انسان دنیا میں آتے ہی پہلے اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اس دنیا میں جلوہ گر نہیں ہوا۔ یہ اظہار اصل میں پابندی کا اظہار ہے۔۔۔وہ وقت کی قید میں آ جاتا ہے، زبان رکھنے کے باوجود بول نہیں سکتا، ٹانگیں ہونے کے باوجود چل نہیں سکتا، وہ ایک حصار میں ہوتا ہے اور یہ حصار پابندی کا حصار ہے۔...