نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی غزل : بوسۂ حال کی قیمت مری جاں ٹھہری ہے - استاد قمر جلالوی

    غزل بوسۂ خال کی قیمت مری جاں ٹھہری ہے چیز کتنی سی ہے اور کتنی گراں ٹھہری ہے چھیڑ کر پھر مجھے مصروف نہ کر نالوں میں دو گھڑی کے لئے صیّاد زباں ٹھہری ہے آہِ پُر سوز کو دیکھ اے دلِ کمبخت نہ روک آگ نکلی ہے لگا کر یہ جہاں ٹھہری ہے صبح سے جنبشِ ابرو ومژہ سے پہیم نہ ترے تیر رُکے ہیں نہ کماں...
  2. فرحان محمد خان

    غزل :وصال رُت میں ترے حرزِ انتخاب پہ خاک - م۔م۔مغل

    غزل وصال رُت میں ترے حرزِ انتخاب پہ خاک عروسِ ہجر ترے حجلۂ شباب پہ خاک رہین منّتِ مضرابِ روزگار پہ تُف نوائے تارِ نفس تیرے اضطراب پہ خاک وصال ہی نہیں فرہنگِ عشق میں موجود ہر اقتباس پہ حیف حرفِ اکتساب پہ خاک بس ایک نیند ہی باقی ہے صورتِ تعبیر حریفِ لمس غزالاں خمارِ خواب پہ خاک خلا میں...
  3. فرحان محمد خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جذبہِ عشق را نہایت نیست رُوح را بیقرار تر گردان صوفی تبسم جذبہِ عشق کی کوئی انتہا نہیں روح کو بیقرار کیجیے
  4. فرحان محمد خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشق را غمگسار پیدا نیست درد را سازگار تر گردان صوفی تبسم عشق کا کوئی غمگسار پیدا نہیں ہوا درد کو ہی سازگار کیجیے
  5. فرحان محمد خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جگر آتش ،دل آتش، سینہ آتش ،دیدہا آتش بایں ہر چار آتش کاروبارے کردہ ام پیدا شاہ نیاز احمد میرا جگر آگ ہے ، دل آگ ہے ، سینہ آگ ہے ، آنکھیں آگ ہیں ، ان چار قسم کی آگ سے میں اپنا کاروبار کر رہا ہوں ( زندگی گزار رہا ہوں )
  6. فرحان محمد خان

    افتخار عارف غزل : قصۂ اہلِ جنوں کوئی نہیں لکھے گا - افتخار عارف

    غزل قصۂ اہلِ جنوں کوئی نہیں لِکھے گا جیسے ہم لِکھتے ہیں، یُوں کوئی نہیں لکھے گا وحشتِ قلبِ تپاں کیسے لکھی جائے گی! حالتِ سوزِ درُوں، کوئی نہیں لکھے گا کیسے ڈھہ جاتا ہے دل، بُجھتی ہیں آنکھیں کیسے؟ سر نوِشتِ رگِ خُوں، کوئی نہیں لکھے گا کوئی لکھے گا نہیں ، کیوں بڑھی، کیسے بڑھی بات؟ کیوں ہُوا...
  7. فرحان محمد خان

    سیماب اکبر آبادی غزل : جو ہم نظام نمو خانۂ وفا کرتے - علامہ سیمابؔ اکبر آبادی

    غزل جو ہم نظام نمو خانۂ وفا کرتے تو آنسوؤں سے محبت کے ، دل بنا کرتے یہ فرض کیوں نہ قدم پر ترے ادا کرتے نمازِ عشق تھی سجدے زمیں پہ کیا کرتے ہر ایک سانس تھی رومانِ نو کی اک تمہید کہاں سے اپنے فسانے کی ابتدا کرتے خراب ہوتی نہ یوں خاکِ شمع و پروانہ نہیں کچھ اور تو انسان ہی بنا کرتے مزاجِ عشق...
  8. فرحان محمد خان

