نتائج تلاش

  1. جہانزیب

    عمران اور شوکت خانم ہسپتال

    وہ تو ظاہر ہے کہاں راجہ بھوج کہاں گنگو تیلی، میرے خیال میں لیڈر وہ ہوتا ہے جو اصولوں پر سمجھوتا نہ کرے اور اسے پبلسٹی اسٹنٹ کرنے کی بھی ضرورت پیش نہ آئے ۔
  2. جہانزیب

    عمران اور شوکت خانم ہسپتال

    میرے خیال میں ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لئے تمام ہی اسپتالوں میں انتطام ہوتا ہے، اور اس میں ایسا کوئی مضائقہ نہیں ۔ ہنگامی حالات میں فوری امداد کے بیش نظر انتطامیہ کی نظر جس اسپتال پر پڑی، وہاں جانے میں کسی قسم کی قباحت نہیں کیونکہ ان حالات میں آپ اسپتال کا نہیں سوچتے ان خدشات کا سوچ رہے ہوتے ہیں...
  3. جہانزیب

    عمران اور شوکت خانم ہسپتال

    حیرت ہوتی ہے کبھی کبھی اپنی قوم پر، حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ کوئی صاحب استعطاعت شخص اپنے علاج کے پیسے اپنی جیب سے ادا کرے تو وہ بریکنگ نیوز بن جاتی ہے اور لوگ واہ واہ کے ڈونگرے بجانے لگ جاتے ہیں کہ کتنا عظیم کام کیا ہے کہ علاج کے پیسے "خود" سے دے رہے ہیں ۔ میں نے آج تک جتنا علاج کروایا ہے ہمیشہ...
  4. جہانزیب

    عمران خان کا قوم اور الیکشن کمیشن کے نام پیغام

    مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ انگوٹھے کے نشان لینے والی تجویز کس عقل مند نے دی تھی الیکشن کمیشن کو ۔ اس سے ووٹ کا اصل مقصد جو کہ گمنام رہنا ہوتا ہے وہی ختم ہو جاتا ہے ۔ فرض کریں ملک میں کسی منتقم مزاج شخص کی حکومت بن جائے اور اس کے پاس یہ ریکارڈ ہو کہ کن لوگوں نے اسے ووٹ نہیں دیا تو ان کے ساتھ کیا...
  5. جہانزیب

    شرکائے فورم کی تصاویر

    دیر تو کافی لگ گئی لیکن میں نے پھر بھی سب کی تصاویر چھوڑ کر ہی دیکھیں ہیں ۔ بات وہی ہے جن اراکین کو چھوٹا سمجھو وہ بڑے اور جنہیں بڑا سمجھو وہ بچے نکلتے ہیں :grin:
  6. جہانزیب

    عمران خان کا قوم اور الیکشن کمیشن کے نام پیغام

    سر میں بھی ایک دیہاتی ہوں اور جونیجو صاحب کی دفعہ سے غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے تمام انتخابات کا چشم دید گواہ ہوں، ہمارا اپنا خاندان علاقائی سطح پر سیاست میں حصہ لیتا ہے، ایسا کوئی الیکشن نہیں گزرا جہاں ہم پولنگ اسٹیشن پر غیر موجود ہوں، تھوڑی بہت سائنس وسطی پنجاب کے گاؤں میں انتخابات کے...
  7. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    سوشل میڈیا پر تو "برگرز" کا نیا نام بھی مشہور ہو رہا ہے آج کل :laugh:
  8. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    تم کتنے برگر کھاو گے، ہر گھر سے برگر نکلے گا :grin:
  9. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    ہاہاہاہا، ارشاد ارشاد لیکن جب "برگروں" سے فارغ ہو جائیں تو ایک عدد نوحہ "بن کبابوں"، "جاہلوں"، "غداروں" اور "پینڈوز" پر بھی لکھئے گا ۔ جن کی وجہ سے "برگر" عمران خان کے سامنے شرمندہ ہوئے ۔
  10. جہانزیب

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    زرقا کیا آپ نے اپنے علاقہ کی چھوٹی آبادیوں کے پولنگ اسٹیشن جا کر دیکھے تھے؟ میرے خیال میں قینچی، چونگی امرسدھو اور ان کے ساتھ کا تمام علاقہ بھی 125 میں آتا ہے، اور میں ان تینوں علاقوں میں ہو کر آیا ہوں اور مسلم لیگ کی حمایت وہاں کہیں بھی ڈھکی چھپی نہیں تھی ۔
  11. جہانزیب

