نتائج تلاش

  1. خرم

    سوات میں‌فوج کے کالے کارنامے

    اسی طرح کی لعنت غالباَ جلال الدین شاہ خوارزم پر بھی کی گئی تھی جب وہ چنگیز کے خلاف اٹھا تھا اور چند لاکھ تاتاریوں نے پھر جو حشر کیا تھا وہ تاریخ میں رقم ہے۔ آپ کو یہ سوچنا چاہئے کہ آپ طالبان کا اسلام اپنے گھر میں نافذ کرسکتے ہیں کہ نہیں۔ اگر آپ کا جواب ہاں میں‌ہے تو پھر بہت اچھی بات ہے آپ جی بھر...
  2. خرم

    وحدت الوجود کیا ہے؟

    صحابہ نے تو بلاواسطہ اکتساب علم کیا تھا۔ ان مباحث کی انہیں ضرورت نہ تھی کہ ان کی تعلیم تو معلم اعظم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی۔ ہاں یہ تمام حقائق تعلیم صحابہ کے واسطے سے ہی ہوئے ہیں۔ بعد میں صوفیاء نے عوام کے سمجھانے کو ایک بات مختلف پیرائے میں بیان کی جس سے یاروں نے "فرقے" بنا ڈالے۔...
  3. خرم

    ڈھکے ہوئے جسم کی کپڑوں کے بغیر تصاویرحاصل کرنے والی مشین کا امریکہ میں استعمال

    ایسا تھری ڈی کیمرا ابھی بننے میں بہت عرصہ ہے بھیا۔ ابھی تو تھری ڈی اینیمیٹڈ پکچرز کی کوالٹی بھی نہیں آسکی عام کیمروں میں۔ زیک بھیا اس معاملہ پر زیادہ روشنی ڈال سکیں گے۔
  4. خرم

    ووٹنگ: طلباء قوم کا مستقبل

    یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے فیصل وگرنہ ہم دونوں نے ایک ہی زاویہ کو اجاگر کیا تھا اور اسی بناء پر آپ کا مضمون پڑھ کر بہت خوشی ہوئی تھی۔
  5. خرم

    پنجاپ کے 7اضلاع شدت پسندوںکے زیراثرآنے کی اطلاع

    طالبان کا نظریہ پہاڑوں کا محتاج نہیں ہے۔ مسعود اظہر بھی بہاولپور سے ہی ہے۔ عرب ممالک اور ان کی مذہبی فکر کا کافی اثر ورسوخ بڑھ رہا ہے ان علاقوں میں۔ اس کے علاوہ بھارت کا قرب بھی ان علاقوں کو بالخصوص بہاولپور ڈویژن کو ایک آسان ہدف بناتا ہے۔
  6. خرم

    حالاتِ حاضرہ والے حصہ میں اضافہ کیا جائے۔

    نبیل بھائی یہ تو کافی پریشان کن خبر سنا دی آپ نے۔ اگر ناگوار نہ ہو تو کیا سبب بنا سوچ میں اس تبدیلی کا؟
  7. خرم

    پاکستانی ریلوے کے اہلکاروں کا ٹکٹوں میں کرپشن

    ویسے اس دھاگہ میں خبر کی کیا بات تھی؟ خبر تو تب ہوتی جب آپ لکھتے کہ "پاکستان ریلوے میں ایمانداری کا چلن۔ ہر کوئی اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے رہا تھا"
  8. خرم

    دنیا کا سب سے بڑا فراڈ: انسان کا چاند پر اُترنا!

    عارف یہ جن دلائل کی آپ نے بات کی ہے یہ سب پرائمری کی سطح کے بچوں کے دلائل ہیں۔ ذرا گہرائی میں جاکر باتوں کو پرکھیں تو اعتراضات خود ہی حل ہو جائیں گے۔ آپ کو علم ہے کہ چاند پر ہوا نہیں ہے اور اس کی کشش ثقل بھی زمین سے انتہائی کم ہے۔ ان دو باتوں میں ہی آپ کے اعتراضات کے جواب چھپے ہیں۔ مزید کرید کے...
  9. خرم

    یہ کون سا دیوبند ہے!

    بجا ارشاد لیکن باجماعت نماز کے لئے متشدد راستہ اختیار کرنا کسی بھی حدیث سے یا اصحاب کے عمل سے کم از کم میرے ناقص علم کے مطابق ثابت نہیں‌ہے۔ ہاں ترغیب و تحریص سے ضرور کام لینا چاہئے لیکن "بزور شمشیر" لوگوں کو "پکا" مسلمان بنانا "سعودی" چلن تو ہو سکتا ہے اسلامی نہیں۔
  10. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    اچھا تو بھائی شریعت میں کہاں سزا کے سر عام دئے جانے کی ترغیب و تاکید موجود ہے؟ پہلے جیل خانے کس نے بنوائے تھے اسلام میں یہ بھی بیان فرما دیجئے :) اور ظالمان نے اس ویڈیو کا پہلے اقرار کیا پھر اچھے "مسلمان" کی طرح انکار کر دیا۔ اور جو فرد جرم انہوں نے سُنائی تھی وہ نہیں سُنی/پڑھی آپ نے؟ اور جو...
  11. خرم

