نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    غزل : سورج ہوں زندگی کی رَمق چھوڑ جاؤں گا - اقبال ساجد

    غزل سورج ہوں زندگی کی رَمق چھوڑ جاؤں گا میں ڈوب بھی گیا تو شَفق چھوڑ جاؤں گا تاریخ کربلائے سخن! دیکھنا کہ میں خونِ جگر سے لکھ کے ورق چھوڑ جاؤں گا اِک روشنی کی موت مروں گا زمین پر جینے کا اس جہان میں حق چھوڑ جاؤں گا روئیں گے میری یاد میں مہر و مہ و نجوم ان آئنوں میں عکسِ قَلق چھوڑ جاؤں...
  2. فرحان محمد خان

    غزل : کُھلتے ہیں جُستجو کے یہ دَر ، کس کے واسطے ؟ -اقبال ساجد

    کُھلتے ہیں جُستجو کے یہ دَر ، کس کے واسطے ؟ نکلی حصارِ شب سے سحر ، کس کے واسطے ؟ خوابیدہ بستیوں میں نہ جائے شعاعِ مَہر کس کس کا کھٹکھٹائے گی در ، کس کے واسطے ؟ چُنتے ہیں گلستانِ اُفق سے ، گُلِ شفق مہتاب خُو ستارہ نظر ، کس کے واسطے ؟ یہ کون پانیوں کے سفر پہ نکل پڑا ؟ پڑتے ہیں موج موج بھنور ،...
  3. فرحان محمد خان

    غزل : نئے زمانے میں ان کا جواز کچھ بھی نہیں - اقبال ساجد

    غزل نئے زمانے میں ان کا جواز کچھ بھی نہیں فراقؔ و فیضؔ و ندیمؔ و فرازؔ کچھ بھی نہیں نہ ان کا لہجہ نیا ہے ، نہ ان کی سو چ نئی یہ فکر گر نظریہ طراز کچھ بھی نہیں لکھیں اُصول مگر اپنی مُنفعت کے لئے کُھلا یہ راز کہ یہ نعرہ باز کچھ بھی نہیں غزل لکھے جو فقط اس لئے کہ گائی جائے میری نظر میں تو وہ...
  4. فرحان محمد خان

    عشق کے جو اصول ہوتے ہیں ٭ راحیلؔ فاروق

    کام کی چیز آدمیت ہے آدمی سب فضول ہوتے ہیں
  5. فرحان محمد خان

    اور کتاب مر گئی...

    اے دشمانِ پی ڈی ایف اللہ پوچھے آپ سے :)
  6. فرحان محمد خان

    جگر غزل : تیری نگاہِ ناز بایں شانِ اضطراب - جگر مراد آبادی

    غزل تیری نگاہِ ناز بایں شانِ اضطراب ہم جانِ دردِ عشق و ہم ایمانِ اضطراب اب تک تو تیرے فیض سے اے عشقِ معتبر داغِ سکوں سے پاک ہے دامانِ اضطراب خُوگر نہیں ہے تُو تو بتا ، اے نگاہِ شوق پھر کون ہے یہ سلسلہ جنبانِ اضطراب ہر چند نجدِ عشق سے اُٹھے ہزار قیس ! نکلا مگر نہ ایک بھی شایانِ اضطراب...
  7. فرحان محمد خان

    واصف مری ہستی عبادت ہو گئ ہے

    عنوان میں بھی کر لیں
  8. فرحان محمد خان

    رئیس امروہوی غزل : آؤ کچھ شغل کریں آج سحر ہونے تک - رئیس امروہوی

    شکریہ بھائی شکریہ ہم جب انھیں خبر سے بچا رہے ہیں تو اچھی بات ہوئی بری کیسے؟
  9. فرحان محمد خان

    دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے

    دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے
  10. فرحان محمد خان

    افتخار مغل نظم : کشمیر توجہ چاہتا ہے - افتخار مغل

    نظم افتخار مغل آواز و پیشکش راحیل فاروق
  11. فرحان محمد خان

    افتخار مغل نظم : کشمیر توجہ چاہتا ہے - افتخار مغل

    کشمیر توجہ چاہتا ہے دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے کشمیر کے شہر سُلگتے ہیں ، کشمیر کی گلیاں جلتی ہیں کشمیر کے درد کو پہچانو ، کشمیر توجہ چاہتا ہے دنیا کے مہذب انسانو ! کشمیر توجہ چاہتا ہے وہ دیس جسے تم لوگوں نے اس دہر میں یکتا مانا تھا وہ دیس جسے کل تک تم نے اک خلد کا ٹکڑا...
  12. فرحان محمد خان

    جگر غزل : حسنِ معنی کی قسم جلوۂ صورت کی قسم - جگر مراد آبادی

    غزل حسنِ معنی کی قسم جلوۂ صورت کی قسم تُو ہی فردوس ہے فردوسِ محبت کی قسم حُسن کے معجزۂ وحدت و کثرت کی قسم چشمِ حیرت میں ہی سب کچھ سرِ حیرت کی قسم تُجھ کو دیکھا مگر اِسطرح کے دیکھا ہی نہیں اپنی کم مائگیِ جرات و ہمت کی قسم مُجھ سے کچھ دل نے کہا تھا ابھی سچ ہوکہ نہ ہو حُسنِ کافر، تری معصوم...
  13. فرحان محمد خان

    یاس غزل : دل کی ہوس وہی ہے مگر دل نہیں رہا - مرزا یاس یگانہ چنگیزی

    غزل دل کی ہوس وہی ہے مگر دل نہیں رہا محمل نشیں تو رہ گیا محمل نہیں رہا پہنچی نہ اُڑ کے دامنِ عصمت پہ گرد تک اس خاک اُڑانے کا کوئی حاصل نہیں رہا رکھتے نہیں کسی سے تسلی کی چشم داشت دل تک اب اعتبار کے قابل نہیں رہا آہستہ پاؤں رکھیے قیامت نہ کیجیے اب کوئی سر اُٹھانے کے قابل نہیں رہا اک...
  14. فرحان محمد خان

    یاس غزل: دلِ آگاہ نے جب راہ پہ لانا چاہا - مرزا یاس یگانہ چنگیزی

    غزل دلِ آگاہ نے جب راہ پہ لانا چاہا عقلِ گم راہ نے دیوانہ بنانا چاہا ناگہاں چرخِ ستم گار نے کروٹ بدلی بختِ بیدار نے جب مجھ کو جگانا چاہا پھر سمانے لگی دنیا کی ہوا "مَیں" کی طرح زانوئے فکر سے جب سر کو اُٹھانا چاہا دلِ بیدار نے گھبرا کے مجھے چونکایا نفس نے جب کسی مشکل میں پھنسانا چاہا جذبۂ...
  15. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی غزل : بوسۂ حال کی قیمت مری جاں ٹھہری ہے - استاد قمر جلالوی

    بوسۂ حال ہی ہے بحوالہ رشکِ قمر صحفہ نمبر 70
Top