمیر یوسف

    گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

    مزید 70 کے قریب English Phrases کا ترجمہ کردیا ہے :) :thumbsup:
  12. حمیر یوسف

    گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

    میں نے قریبا 30 کے لگھ بھگ انگلش کے phrases کا ترجمہ کردیا ہے :) گوگل نے روز مرہ کی انگلش میں استعمال ہونے والے آسان سے 30 جملے بولے، جسکا میں نے اردو ترجمہ لکھا بلکہ زبان دانی کے حساب سے روزمرہ کی زبان ہی میں اسکا مترادف بتایا
  13. حمیر یوسف

    بلوچی تھیریم – دنیا کا عظیم ترین ممالیہ

    شکریہ فاتح بھائی، ایک بات اور، یہ جو فاسل کے جلد کی رنگت وغیرہ تصاویر میں دکھاتے ہیں، کیا وہ کسی مشاہدے کی بنیاد پر ہوتے ہیں یا آرٹسٹ کا اپنا تخیل اسمیں شامل ہوتا ہے؟ جیسے اسی بلوچی تھیریم کی جو ری کنسٹرکٹ تصاویر بنائی گئی ہیں، اس کی بنیاد کن معلومات پر ہوتی ہے؟ جب ہم ڈائنوسارز کو انکی اصلی شکل...
  14. حمیر یوسف

    بلوچی تھیریم – دنیا کا عظیم ترین ممالیہ

    ایک ماہر رکازیات یہ کسطرح طے کرتے ہیں کہ جو ملنے والے فوسل کی ہڈیاں ہیں وہ ایک ممالیہ جانور کی ہیں یا کسی ریپٹائل جانور کے؟ دوسرے الفاظ میں صرف ہڈیوں کی ساخت دیکھتے ہوئے کسطرح کسی جانور کے بارے میں تعین کیا جاتا ہے کہ وہ حیونات کے ان گروہوں میں سے کن سے تعلق رکھتا ہے؟ ذرا کوئی آسان الفاظ میں یہ...
  15. حمیر یوسف

    ایگزیکٹ اور منی لانڈرنگ فراڈ:

    ڈگری بیچنے کیلئے 15 دن کا ٹاسک ملتا تھا۔ سابق ملازم کا انکشاف پانچ لاکھ ڈالر کی ڈگریاں بیچیں تھیں: احمد، قبرص کی کمپنی شعیب کے نام رجسٹرڈ ہے، کراچی میں جن دفاتر میں رقوم وصول کی جاتی تھیں، وہاں تالے پڑگئے ہیں۔ امریکی رپورٹر کا انکشاف۔ واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)۔ ایگزیکٹ کمپنی کا اسکینڈل بے نقاب...
  16. حمیر یوسف

    ایگزیکٹ اور منی لانڈرنگ فراڈ:

    اسلام آباد (مانیٹیرنگ ڈیسک ) ایگزیکٹ بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے، غیر ملکی بینکوں نے لین دین منقطع کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس میں موجود جعلی ڈگریوں کی آمدنی کا بھی سراغ لگایا جائیگا۔ جعلی ڈگری کے اسکینڈل کے بعد مختلف غیر ملکی بینکوں...
  17. حمیر یوسف

    نامور مسلم سائنسدان ، قسط اول

    البیرونی: ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی، جو مختصر البیرونی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ لوگ انکو صرف ایک سیاح اور جغرافیہ دان ہی کی حیثیت سے جانتے ہیں۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگی کہ وہ ایک اچھے ریاضی دان بھی تھے اور بہت سی ایسی ریاضی کی دریافتیں انکے سر ہیں جو آج کے موجودہ دور میں بھی...
  18. حمیر یوسف

    اقتباسات اگر ان بچوں کے بس میں ہوتا تو۔۔۔۔

    چلیں عارف بھائی اگر تھوڑی دیر کے لئے آپ کی یہ بات مان بھی لیں کہ ہندسوں کے لکھنے کا طریقہ عربوں نے ہندؤں سے سیکھا تھا، تو اس بات کو ماننے سے بھی کسی کو انکار نہیں تھا کہ ہندؤں کا ایجاد کردہ اپنی ابھی طفلی مراحل ہی میں تھا جسکو عربوں نے نشونما دیکر اسمیں مزید ترقی دی اور مزید اسکو بہتری کی طرف...
  19. حمیر یوسف

    ''کاری عورت ''

    نور سعدیہ شیخ بہن، قبائلی علاقوں میں ہر وقت عورت کی تذلیل نہیں کی جاتی، بلکہ اسکی عزت بھی کی جاتی ہے۔ہمارے گاؤں دیہات میں عورت پر ہر وقت ہی ظلم نہیں ہوتے بلکہ بعض جگہ وہ اپنے خاندان کے لئے بہت اہم قربانیاں بھی دے رہی ہوتی ہے۔اور پورا کا پورا خاندان اسکا گرویدہ بھی ہوتا ہے۔ کبھی اس "سبجیکٹ" پر...
  20. حمیر یوسف

    آئیے، آپ کی ملاقات ایک "جاہل" سے کراتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمٰن

    عبدالقیوم چوہدری بھائی، آپ نے یہ میری لکھی ہوئی لائن پڑھی تھی کوئی ایک بھی ایسا نظریہ اور تہلکہ خیز ایجاد یا مفید کام ان سے منسوب ہمیں نہیں ملتا جس نے "پاکستانی" معاشرے میں ایک انقلاب برپا کردیا ہو۔ تو ذرا آپ ان ذرا دو چار "مردم خیزوں" کے نام سے تو آگاہ کردیں، جنہوں نے "اغیار" سے تعلیم پاکر...
Top