نتائج تلاش

  1. صفی حیدر

    رہو گھر میں شفا مانگو خدا سے

    رہو گھر میں شفا مانگو خدا سے بچائے گا وہی موذی وبا سے اٹھائو ہاتھ رب کے سامنے ہی بلا ٹل جاتی ہے زورِ دعا سے درودِ پاک سے مٹ جاتا ہے روگ شفا پائو گے نامِ مصطفی سے صفائی نصف ایماں ہے رکھو یاد یہی عادت بچائے گی قضا سے نجس خوراک تو ہے زہرِ قاتل بچو ناپاک ہر جنس و غذا سے یہ لازم ہے بنو تم نیک نیت کرو...
  2. صفی حیدر

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    بہت مبارک ہو سر ۔۔۔۔ اللہ پاک آپ کے تخیل میں برکت دے اور زورِ قلم زیادہ کرے ۔۔۔۔۔
  3. صفی حیدر

    دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

    اللہ تعالیٰ جلد شفا نصیب فرمائے اور اپنی امان میں رکھے ۔۔ آمین
  4. صفی حیدر

    واعلیکم السلام ، محمد عدنان بھائی بہت شکریہ ۔۔۔ آللہ تعالٰی آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے اور...

    واعلیکم السلام ، محمد عدنان بھائی بہت شکریہ ۔۔۔ آللہ تعالٰی آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے اور دونوں جہانوں میں سرخروئی عطا کرے ۔ آمین محترمہ جاسمن صاحبہ اور احمد محمد بھائی آپ کا بھی بہت شکریہ ۔۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کے جزائے خیر دے ۔ آمین
  5. صفی حیدر

    زندگی کی اساس کچھ بھی نہیں

    بہت شکریہ سر ۔۔۔۔۔ پہلی بار میری کسی کاوش کو آپ نے سراہا ہے جس کے لیے سپاسِ گزار ہوں ۔۔۔۔ آپ کی بے مثال شاعری کا میں دل سے قدر دان ہوں ۔۔۔۔۔
  6. صفی حیدر

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے

    بہت شکریہ ۔۔۔۔ اہلِ فن کی داد مشقِ سخن کو نکھارتی ہے ۔۔۔۔ سپاس گزار ہوں ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی امان میں رکھے ۔۔۔۔
  7. صفی حیدر

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے

    بہت شکریہ محترم ۔۔۔۔۔ آپ کا حسنِ نظر ہے ۔۔۔۔ سلامت رہیں
  8. صفی حیدر

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے

    بہت شکریہ سر ۔۔۔۔ آپ نے ہمیشہ میری کاوشوں کو لائق تحسین جانا ہے ۔۔۔۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے
  9. صفی حیدر

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے

    نہایت شکر گزار ہوں محترم سر آپ کی داد میرے لیے باعث افتخار ہے ۔۔۔۔۔ آپ نے درست نشاندہی کی اس شعر کو غزل بدر کر دوں گا
  10. صفی حیدر

    دل ہی دلبستگی کے درپے ہے

    نہایت عمدہ ۔۔۔۔ اختصار کا اعجاز باکمال ہے ۔۔۔۔۔۔
  11. صفی حیدر

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے

    بہت شکریہ کہ آپ نے حوصلہ افزائی کی ۔۔۔۔۔۔
  12. صفی حیدر

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے داد فریاد سے پتھر بھی پگھل جاتا ہے کیسی فطرت ہے الم کیش کی روتا ہے مگر دل پہ جو ٹوٹے قیامت تو بہل جاتا ہے باغباں ہو کے ستم ڈھاتا ہے وہ پھولوں پر جو کلی چٹکے وہ پیروں سے مسل جاتا ہے مجھ کو رسوا نہ کرے اس کی گلی میں جانا کیوں مجھے لے کے وہاں جذبہِ دل جاتا...
  13. صفی حیدر

    زندگی کی اساس کچھ بھی نہیں

    زندگی کی اساس کچھ بھی نہیں حیف صد حیف پاس کچھ بھی نہیں تشنگی کا عذاب مجھ سے پوچھ کیا ہے صحرا کی پیاس ؟ کچھ بھی نہیں روح کو کیسے ڈھانپوں، میرے پاس جزدریدہ لباس کچھ بھی نہیں وہ امیدیں ہوں خواب یا خواہش مجھ کو ان میں سے راس کچھ بھی نہیں گل خزاں برد ہو چکا کب کا یاد جزاس کی باس کچھ بھی نہیں...
  14. صفی حیدر

    در بدر میں ہوں اگر حکمِ سفر اس کا تھا

    بہت شکریہ سر .... آپ نے حوصلہ افزائی بھی کی اور نہایت عمدہ مشورے سے بھی نوازا جو مجھے اچھا لگا...... اللہ آپ کو جزائے خیر دے ....
  15. صفی حیدر

    مکیں زمیں کے ہیں نہ آسماں کے باسی ہیں

    سپاس گزار ہوں محترم سر ۔۔۔۔ یہ معلومات میرے کیے نہایت قابلِ قدر ہیں ۔۔۔۔۔
  16. صفی حیدر

    در بدر میں ہوں اگر حکمِ سفر اس کا تھا

    در بدر میں ہوں اگر حکمِ سفر اس کا تھا دشت و وادی بھی اسی کی تھی نگر اس کا تھا منہ کے بل گرنے سے مجھ کو نہ بچایا اس نے شب اندھیری بھی اسی کی تھی قمر اس کا تھا باغِ بے فیض سے پایا ہے نہ سایہ نہ ثمر ابر اس کا تھا زمیں اس کی شجر اس کا تھا کیوں مجھے موردِ الزام کیا تھا اس نے گو بغاوت تھی مری حکم مگر...
  17. صفی حیدر

    ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی

    واہ خوبصورت شعری مثال ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ
  18. صفی حیدر

    ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی

    بہت شکریہ سر ۔۔۔۔ میری معلومات میں اضافہ ہوا
  19. صفی حیدر

    ہم سے یہ شمعِ شوق جلائی نہ جائے گی

    اس شعر کو پڑھ کر ایک بات ذہن میں آئی ہے ..... "آتش " میں" سلگنے" کے بعد "خاک " نہیں بنتی " راکھ " بنتی ہے ..... دوسرے مصرعے میں اگر " خاک " کے بجائے " راکھ " کر دیا جائے ؟؟؟؟ ہو سکتا ہے یہ نقظہ غلط ہو لیکن ذہن میں آیا تو اظہار کر دیا ....... لیکن یہ نہیں پتہ کی " راکھ اڑانا " محاورہ کے مطابق...
  20. صفی حیدر

    حرام لحم پہ پلتا ہوں میں ہوں راجہ گدھ

    لغت سے تو ان کے بامحاورہ استعمال کا پتہ نہیں چل سکا ۔۔۔۔۔ اس فورم پر محترم زبان دان حضرات موجود تو ہیں ۔۔۔ شاید کوئی راہنمائی کر دے ۔۔۔۔۔۔ شاید ۔۔۔۔ باقی اپنے ناقص علم کے مطابق مزید تحقیق کرتا ہوں ۔۔۔۔
Top