نتائج تلاش

  1. محتشم سلمان

    آج تاروں کی حسیں سیج تلے مجھ کو بلا - برائے اصلاح تنقید تبصرہ

    اھم اھم۔۔ یہ تو میں نہیں جانتا لیکن ایک شعر گیلانی صاحبہ کا ایسا ہے کہ بس۔ ملاحظہ فرمائیں: وہ یہ کہتا ہے اس جگ میں نہیں دوجا کوئی مجھ سا نہیں ہے یہ اگر تو پهر کہو کہ سادگی کیا ہے واہ وا! کیا ہی پرلطف ہے۔ ویسے واقعی پروین شاکر صاحبہ سے آگے نکلنے کے بہت کچھ آثار ہیں موصوفہ میں۔
  2. محتشم سلمان

    بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر ۔ فاتح الدین بشیر

    جا عشق کے مزار پر اب تو جلا دیے کیا کہنے! ردیف کا نہایت خوب صورت استعمال!
  3. محتشم سلمان

    آؤ قافیے بنائیں

    واہ اسامہ سرسری، جزاک اللہ۔ اب بھی کسی کے قافیے تنگ ہوں تو کم از کم آپ بری الذمہ ہیں۔
  4. محتشم سلمان

    مزید ایک غزل! "لوگ کہتے ہیں یہ بستی ہے مسلمانوں کی"

    عمدہ تبصرہ کیا مزمل صاحب نے۔ میری رائے بھی لیجئے گا: لوگ کہتے ہیں یہ بستی ہے مسلمانوں کی آؤ پھر سیر کریں اس کے شبستانوں کی اگر کوئی کہے کہ یہ مسلمانوں کی بستی ہے تو آپ کہیں گے آؤ اس کے شبستان دیکھیں؟ ایسا مطلع اگر غزل مسلسل کا ہو تبھی قابل قبول ہے۔ "گٹھڑیاں سر پہ اٹھائے ہوئے ایمانوں کی" ایک ریلی...
  5. محتشم سلمان

    مزید ایک غزل! "لوگ کہتے ہیں یہ بستی ہے مسلمانوں کی"

    نفل میں فا پر سکون ہوتا ہے یا زیر؟ اگر سکون تو آپ کا یہ مصرع ایک ریلی نظر آتی ہے نفل خوانوں کی پرخطر ہو جائے گا۔
  6. محتشم سلمان

    مزید ایک غزل! "لوگ کہتے ہیں یہ بستی ہے مسلمانوں کی"

    مزمل صاحب، آپ کو دیکھا ہے محفل پر۔ بہت رہنمائی فرماتے ہیں۔ جزاک اللہ!
  7. محتشم سلمان

    مزید ایک غزل! "لوگ کہتے ہیں یہ بستی ہے مسلمانوں کی"

    واہ حجاز صاحب! میرا مقام نہیں تبصرہ کرنے کا۔ میں تو الٹا سوال ہی کروں گا: یہ نفل اور نفِل میں کیا فرق ہے؟ اور نفل پڑھنے والے کو نفل خوان کہہ سکتے ہیں؟ ہیزم اور تھپی کا معنی بھی بتائیں۔ بہت شکریہ!
  8. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    بہت شکریہ میم الف مدیر صاحب اور جناب الف عین لائبریرین صاحب! ان شاء اللہ آتا رہوں گا۔ ویسے آج میں اپنے کو کوئی وفاقی وزیر برائے حصول القابات و خطابات محسوس کر رہا ہوں جو کسی تقریب کی صدارت کو پہنچا ہے کہ اتنا استقبال اور اتنا خوش آمدید تو اپنی زندگی کے تمام دن بھی گنوں تو کبھی نہ سنے ہوں گے۔ آپ...
  9. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی نمائندہ تصویر آپ کے نیرنگ خیال کی عمدہ عکاس ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ قدغن مونث محفلین پر لگائی ہے۔ آپ تو مذکر از اسلام آباد ہیں۔ یوں بھی قدغن کیا ہے ایک حکمت عملئ جان بری ہے۔ اور آپ کا مجھے علم دوست احباب کے زمرے میں رکھنا باعث عزت افزائی ہے۔ شکریہ
  10. محتشم سلمان

    اقبال متاع بے بہا ہے درد و سوز آرزو مندی

    یہ وہ اقبال ہے جسے زوال نہیں۔
  11. محتشم سلمان

    درد ہر طرح زمانے کے ہاتھوں سے ستم دیدہ - خواجہ میر درد

    جناب آپ کا بلاگ دیکھا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ نہایت مستند اور اچھا کام کر رہے ہیں۔
  12. محتشم سلمان

    بہت شکریہ قیصرانی بادشاہ۔

    بہت شکریہ قیصرانی بادشاہ۔
  13. محتشم سلمان

    شعرائے اردو محفل فورم کے کونسے اشعار آپ کو پسند آئے؟

    صاحبان محفل! مجھے آئے تو یہاں دوسرا ہی دن ہے لیکن ایک شاعر کی سخن آفرینی کا قائل ہو بیٹھا ہوں۔ حیرانی ہے کہ کسی نے اس کا اس دھاگے میں کوئی شعر بھی نقل نہیں کیا۔ خیر میں اپنی پسند کے کچھ اشعار لکھتا ہوں: میں ہوں فرد گام حیات میں ولے روزگار نیا نہیں یہی وہ عذاب عظیم ہے کوئی اس سے بڑھ کے سزا نہیں...
  14. محتشم سلمان

    تسلیم کسی حال میں ظلمت نہیں کرتے

    واہ وا راجا صاحب، تسلیم کسی حال میں ظلمت نہیں کرتے، بہت اچھا کرتے ہیں۔ غزل پڑھ کر بہت مزہ آیا۔
  15. محتشم سلمان

    آج تاروں کی حسیں سیج تلے مجھ کو بلا - برائے اصلاح تنقید تبصرہ

    کیا کہنے! آپ کی شاعری دیکھی۔ محترمہ پروین شاکر کی یاد آ گئی۔
  16. محتشم سلمان

    تعارف السلام علیکم

    آپ کو بھی محبوب رہا؟
Top