نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    یاس مرزا یاسؔ، یگاؔنہ، چنگیزیؔ:::::سر سلامت پِھر بہارِ سنگِ طِفلاں دیکھنا :::::yas, yagana,changezi

    غزل سر سلامت پِھر بہارِ سنگِ طِفلاں دیکھنا دِل سلامت لذّتِ صد درد و درماں دیکھنا جنگِ حُسن و عشق کا، کیا دل شکن نظارہ ہے! شعلہ و پروانہ کو دست و گریباں دیکھنا آنکھ بھر کر جاگتے ہیں کوئی دیکھے کیا مجال خواب میں ممکن ہو شاید رُوئے جاناں دیکھنا جلوۂ موہوم کیا اِک دُرد کا پیمانہ ہے ہوگیا آپے سے...
  2. طارق شاہ

    یاس مرزا یاسؔ، یگاؔنہ، چنگیزیؔ:::::ہے کوئی ایسا محبّت کے گنہگاروں میں :::::yas, yagana,changezi

    غزل ہے کوئی ایسا محبّت کے گنہگاروں میں سجدۂ شُکر بجالائے جو تلواروں میں دِل سی دولت ہے اگر پاس، تو پِھر کیا پردا نام لِکھوائیےیوسفؑ کے خرِیداروں میں رُوح نے عالَمِ بالا کا اِرادہ باندھا چِھڑ گیا ذکرِ وطن جب وطن آواروں میں یاسؔ، یگانہؔ، چنگیزیؔ (1914-16)
  3. طارق شاہ

    شاکر القادری:::::اِک لُطفِ نا تمام بڑی دیر تک رہا:::::Shakir Ul Qadri

    غزل شاکر القادری اِک لُطفِ نا تمام بڑی دیر تک رہا وہ مُجھ سے ہمکلام بڑی دیر تک رہا میں تشنۂ وصال تھا، پیتا چلا گیا گردِش میں آج جام بڑی دیر تک رہا تادیر میکدے میں رہی ہے مِری نماز ساقی مِرا اِمام بڑی دیر تک رہا کل بارگاہِ حُسنِ تقدّس مآب میں دل محوِ احترام بڑی دیر تک رہا اُلجھا رہا وہ زُلفِ...
  4. طارق شاہ

    آغا حشر کاشمیری::::::سُوئے میکدہ نہ جاتے، تو کُچھ اور بات ہوتی::::::Agha Hashar Kashmiri

    بڑھاپا :) سوری کاشمیری نے کنفیوز کردیا شاید، کہ غلط تصویر چسپاں کردی
  5. طارق شاہ

    آغا حشر کاشمیری::::::سُوئے میکدہ نہ جاتے، تو کُچھ اور بات ہوتی::::::Agha Hashar Kashmiri

    غزل سُوئے میکدہ نہ جاتے، تو کُچھ اور بات ہوتی وہ نِگاہ سے پِلاتے، تو کُچھ اور بات ہوتی گو ہَوائے گُلسِتاں نےمِرے دِل کی لاج رکھ لی وہ نقاب خود اُٹھاتے،تو کُچھ اور بات ہوتی یہ بَجا، کلی نے کِھل کر کیا گُلسِتاں مُعَطّر ! اگر آپ مُسکراتے، تو کُچھ اور بات ہوتی یہ کُھلے کُھلے سے گِیسو، اِنھیں...
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    منجمد ہوتی چلی جاتی ہیں آوازیں تمام ایک سنّاٹا ہے سارے شہر میں پھیلا ہُوا شہریارؔ
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہماری بے حسی پررونے والا بھی نہیں کوئی چلو، جلدی چلو، پِھر شہر کو جلتا ہُوا دیکھیں شہریارؔ
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سَوالوں میں تم ہو، جَوابوں میں تم ہو کُھلی آنکھ میں تم تو خوابوں میں تم ہو شفیق خلشؔ
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آیا خیال جب بھی، مُسلسل ہی آیا ہے! کب کم رہے ہو یاد میں اِک کارواں سے تم شفیق خلشؔ
  10. طارق شاہ

    پیرزادہ قاسم درد ہے کہ نغمہ ہے فیصلہ کیا جائے - پیرزادہ قاسم

    درد ہی سُنا جائے درد ہی کہا جائے جُداگانہ قافیہ کی وجہ ضرور ہوگی ؟:dont-know:،:confused1: بہت خوب شیئرنگ :)
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِس بار یاد آنے پہ محسُوس کیوں ہُو ئے ساری حقیقتوں پہ بھی اِک داستاں سے تم شفیق خلشؔ
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::تھکتے نہیں ہو آنکھوں کی آبِ رَواں سے تم::::::Shafiq Khalish

    غزل تھکتے نہیں ہو آنکھوں کی آبِ رَواں سے تم مر کھپ چُکو بھی، ذات میں درد ِنہاں سے تم وابستہ اورہوگے غمِ بے کراں سے تم خود میں دبائے درد اور آہ وفُغاں سے تم آیا خیال جب بھی، مُسلسل ہی آیا ہے! کب کم رہے ہو یاد میں اِک کارواں سے تم جب ہٹ سکے نہ راہ سے، رستہ بدل چَلو کیونکر...
  13. طارق شاہ

    اُمیؔد فاضلی:::::ہَوا چلی تھی کُچھ ایسی، بِکھر گئے ہوتے:::::Ummeed -Fazli

    غزل ہَوا چلی تھی کُچھ ایسی، بِکھر گئے ہوتے رَگوں میں خُون نہ ہوتا تو مر گئے ہوتے یہ سرد رات، یہ آوارگی، یہ نیند کا بَوجھ ہم اپنے شہر میں ہوتے، تو گھر گئے ہوتے نئے شعوُر کو جِن کا شِکار ہونا تھا وہ حادثے بھی ہَمَیں پر گُزر گئے ہوتے ہمی نے رَوک لِئے سر یہ تیشۂ اِلزام وگرنہ شہر میں کِس کِس کے سر...
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہَمَیں بھی دُکھ تو بہت ہے، مگر یہ جُھوٹ نہیں بُھلا نہ دیتے اُسے ہم، تو مر گئے ہوتے اُمِیدؔ فاضلی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِن سے ہیں ہر لحاظ سے ہم مُختلف مگر پُوچھا کبھی کسی نے نہ، آئے کہاں سے تم شفیق خلشؔ
  16. طارق شاہ

    دل تھا پہلو میں تو کہتے تھے تمنا کیا ہے ::: توصیف تبسم

    دل پہ قابُو ہو تو ہم بھی سرِ محفِل دیکھیں وہ خمِ زُلف ہے کیا، صُورتِ زیبا کیا ہے ۔۔۔۔ کوئی رہبر ہے، نہ رستہ ہے، نہ منزل توصیفؔ ! ہم کہ ،گردِ رَہِ صرصر ہیں، ہمارا کیا ہے کیا کہنے :) :)
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پِھر سَرِ راہ مُلاقات کا امکان رہے! ممکنہ، ذکرِ مقامات تو کرتے جاؤ شفیق خلشؔ
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کچھ تو دِل اپنا فیصلوں کا مجاز ! کچھ بھروسہ بھی آسماں پہ نہیں شفیق خلشؔ
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جو آکے بیٹھ گئے ہو مکین و مالک سا دل و جگر میں محبت اُتارے کون ہو تم . شفیق خلشؔ
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دُوری بھی بعدِ وصل قیامت ہے اِک خلشؔ ! تنہائی دے خُدا نہ کسے قربتوں کے بعد شفیق خلشؔ
Top