نتائج تلاش

  1. نوید ناظم

    کوزہء چشمِ تر بھرا نہ گیا

    کوزہء چشمِ تر بھرا نہ گیا میرے اندر سے یہ خلا نہ گیا دردِ اُلفت پہ کوئی زور نہیں دل سے یہ غم گیا گیا، نہ گیا میں وہ کردار ہوں جو ختم ہوا اب کہانی کا شاخسانہ گیا مختصر قِصّہ تھا غمِ دل کا تیز رو سے وہ بھی سُنا نہ گیا وہ گیا چھوڑ کر مجھے اور میں کیا سِتم ہے کہ پتھّرا نہ گیا تُو چراغوں کی لو...
  2. نوید ناظم

    وہ کتنا بد نصیب ہے کہ جس کو تُو بری کرے

    بہت شکریہ احمد بھائی ان شاءاللہ حاضری رہے گی۔
  3. نوید ناظم

    وہ کتنا بد نصیب ہے کہ جس کو تُو بری کرے

    جی آپ کے ظرف کا ممنون ہوں، شکریہ۔
  4. نوید ناظم

    وہ کتنا بد نصیب ہے کہ جس کو تُو بری کرے

    آپ کی نوازش۔۔۔ جی اصل میں محفل کا فونٹ ہی بدل گیا، ایسے لگتا ہے کہ جس مکان میں بچپن گزرا اسے بیچ کر نیا گھر لے لیا ہو۔ وہ بڑا آسان اور پُر لطف تھا۔
  5. نوید ناظم

    وہ کتنا بد نصیب ہے کہ جس کو تُو بری کرے

    بھلا کوئی کرم بھی ہم پہ کیوں یہ روشنی کرے جو کرنا ہو ہمارے ساتھ کُھل کے تیرگی کرے کہ یا تو یہ ہے چپ رہے ہمارے سامنے کوئی اگر ضرور بات کرنی ہو تو پھر تِری کرے کمی تو دلبروں کی آج بھی نہیں جہان میں جو لگتا ہو کہیں پہ دل تو کوئی دل لگی کرے جو تھا مِرا سخن شناس مجھ سے وہ بچھڑ گیا کرے جو بات...
  6. نوید ناظم

    فرہاد! دن گیا تو ہے، اچھا نہیں گیا

    جی بہت شکریہ، اس میں معذرت کیسی بھلا آپ کی بات سے اتفاق ہے مجھے، یہ خیال اور مضمون اچھا لگا اس لیے زیادہ کانٹ چھانٹ کر نہیں سکا ورنہ یہ عیب دور کرنے میں اشعار کچھ اور ہو جاتے۔
  7. نوید ناظم

    فرہاد! دن گیا تو ہے، اچھا نہیں گیا

    فرہاد! دن گیا تو ہے، اچھا نہیں گیا تیشے سے غم کے خود کو تراشا نہیں گیا وہ جا چُکا ہے اور میں اب بھی اِدھر ہی ہوں مطلب گیا میں آدھا، تو آدھا نہیں گیا خُوشبو نے ایک لمس کی زندہ رکھا مجھے وہ ایک جو ہوا کا تھا جھونکا، نہیں گیا سب خواب لے گیا ہے وہ میرے سمیٹ کر لمبا سفر تھا، شُکر ہے تنہا نہیں گیا...
  8. نوید ناظم

    غور فرمائیں۔۔۔

    سلامت باشید و تشکر!
  9. نوید ناظم

    غور فرمائیں۔۔۔

    جی جزاک اللہ!
  10. نوید ناظم

    غور فرمائیں۔۔۔

    اردو محفل کا سوفٹ وئیر بدل گیا ہے اس لیے استعمال کرنے میں خاصی دقت محسوس کرتا ہوں۔ یہ بھی بڑی مشکل سے پوسٹ کر پایا میں تو۔ آپ کی محبت کا شکریہ۔
  11. نوید ناظم

    غور فرمائیں۔۔۔

    اوراد و وظائف کی جو اصل حقیقت ہے وہ تو اہلِ باطن اور عالِم ہی جانتے ہوں گے مگر یہاں صرف ایک پہلو پر بات کرنے کو دل چاہتا ہے اور وہ یہ کہ ایسی آیات یا متبرک الفاظ جنھیں پڑھ کر دوگنا ثواب حاصل کرنے کا بتایا گیا، یعنی یہ کہ ایسے الفاظ جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ تسبیح اگر دن میں پچاس بار یا...
  12. نوید ناظم

    ترتیب

    کوئی بھی شے جب ترتیب میں آ جائے تو جاذبِ نظر ہو جاتی ہے۔ بے ترتیب بات میں معنی ہونے کے باوجود بھی لطف نہیں ہوتا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ شُعٙرا اپنے شعروں کو خوبصورت بنانے کے لیے کس طرح ترکیبیں استعمال کرتے رہتے ہیں۔ ربط وہ رابطہ ہے جو زندگی کو خوب صورتی اور شائستگی کے ساتھ جوڑے رکھتا ہے۔ کوئی ترتیب جب...
  13. نوید ناظم

    اختصاریہ۔

    ممنون شما!
  14. نوید ناظم

    ایک اور اختصاریہ

    سپاس گزار ہوں!!
  15. نوید ناظم

    اردو محفل کے نثر نگار - نوید ناظم

    یہ آپ کی خوش ذوقی۔۔۔۔ ممنونم!!
  16. نوید ناظم

    اردو محفل کے نثر نگار - نوید ناظم

    جی مہربانی، آپ کی فرصت میرے کام آئے گی۔
Top