غزل
سر سبز نیستاں تھا میرے ہی اشکِ غم سے
تھے سینکڑوں ہی نالے وابسطہ ایک دَم سے
واقف یہاں کسی سے ہم ہیں نہ کوئی ہم سے
یعنی کہ آگئے ہیں بہکے ہُوئے عَدم سے
مَیں گو نہیں ازل سے، پر تا ابد ہُوں باقی
میرا حدوث آخر جا ہی بِھڑا قدم سے
گر چاہیے تو مِلیے اور چاہیے نہ مِلیے
سب تُجھ سے ہو سکے ہے، مُمکن...
مترجم
آس
۔
رات کے سُرخ انگارے
غلامی کی مار کھائے ہُوئے
ہمارے یخ بستہ دِلوں کو
خطرے کا اشارہ دے رہے ہیں
رات کی سیاہی میں
انگار آنکھیں چمک رہی ہیں
ہماری زندگیاں
کتنی ہی اذیّتوں کے سایوں میں لپٹی ہُوئی ہیں
مگر ہماری فطری انسانی اُمید
مزاحمت
اور نبردآرائی کے لیے
ہمیں آگے اور آگے
ہنکائے لیے جارہی...
عاصمہ!
میری من موہنی، پاسدارِ حقوق !
عاصمہ، اب نہیں
ہاں نہیں وہ نہیں، اب کہِیں بھی نہیں
دیکھ آؤ اُسے، ڈھونڈ لاؤ اُسے
جو دِلوں میں رہی تو زباں پر کہِیں
شاخِ سایہ تھی وہ!
بس تَنی ہی رہی، جو جُھکی ہی نہیں
ظُلمتوں کے مقابل ڈٹی ہی رہی
ڈر سے طُوفاں کے ہرگز رُکی ہی نہیں
کہہ رہے ہیں سبھی! اب رہی...
شاعر
جس آگ سے جل اُٹّھا ہے جی آج اچانک
پہلے بھی مرے سینے میں بیدار ہُوئی تھی
جس کرب کی شدّت سے مری رُوح ہے بےکل
پہلے بھی مرے ذہن سے دوچار ہُوئی تھی
جس سوچ سے میں آج لہو تُھوک رہا ہُوں
پہلے بھی مرے حق میں یہ تلوار ہُوئی تھی
وہ غم، غَمِ دُنیا جسے کہتا ہے زمانہ
وہ غم! مجھے جس غم سے سروکار نہیں تھا...
غزل
کب زیست منحرف تھی یوُں اپنے مدار سے
وابستہ اِک اُمید نہ جانِ بہار سے
بھاگ آئے دُور دیس ہم اپنے دِیار سے
باقی نہ کچھ کسی پہ رہے اعتبار سے
مطلق ہماری ذات پہ راغب ہی جو نہ ہوں!
کیوں مانگتے ہیں ہم اُنھیں پروردگار سے
خواہش ہماری کوئی بھی پُوری نہیں ہُوئی
یہ تک کہ کاش مر بھی چُکیں ایک بار سے...
کیفی اعظمی
غزل
وہ بھی سراہنے لگے اربابِ فن کے بعد
دادِ سُخن ملی مجھے ترکِ سُخن کے بعد
دِیوانہ وار چاند سے آگے نِکل گئے
ٹھہرا نہ دِل کہِیں بھی تری انجمن کے بعد
ہونٹوں کو سی کے دیکھیے پچھتائیے گا آپ
ہنگامے جاگ اُٹھتے ہیں اکثر گھٹن کے بعد
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اُس کی دُھوپ
قدرِ وطن...
(اسرارالحق مجازؔ)
غزل
بس اِس تقصیر پر اپنے مقدّر میں ہے مرجانا
تبسّم کو تبسّم کیوں،نظر کو کیوں نظر جانا
خِرد والوں سے حُسن و عِشق کی تنقید کیا ہوگی
نہ افسونِ نِگہ سمجھا، نہ اندازِ نظر جانا
مئے گُلفام بھی ہے، سازِ عشرت بھی ہے،ساقی بھی !
بہت مشکل ہے آشوبِ حقیقت سے گزر جانا
غمِ دَوراں میں...
اُسی کی طرح سے اُس کا بھی جی جلائیں کیا
وہ ہم کو بھول گیا، ہم بھی بھول جائیں کیا
کیا کہنے
ہیں زخم زخم تو نغموں میں چاشنی کیسی
جو دِل بجھا ہو تو باہر سے جگمگائیں کیا
:) :)
غزل
اہلِ طُوفاں! آؤ دِل والوں کا افسانہ کہیں
موج کو گیسُو، بھنوَر کو چشمِ جانانہ کہیں
دار پر چڑھ کر، لگا ئیں نعرۂ زُلفِ صَنم!
سب، ہمیں باہوش سمجھیں چاہے دِیوانہ کہیں
یارِ نکتہ داں کدھر ہے، پھر چلیں اُس کے حضوُر
زندگی کو دِل کہیں اور دِل کو نذرانہ کہیں
تھامیں اُس بُت کی کلائی اور کہیں اُس کو...
غزل
خاموش و درگزر کی مری عادتوں کے بعد
نادم تو وہ ر ہے تھے دِیے تہمتوں کے بعد
پہچان کچھ نِکھر سی گئی شدّتوں کے بعد
کندن ہُوئے ہیں غم سے جُڑی حدّتوں کے بعد
دستک ہُوئی یہ کیسی درِ در گزر پہ آج
شعلہ سا ایک لپکا بڑی مُدّتوں کے بعد
حیراں ہمارے صبر پہ احباب تک ہُوئے
راس آئے درد وغم ہمیں جب شدّتوں...
میرزایاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
غزل
آنکھ کا مارا مرے نزدیک آزاری نہیں
اور جو سچ پُوچھو تو اچّھی کوئی بیماری نہیں
کہہ رہا ہُوں قابِلِ مرہم نہیں زخمِ جگر
چارہ سازو! یہ دِل آزاری ہے غم خواری نہیں
پھینک دو آئینۂ دِل کو جو گاہک اُٹھ گئے
اب کہِیں بازار میں اِس کی خریداری نہیں
دیکھتے ہی دیکھتے بدلا...
غزل
کہو تو ہم سے کہ آخر ہمارے کون ہو تم
دل و دماغ ہیں تابع تمھارے، کون ہو تم
جو آکے بیٹھ گئے ہو مکین و مالک سا
دل و جگر میں محبت اُتارے کون ہو تم
خیال و خواب میں خوش کن جمالِ خُوب لیے
بسے ہو زیست کے بن کر سہارے کون ہو تم
تمھاری ذات سے منسُوب و منسلک سے رہیں
اُمید و بِیم کے سارے اِشارے کون ہو...
غزل
چمن دہل گیا موسم پہ کچھ اثر بھی نہ تھا
کٹے وہ شاخ سے، جن کو شعورِ پر بھی نہ تھا
نمودِ ضُو کو ہی، گر زندگی کہا جائے !
تو بے چراغ تو بستی میں ایک گھر بھی نہ تھا
یہ قافلے تو یہیں منسلک ہُوئے ہم سے
چلے تھے موج میں، تو ایک ہمسفر بھی نہ تھا
سوادِ شہر سے ہم دشت میں بھی ہو آئے
سلامتی کا...