غزل
اب کیا کسی اور سے گلہ ہے
یہ دل یہی میرِ قافلہ ہے
کس طرح چھپائیں داغِ داماں
یہ اپنا اپنا حوصلہ ہے
ہر آن خوشی کی جستجو میں
غم کا غم سے مقابلہ ہے
ہنستے ہوئے آئے سب اندھیرے
شاید کہیں دل سے دل ملا ہے
ابھروں میں کسی طرح جہاں میں
یہ جوشِ نمود آبلہ ہے
میں دُور ہوں فکرِ آشیاں سے...