نتائج تلاش

  1. خرم

    سائنس اور مذہب کیا ایک دوسر ے کے مخالف

    ظفری بھیا اور عارف بھائی، میرا سوچنے کا یہ انداز ہے کہ جب اس کائنات میں شامل تمام اشیاء اللہ نے بنائی ہیں اور پھر ایک مینوئل آپ کو دے دیا جس میں بتایا گیا کہ زمین کی گہرائیوں میں چھپا کوئی ذرہ اور کوئی خشک اور تر چیز ایسی نہیں جس کا ذکر اس مینویل میں نہیں‌تو پھر آپ کو تمام علم دے دیا گیا ہے۔...
  2. خرم

    کچھ میری فوٹوگرافی سے۔۔۔۔۔ (مزید)

    ہمیشہ کی طرح بہت خوب فرخ بھیا۔ ماشاء اللہ۔
  3. خرم

    لینکس اردو سلیکس 2 کا اجراء

    اتنا بڑا اور پیارا کام ہے کہ الفاظ نہیں مل رہے تعریف کو۔ کمال کر دیا ہے آپ نے مکی۔ اللہ کریم آپکو اپنی رحمتوں کے حصار میں رکھے۔ آمین۔
  4. خرم

    سائنس اور مذہب کیا ایک دوسر ے کے مخالف

    شائد میں بات کو درست نہیں کہہ سکا۔ میرے عرض کرنے کا مقصد یہ تھا بھیا کہ سائنس میں قرآن کی ہر بات موجود نہیں ہے لیکن قرآن میں سائنس کی ہر بات موجود ہے۔ بس غور و تعمق شرط ہے۔
  5. خرم

    تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 19: گرمی

    تصاویر اپلوڈ ہونے کا کیا ہوا بھیا؟
  6. خرم

    تصوف نابغہ ءروزگار لوگوں‌کی آخری پناہ گاہ ہے۔

    نہیں بھیا بحث کی بات ہی نہیں۔ عمومی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ طریقت یا تصوف شریعت کے مخالف چلاتے ہیں سو عرض کی کہ ہمیں تو یہی سمجھایا گیا ہے کہ اگر کوئی چیز شریعت کے مخالف ہے تو وہ طریقت کا دعوٰی کرنے والا جھوٹا ہے۔
  7. خرم

    سائنس اور مذہب کیا ایک دوسر ے کے مخالف

    بھیا دراصل عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مذہب صرف خالق اور بندے کے تعلق کا نام ہے۔ مذہب دراصل بندے کے خالق اور اس کی مخلوق دونوں سے تعلق کا نام ہے۔ یہ تمام کائنات اللہ کی تخلیق ہے اور اس میں انسان کے فائدے کے لئے بہت چیزیں رکھی گئی ہیں۔ مذہب انہیں‌استعمال میں لانے کی تحریک بھی دیتا ہے اور...
  8. خرم

    امریکی ٹھمری

    جی بھیا بعد کے میزائلوں‌کی بابت تو عرض کیا کہ وہ پاکستان میں بنے اور نیس کام کے شاہین سیریز کے تجربات کے بعد ان کے علم سے بھی استفادہ کیا گیا۔ میں تو بالکل ابتدائی میزائلوں کی بات کر رہا ہوں جب دھومیں مچی ہوئی تھیں۔ اب تو میزائل کا تجربہ ہوتا ہے تو ایک دوکالمی سی سُرخی لگ جاتی ہے۔ جب غوری کا...
  9. خرم

    تصوف نابغہ ءروزگار لوگوں‌کی آخری پناہ گاہ ہے۔

    ہمیں جو بتایا گیا وہ یہ ہے کہ شریعت درخت ہے اور طریقت اس کا پھل۔ اگر شجر نہیں تو پھل بھی نہیں۔ اگر کوئی کہے کہ بلا شریعت پر عمل کئے طریقت کی منزل کو پالے گا یا یہ کہ اس کی طریقت اسے شریعت سے آزاد کرتی ہے تو وہ گمراہ ہے۔
  10. خرم

    سائنس اور مذہب کیا ایک دوسر ے کے مخالف

    یہ تو دیکھنے کے انداز کی بات ہے بھائی۔ سائنس اگر خالق کی تخلیق کو جاننے کے سوا کچھ اور ہے تو پھر شائد مذہب سے کہا جاسکے اسے وگرنہ تو مذہب کا ایک جزو ہی ہوگی۔ ابھی پچھلے ہفتے بگ بینگ کے متعلق ایک پروگرام دیکھا اور حیراں رہا کہ کس طرح آج کی سائنس تخلیق کائنات کے اس راز سے آشکار ہوئی جو قرآن نے کب...
  11. خرم

