زیک بھائی!! گرینڈ کینین بنیادی طور پر کیا جگہ ہے؟؟ یہ کھنڈرات ہیں؟؟ اس کو شاید نیشنل پارک بھی کہتے ہیں۔ اس جگہ پر کون کون سے جانور موجود ہیں؟ اور کیا یہ جگہ ٹریکنگ اور ہائکنگ کے لیے مخصوص ہے؟؟
اس رائے شماری کو دیکھ کر یاد آیا کہ پچھلے چار سال سے کالج لائبریری کی ایک کتاب ہمارے پاس پڑی ہے۔ کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ کتاب واپس کرنی ہے، پھر خیال آتا ہے کہ اچھا بھئی کردیں گے،کونسا جلدی ہے۔ حیرت ہے کہ ہم نے کتاب اب تک واپس کیوں نہیں کی!!
گویا کراچی سے واپسی ہو گئی اور کتابوں میں دل لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ :)
جی ہاں، محفل سے غائب رہنے کے معاملے میں آپ کے نقشِ قدم پر چل نکلے ہیں۔ :)