بہت اچھے ظہیر بھائی!
اختلافات نہ بن جائیں تماشہ اے دوست
بیچ میں اب کوئی دیوار اٹھالی جائے
اپنی رفتار سے اب آوٴ گزاریں دن رات
وقت کے ہاتھ سے زنجیر چھڑالی جائے
مفاہمت کا بہت ذکر تھا کتابوں میں
وفا کا درس مگر شاملِ نصاب نہ تھا
ہمارا ذِکر چھپا تھا تمہارے شعروں میں
ہمارا نام مگر جزوِ انتساب نہ تھا
برا کیا ترے کردار پر سوال کئے
بھلا ہوا کہ ترے پاس کچھ جواب نہ تھا
بہت خوب ظہیر بھائی -
کیا پرانے کلام کو ضائع کرنے کی بجائے اصلاح سے بہتر نہیں بنایا جاسکتا تھا۔ اگر یہی اصول مجھ جیسوں نے اپنایا تو ایک شعر بھی نہیں بچےگا۔
:):):):):)