    سیماب اکبر آبادی غزل : آ کہ تیرے غم میں بے تاب و تواں ہے زندگی - علامہ سیمابؔ اکبر آبادی

    غزل آ کہ تیرے غم میں بے تاب و تواں ہے زندگی یہ کہاں کی زندگی ہے ، یہ کہاں ہے زندگی زندگی کے گرد زاروں میں نہاں ہے زندگی زندگی سمجھا ہے جس کو وہ کہاں ہے زندگی ہر نظر میری حدیثِ حسن و وحیِ عشق ہے میرے رومانِ وفا کی ترجماں ہے زندگی شورِ ہستی دے رہا ہے دعوتِ قربت مجھے کیا نمازِ صبحِ محشر...
  9. فرحان محمد خان

    غزل : اک زمانے سے نہیں فرصتِ عشقِ خوباں - وحید اختر

    غزل اک زمانے سے نہیں فرصتِ عشقِ خوباں اپنی وحشت پہ ہے اب بھولے فسانوں کا گماں فکر کی آگ میں جلنا ہے جہنم کا عذاب ہو خلا سر میں تو دنیا بھی ہے جنت کا مکاں رخصتِ غم بھی جو ملتی ہے تو اک دو دن کی کوئی بچھڑے تو اُسے ڈھونڈنے جائیں گے کہاں اپنی پرچھائیوں ، خوابوں کا تعاقب ہے جنوں اندھے بن...
  10. فرحان محمد خان

    عزیز حامد مدنی غزل : دلوں کی عقدہ کشائی کا وقت ہے کہ نہیں - عزیز حامد مدنی

    دلوں کی عقدہ کشائی کا وقت ہے کہ نہیں یہ آدمی کی خدائی کا وقت ہے کہ نہیں کہو ستارہ شناسو فلک کا حال کہو رخوں سے پردہ کشائی کا وقت ہے کہ نہیں ہوا کی نرم روی سے جواں ہوا ہے کوئی فریبِ تنگ قبائی کا وقت ہے کہ نہیں خلل پذیر ہوا ربط مہر و ماہ میں وقت بتا یہ تجھ سے جدائی کا وقت ہے کہ نہیں...
  11. فرحان محمد خان

    شکوہ

    اللہ کا خاص کرم ہے میں ان تجربات سے محفوظ ہوں
  12. فرحان محمد خان

    کیا آپ کتاب منتخب کرنے سے پہلے اُس کے صفحات کی تعداد دیکھتے ہیں

    پی ڈی ایف میں کتاب مفت ہوتی ہے اس لیے صفحات کی تعداد پہ نظر نہیں پڑھتی باقی قیمت بھی اس لیے دیکھتا ہوں کے یہ جیب کی مجبوری ہے
  13. فرحان محمد خان

    خورشید رضوی ماں کے لئے ایک نظم - خورشید رضوی

    ماں کے لئے ایک نظم ماں جہاں بستی ہے ہر چیز وہیں اچھی ہے آسماں تیرے ستاروں سے زمیں اچھی ہے ماں کے ہونے سے مری عمرِ رواں ساکن ہے سر پہ اک ابرِ خنک ، سایہ کناں ساکن ہے ماں کا ہونا عملِ خیر کے ہونے کی دلیل ریگِ ہستی میں دمکتے ہوئے سونے کی دلیل ماں کا دل نقطہِ پرکارِ نظامِ ہستی ماں کے...
  14. فرحان محمد خان

    کیا آپ کتاب منتخب کرنے سے پہلے اُس کے صفحات کی تعداد دیکھتے ہیں

    آج تک کتاب کے صفحات کی تعداد نہیں دیکھی کوشش ہوتی ہے پی ڈی ایف میں مل جائے اگر پی ڈی ایف نہ ہو تو قیمت دیکھ لیتا ہوں
Top