    مہمان اس ہفتے کے مہمان م م مغل

    آج سوچا کہ ہمت کر کے ہم بھی کچھ باتیں کہہ لیں محمود بھائی کے متعلق 1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں) آغاز میں ہی پتہ لگا کہ موصوف شاعر ہیں سو شاعرانہ تنک مزاجی کے...
  12. خرم

    گلوکارہ طاہرہ سید کی بیٹی کی شادی - ایک منفرد تقریب

    نہیں بھیا انٹرنیٹ ایکسپلورر پر بھی دیدار ہوجائے گا۔ بس طلب سچی ہونی چاہئے۔ :)
  13. خرم

    سائنس اور مذہب کیا ایک دوسر ے کے مخالف

    میرے نزدیک تو سائنس جزو ہے مذہب کا۔ وہ جو مفتی جی نے کہا تھا کہ یہ جو سائنسی کلئے قاعدے ہیں یہ سب تو اللہ کے بنائے ہوئے ہیں جن کے ذریعے دنیا کا نظام قائم ہے۔ غور و تعمق سے آپ کو خالق اور اس کارخانہ قدرت کی متعلق جو آگاہی حاصل ہوتی ہے اسے سائنس کہہ دیتے ہیں۔ کائنات اور اس کے اسرار میں غور و فکر...
  14. خرم

    گلوکارہ طاہرہ سید کی بیٹی کی شادی - ایک منفرد تقریب

    تو اگر ربط کام نہیں کرے گا تو دو چار نیکیاں ہی بچ جائیں گی شمشاد بھائی کی۔ ویسے انہیں یہ سب دیکھنے کی اتنی بے تابی کیوں ہورہی ہے؟:thinking:
  15. خرم

    امریکی ٹھمری

    بھیا میں اس حق کی تو بات ہی نہیں کررہا۔ اس وقت میزائل لینے کا فیصلہ بالکل درست تھا اور وقت کی ضرورت تھی۔ میں تو صرف یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ حقیقت اور "بڑھک"‌میں‌کافی فرق ہوتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا کام تھا "بڑھکیں"‌مارنا اور یہ ان کی ذمہ داری تھی۔ وہ کام انہوں‌نے کیا اور بہت اچھا کیا لیکن جس مقصد...
  16. خرم

    امریکہ بہادر

    یہ تو وہی الزامات ہیں جو امجد پہلے بھی دُہرا چُکے ہیں۔ ویسے بھی عافیہ کے ماموں‌کی گواہی کے بعد ان کی اماں کی بات میں کچھ وزن نہیں۔
  17. خرم

    یہ کون سا دیوبند ہے!

    میرے تئیں تو یہ کہا جارہا ہے کہ صاحبان اقتدار پر زیادہ ضروری ہے کہ وہ عملی نمونہ بن کر دکھائیں۔
  18. خرم

    یہ کون سا دیوبند ہے!

    بھیا زکوٰۃ کا حکم ہے کہ تمہارے امیروں سے لی جائے اور غریبوں‌کو دی جائے۔ سو اس میں ریاست کی ذمہ داری آگئی زکوٰۃ وصول کرنے کی جیسے کوئی بھی ٹیکس وصول کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ نماز کے معاملہ میں ریاست مکلف نہیں ہے اور نہ ایسا کہیں کوئی حکم یا ثبوت ہے۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر تو تمام امت پر...
  19. خرم

    امریکہ بہادر

    ظاہر ہے بہنا، ان کا مقصد اپنی بات کو لوگوں تک پہنچانا تھا عافیہ کے ماموں کی بات کو نہیں۔
  20. خرم

    ناسا کے برقی تصویر خانے کی سیر

    بھیا چاند پر مشن کافی دفعہ گئے ہیں لیکن چاند پر جانا ایسے تو نہیں کہ ٹکٹ کٹایا اور پہنچ گئے۔ اچھے خاصے پیسے لگتے ہیں۔ پھر ٹیکنالوجی کی ترقی بھی ایک اہم بات رہی۔ اب چاند پر اُترے بغیر اس کی سطح کا چپہ چپہ دیکھا جاسکتا ہے سو وہاں انسان کے جانے سے کوئی زیادہ فائدہ ہونے کا نہیں۔ پھر وہاں پانی اور...
Top