    کوئی ہے جو ان سوالات کے جوابات فراہم کرے؟

    یقیناَ ہے لیکن اس کا نہ رکھنا شرع میں باعث تعزیر نہیں ہے۔
  12. خرم

    ن۔م۔راشد کے ’کریا کرم‘ کی کہانی ۔ساقی فاروقی کی زبانی

    فرخ بھیا ایک زمیندار نے ایک ملازم کو گندم کی فصل کی کٹائی پر مامور کیا۔ بجائے فصل کی رکھوالی کے وہ بندہ گلی ڈنڈہ کی مشق کرتا رہا اور اس میں مہارت حاصل کرتا رہا اور فصل جانور چر گئے۔ ایسے بندے کو اس کا مالک گلی ڈنڈے میں مہارت پر شاباش دے گا کہ فصل برباد کرنے پر اسے ملازمت سے برخواست کرے گا؟ یہی...
  13. خرم

    کیا ہو ا جو مل بیٹھے تین عقل مند

    بھائی جان بھٹی راجپوت ہی ہوتے ہیں۔ ہاں راجپوتوں‌اور جاٹوں کے درمیان کافی ساری گوتیں مشترک ہیں اور ان دونوں کے درمیان باہمی رشتہ داریاں بھی ازمنہ قدیم سے چلی آرہی ہیں۔ جاٹوں کی اکثر گوتیں مثلاَ باجوہ، گھمن، باجو اور بالخصوص جو گوتیں سیالکوٹ کے گردونواح میں‌آباد ہیں وہ بھٹی راجپوتوں سے ہی پھوٹی...
  14. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    او میرے سوہنے بھرا تو پھر بش کی حرکتوں کے نتیجے میں لوگوں نے جان مکین جیسے بندے کو اُڑا بھی ڈالا نا۔ معیشت تو خیر بش کے آنے سے پہلے ہی بیٹھ چکی تھی۔ بش نے بس یہ کیا کہ سات برس اسے لٹکا گیا :)
  15. خرم

    کیا ہو ا جو مل بیٹھے تین عقل مند

    چوہدری جی کی نا پھر جاٹوں والی بات۔ دُلا بھٹی سو فیصد راجپوت تھا۔ ہمارے جد امجد اس کے دادا "ساندل بھٹی" کی وساطت سے راجھستان سے نارووال آکر آباد ہوئے تھے ابراہیم لودھی کے دور میں۔ پھر پانی پت کی لڑائی کے بعد بابر نے ساندل بھٹی کی جاگیر ضبط کرلی کیونکہ وہ ابراہیم لودھی کے لئے تندہی سے لڑا تھا۔...
  16. خرم

    پاکستان کا سری لنکن فوج سے دفاعی تعاون، تامل ٹائیگرز کی شکست کا باعث بنا

    محسن بھیا یہ اتحاد تو غالباَ کافی دیر سے بن چُکا ہے بھارت کی سرپرستی میں۔ سو ڈرنے کی کوئی بات نہیں‌:)
  17. خرم

    پاکستان کا سری لنکن فوج سے دفاعی تعاون، تامل ٹائیگرز کی شکست کا باعث بنا

    میرے پیارے بھائی تو کیا اسلحہ کے عوض ان سے بھُنے ہوئے چنے لیں؟:battingeyelashes:
  18. خرم

    ن۔م۔راشد کے ’کریا کرم‘ کی کہانی ۔ساقی فاروقی کی زبانی

    بھائیو یہ بات مجھے کسی اور نے بھی کبھی کہی تھی اور حتی الوسع کوشش بھی کرتا ہوں لیکن جب بات اس وقت کی آئے جب ایک شخص اس دنیا سے اپنا نامہ اعمال لے کر چلا گیا تو صرف اس کا کام سوچنا میرے لئے دشوار ہوجاتا ہے۔ اس کی خرد اگر اس کی صحیح راہ پر رہنمائی ہی نہ کرسکی اور وہ اندھیروں میں سر پٹختا ہی اس...
  19. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    یہ تمام تاثرات بالکل درست ہیں۔ دیکھئے ہم اسمیں ایک دو باتیں بھولتے ہیں۔ پہلی بات جو آپ نے نوٹ کی کہ سواتی طالبان سے شکوہ نہ رکھتے ہوئے بھی تمام لوگوں نے یہ کہا کہ غیر سواتی طالبان نے مسلمانوں پر مظالم شروع کر دئے تھے اور ایک طرح کی فرقہ بندی شروع ہو چکی تھی طالبان کے درمیان۔ دوسری بات یہ کہ...
  20. خرم

    ڈھکے ہوئے جسم کی کپڑوں کے بغیر تصاویرحاصل کرنے والی مشین کا امریکہ میں استعمال

    اوہ میرے خیال میں تو میں اس مشین میں سے کئی دفعہ گزر چکا ہوں۔ لیکن یہ تصاویر اصل نہیں ہوتیں بلکہ ایک تھری ڈی امیج بنایا جاتا ہے بندے کا میرے خیال میں اور نہ ہی یہ امیج کپڑوں کے بغیر ہوتا ہے بلکہ اس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ جس دھاتی پرزے کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ فیل ہوا ہے اس کی نوعیت اور مقدار کا...
Top