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    جی میں پاکستان سے پچھلے ہفتے ہی واپس آیا ہوں، میری اہلیہ ابھی بھی وہیں ہیں اور اپنے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ کا فرض ادا کر رہی تھی ۔ آپ صرف لاہور کی بات کر رہی ہیں میں سرگودھا سے لاہور، گجرات اور فیصل آباد تک بہت جگہوں پر ہو کر آیا ہوں اور تھوڑا بہت مشاہدہ میرا بھی ہے ۔ حالات ایسے تھے کہ بڑے...
  12. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    عدالت کا انتظار نہیں کیا جاتا، وہاں جایا جاتا ہے
  13. جہانزیب

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    یہاں امریکہ میں مشین استعمال ہوتی ہے، لیکن مشین میں ووٹ ڈالنے کے لئے باقی سب طریقہ پاکستان والا ہی ہے، صبح گھر سے اپنے پولنگ سٹیشن جائیں، قطار میں لگیں، لسٹ میں اپنا نام چیک کروائیں اور بیلٹ لیں، تنہائی میں جا کر بیلٹ پر اپنی پسند کے امیدواران کے ناموں کو نشان زدہ کریں (امریکہ میں ایک ہی بیلٹ پر...
  14. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہم آپ کے اصولوں پر پورا نہیں اتر سکے، اور جی ہاں امریکہ بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔ ہم میں امریکہ نے ایک علت پیدا کر دی ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی بھی الزام کو مت مانو، اور جب دو فریقین کے مابین کوئی معاملہ ہو تو تیسرا فریق جسے عدالت کے نام سے یہاں جانا جاتا ہے اس کا انتظار...
  15. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    دوبارہ نہیں، سہ بارہ کیوں کہ دوبارہ گنتی تو دھرنوں کے بعد سعد رفیق کروا چکے ہیں درخواست دے کر ۔
  16. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    محب یہ ناممکن کام ہے، جتنے وسائل چاہیں وہ نہیں ہیں، آپ کمپیوٹر کے کام کرنے کے طریقہ جانتے ہوئے بھی ایسی بات کہہ رہے ہیں ۔ مثال یہاں جب آپ امریکہ آتے ہیں اور ائرپورٹ پر آپ کے نام پر لال بتی جل جائے تو آپ کو الگ کمرہ میں بھیج دیا جاتا ہے، پاسپورٹ مشین ریڈایبل ہیں، ہوم لینڈ سیکورٹی کے ساتھ اسے...
  17. جہانزیب

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    بھئی یہاں کراچی، حیدرآباد کہاں سے آ گیا ؟ یہ تو نون لیگ کی دھاندلیوں کا دھاگہ ہے ۔کراچی حیدر آباد کے بارے میں میری ذاتی رائے یہ ہے کہ تحریک انصاف نے اس قومی معاملہ کو پنجاب میں خوامخواہ شور مچا کر دبا دیا ہے، حالانکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی تھی اور کراچی کے باسیوں کو شاید اس کا فائدہ ہو جاتا،...
  18. جہانزیب

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    زرقا پوری دنیا میں یہی طریقہ رائج ہے، آپ کے خیال میں کیسا نظام ہونا چاہیے انتخابات کا؟
  19. جہانزیب

    کھرا سچ مبشر لقمان کیساتھ: الیکشن میں دھاندلی کہاں اور کیسے ہو گئی؟

    سعادت اس پر ایک جامع بحث امریکی سینٹ میں ہو چکی ہے، اس بارے میں کچھ تخقیقاتی ویڈیوز یو ٹیوب پر بھی موجود ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صرف ستر سطروں کا کوڈ شامل کر کے ووٹ کو اپنی مرضی کی پارٹی کو دلوایا جا سکتا ہے ۔ پھر ہیکنگ کے خطرات وغیرہ الگ سے ہیں ۔
  20. جہانزیب

    تبدیلی آگئی ہے

    سر آپ فکر نہ کریں آصف محمود صاحب بھی اب کمپیوٹر درست نہیں کریں گے، قوم نے ان کے کندھوں پر ذمہ داری ڈالی ہے اور اگر کمپیوٹر ٹھیک کرتے رہے تو قوم کے ساتھ ظلم ہو گا، اور اب اسمبلی کے اجلاسوں میں جانا ہے اور اسی بات کی انہیں تنخواہ ملے گی ۔ پیپلزپارٹی کے ایسے بہت سے نام ہیں جو بڑے عہدوں پر رہنے کے...
Top