نتائج تلاش

  1. ناظم رضا مصباحی

    القلم جوہر نستعلیق نسخہ دوم کا نمونہ!

    خوشی کی بات ہے آپ تشریف لائے۔ اللہ تعالٰی آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آپ کو تمام پروجیکٹ پورا کرنے کی توفیق دے۔
  2. ناظم رضا مصباحی

    انڈیزائن اسباق قسط ششم(کالم اور تصاویر)

    عارف بھائی! ملٹی لگیچر یا ملٹی کیریکٹر فونٹ کے لیے ان جدید فیچرز میں سے کس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟
  3. ناظم رضا مصباحی

    انڈیزائن اسباق قسط ششم(کالم اور تصاویر)

    یہاں بات نستعلیق کے تناظر میں چل رہی ہے۔ ان پیج میں یہ فیچرس نہ سہی تمام نستعلیق و نسخ فونٹس اس میں کرننگ، آٹو کشیدہ، اعراب سمیت درست کام کرتے ہیں۔ جب کہ فونٹ درست نہ چل سکیں تو جدید اضافی فیچرس کا کیا فائدہ۔:)
  4. ناظم رضا مصباحی

    انڈیزائن اسباق قسط ششم(کالم اور تصاویر)

    جناب ایک بار کورل ڈرا میں ڈائریکٹ ٹائپ کرکے دیکھیے۔ وہ بھی لیٹیسٹ کورل X7 میں اور جتنے نستعلیق فونٹس آپ کے پاس موجود ہیں سب کو باری باری چیک کیجیے۔ میں نے بھی کئی بار ارادہ کیا کہ ان پیج کا پیچھا چھڑا کر صرف کورل ڈرا میں کام کروں لیکن کورل میں اردو عربی بالخصوص نستعلیق فونٹس کے ساتھ کوئی نہ کوئی...
  5. ناظم رضا مصباحی

    انڈیزائن اسباق قسط ششم(کالم اور تصاویر)

    اور arifkarim بھائی یہ آپ کیا کہ رہے ہیں کہ اسباق آپ ختم کرنے جارہے ہیں۔ ابھی تو کافی باتیں باقی ہیں۔ روزانہ نہ سہی اپنی سہولت کے مطابق کوئی نہ کوئی درس دیتے رہیے۔ ابھی آپ کا موڈ بنا ہوا ہے۔ اگر ٹلا تو ٹل ہی جائے گا۔
  6. ناظم رضا مصباحی

    انڈیزائن اسباق قسط ششم(کالم اور تصاویر)

    موبائل پہ آپ کی پوسٹ دیکھ رہا تھا کہ آنکھ لگ گئی۔ نیند میں انگلی پر مزاح کے بٹن سے ٹکرا گئی۔ اب ریٹنگ بدل رہا ہوں۔ :D
  7. ناظم رضا مصباحی

    کیا یہ نستعلیق فونٹ بن گیا۔۔۔؟۔۔۔۔؟

    ویسے اگر یہ کام کرنا ہی تھا تو جمیل نستعلیق میں کرنا چاہیے تھا۔ وہ کئی باتوں میں علوی سے بیس ہے۔
  8. ناظم رضا مصباحی

    کیا یہ نستعلیق فونٹ بن گیا۔۔۔؟۔۔۔۔؟

    علوی نستعلیق میں کسی نے تبدیلی کی ہے۔ آپ فونٹ کرئیٹر میں کی خود اس طرح کر سکتے ہیں۔
  9. ناظم رضا مصباحی

    کلک نستعلیق : ایک اور نستعلیق فونٹ کا اضافہ

    دعا کیجیے ایک خالص دہلوی نستعلیق پر کام کرنے کی ٹیم تیار ہو جائے۔ امید ہے جلد ہی اس طرف بھی پیش رفت ہوگی۔
  10. ناظم رضا مصباحی

    ہاتھ کی خطاطی سے فانٹ کی تیاری!

    اسے خوشخطی تو کہ سکتے ہیں خطاطی نہیں. شاید آپ نے تجرباتی طور پر یہ سب کرکے دیکھا ہے...
  11. ناظم رضا مصباحی

    کلک نستعلیق : ایک اور نستعلیق فونٹ کا اضافہ

    ظاہر سی بات ہے نفیس کے گلفس پر کلک کی اشکال کو سیٹ کیا گیا ہے وہ بھی بغیر کسی چھیڑ چھاڑ کے.... تو ڈائریکٹ ٹائپ اول نظر میں نفیس تو لگے گا ہی.... کیا اوپر دیے گئے نمونے بھی آپ کو نفیس کے لگ رہے ہیں؟
  12. ناظم رضا مصباحی

    کلک نستعلیق : ایک اور نستعلیق فونٹ کا اضافہ

    میں نے کہا تھا کچھ اشکال پر کام باقی ہے. انہیں میں نے نشان زدہ کر رکھا ہے. آج انہیں کو دیکھتا ہوں۔
  13. ناظم رضا مصباحی

    کلک نستعلیق : ایک اور نستعلیق فونٹ کا اضافہ

    ریلیز تو آپ ہی کے دست مبارک سے ہوگا۔۔۔ :)
  14. ناظم رضا مصباحی

    کلک نستعلیق : ایک اور نستعلیق فونٹ کا اضافہ

    ویسے ارادہ یہ تھا کہ نمونے بازی کے بغیر ہی فونٹ کو ریلیز کردیا جائے ، لیکن چند دنوں سے محفل پر عجیب ہنگامہ آرائی ہے۔ لڑی کوئی بھی ہو موضوعِ سخن متلاشی بھائی اور ان کا فونٹ ہی ہے۔ :ROFLMAO: محفلین کی بے چینی اور بے صبری کو دیکھتے ہوئے انہیں دلاسا دینا بھی ضروری تھا۔ اس لیے نمونے پیش کردیے گئے...
  15. ناظم رضا مصباحی

    کلک نستعلیق : ایک اور نستعلیق فونٹ کا اضافہ

    چند سال قبل خطاطی کے مشہور سافٹ ویئر کلک کے لاہوری طرز کے نستعلیق فونٹ کی اشکال کو نفیس نستعلیق کی اشکال پر سیٹ کرنے کا کام شروع کیا تھا۔اس سلسلے میں کیا کیا دشواریاں پیش آئیں اور کتنی محنت کرنا پڑی اس سب کا ذکر فضول ہے بس خوشی اس بات کی ہے کہ کام مکمل ہوا ۔فللہ الحمد ۔ نمونے ملاحظہ فرمائیں۔
  16. ناظم رضا مصباحی

    ہاتھ کی خطاطی سے فانٹ کی تیاری!

    ان خطاط صاحب کا تعارف کرائیں گے؟ اگر خطاطی کے نمونے مل جائیں تو کیا کہنے!
Top