نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    راحل بھائی ، آپ کا مراسلہ پڑھ کر حیرت ہوئی ۔ آپ نے کافر بفتح دوم کو غلط تلفظ کیوں کہا؟! لسانیات کا مسلمہ اصول ہے کہ لفظ خواہ عربی سے آیا ہو یا فارسی سے یا کسی اور زبان سے جب وہ لفظ اردو میں آگیا تو جس طرح اہلِ اردو اسے برتیں گے وہ معتبر مانا جائے گا۔ عربی اور فارسی کے ایسے سینکڑوں الفاظ ہیں...
  2. ظہیراحمدظہیر

    آزاد نظم (تمنا ) - 17 جون-2023

    یہ نظم اب پابند صورت میں آگئی ہے۔ یعنی آزاد نہیں رہی بلکہ تمام مصرع ہم وزن ہوگئے ہیں ۔ لیکن آہنگ ، غنائیت اور شعریت کے بارے میں جو اعتراضات تھے وہ تو وہیں کے وہیں ہیں ۔ آپ نے تو نظم میں ایک لفظ تک نہیں بدلا۔ یہ باتیں تو محنت کرنے سے درست ہوں گی۔ کہنے کا مقصد یہ کہ ہر کلامِ منظوم شعر نہیں ہوتا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہتر ہے۔ ویسے مضمون کو یہاں بھی لگادیں ۔ اسے تین حصوں میں تقسیم کرکے ایک نئی لڑی کے تین مختلف مراسلوں میں لگادیں ۔ سب لوگ پڑھ سکیں گے۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    آزاد نظم (تمنا ) - 17 جون-2023

    خورشید بھائی ، اصل مسئلہ میں نے تفصیل سے لکھ بھی دیا تھا اور عرفان علوی صاحب کی نظم "موڑ" کا ذکر بھی کیا تھا کہ وہاں مزید تفصیل موجود ہے۔ دوبارہ دیکھ لیجئے ۔ مختصراً یہ کہ آزاد نظم کے مصرعوں میں بھی وہی تمام محاسن لانے کی کوشش کرنا چاہیے کہ جو پابند نظم میں لائے جاتے ہیں ۔ بلکہ آزاد نظم میں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہم سخن کہتے ہیں شاید حسرتِ اظہار میں

    بہت خوب ، اچھے اشعار ہیں ،ریحان بھائی ! مطلع کے مصرعِ ثانی میں گفتار کا لفظ بے محل لگتا ہے ۔ اس کو دیکھ لیں۔ اس مختصر تبصرے کے لیے معذرت۔ مجھے اس وقت ایک ضروری کام کے لیے جانا ہے ۔ بشرِط فرصت دوبارہ حاضر ہونے کی کوشش کروں گا۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    بہت بہت شکریہ ، عبید بھائی! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔ آپ آتے جاتے رہا کیجیے ۔ خوشی ہوتی ہے آپ سے بات کرکے۔:)
  7. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    توجہ کے لیے بہت شکریہ ، راحل بھائی! جس حسنِ ظن کا اظہار آپ نے کیا ہے اس کے لیے بجز تشکر اور کچھ نہیں میرے پاس ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔ محبت ہے۔ راحل بھائی ، آپ کا شکوہ بجا ہے ۔ہر غزل تو میر و غالب کی بھی متاثر کن نہیں ہوتی سو میں کس کھیت کی مولی ہوں۔ یہ البتہ میرا ماننا ہے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    بہت بہت شکریہ سرور بھائی ! اللہ آپ کا سایا سلامت رکھے۔ صحت و تندرستی قائم رکھے ۔ میں نے آپ کا مفصل تبصرہ دیکھ لیا ہے ۔ اس توجہ اور عنایت کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ جزاک اللہ خیرا۔ جیسے ہی فرصت میسر ہوتی ہے میں ایک آدھ روز میں جواب خط لکھ کر حاضر ہوں گا کہ آپ کا تبصرہ تفصیلی جواب کا متقاضی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    بہت بہت شکریہ ، وارث صاحب قبلہ! توجہ کے لیے میں بہت ممنون ہوں ۔ پذیرائی کا شکریہ! سخنوروں کی داد سرمایہ ہوتی ہے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    بہت بہت شکریہ ، صابرہ امین! پذیرائی کے لیے ممنون ہوں ۔ آپ کو اشعار پسند آئے تو خوشی ہوئی ۔ میخانۂ اقدارِ دنیا والا شعر مجھے بھی پسند ہے ۔ حقیقت کا عکاس! اللہ کریم ذوق سلامت رکھے ! شاد و آباد رہیں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    عروضی اصول سے انحراف کی ایک مثال میر مومنؔ کی غزل سے : میں اگر آپ سے جاؤں تو قرار آ جائے پر یہ ڈرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو یار آ جائے قوافی: قرار ، یار ، خمار ، پکار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ردیف: آجائے اس غزل کے مقطع میں مومن نے ردیف میں تصرف کیا ہے۔ اور مکتوبی ردیف کے بجائے ملفوظی ردیف استعمال کرڈالی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    قبلہ وارث صاحب ، اس عاجز کی صدا پر لبیک کہنے کا شکریہ! مجھے امید ہے کہ شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے دیگر دوست بھی اس لڑی کے مقصد کو پورا کرنے میں مدد دیں گے اور رفتہ رفتہ مطلوبہ مثالوں کا ایک ذخیرہ یہاں جمع ہوجائے گا۔ اردو میں کافر کا لفظ فائے مکسور اور فائے مفتوح دونوں تلفظات کے ساتھ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    اٹھارہویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    بہت بہت بہت شکریہ ، خواہرم@جاسمن ! اس پذیرائی پر میں تہِ دل سے ممنون ہوں ۔ واللہ، آپ ہر موقع پر سب لوگوں کو یاد رکھتی ہیں اور اتنی محبت اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے! آپ اور آپ کےتمام اہلِ خانہ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے ، انہیں بے زوال...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    بھائی صاب ، کیا آپ اسکول آف تھاٹ یا مکتبۂ فکر کا مطلب جانتے ہیں ؟!! کیا دو تین آدمیوں کے ایک رائے رکھنے کو ادبی اصطلاح میں اسکول آف تھاٹ کہا جاتا ہے؟! کیا میں ایک مختلف رائے رکھ کر اپنا اسکول آف تھاٹ یا مکتبۂ فکر بناسکتا ہوں؟! مکتبۂ فکر تب کہا جائے گا جب شعرا اور ادبا کی ایک کثیر...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    محترم اعجاز بھائی ، آپ جگر کے شہیدانِ وفا والے شعر کے بارے میں رشید صاحب کی بات مجھے سمجھا دیجیے۔۔ اس میں کیا دم ہے میری تو سمجھ میں نہیں آیا ۔ الف عین
  16. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    بھائی ، اب اس وقت لاحول پڑھنے کا جی چاہ رہا ہے ۔ بھائی صاب آپ تو شعر ہی درست نہیں پڑھ رہے تو درست تقطیع کہاں سے کریں گے۔ بہار اپنی جگہ پر سدابہار رہے یہ چاہتا ہے تو تجزیۂ بہار نہ کر اس شعر میں تجزیۂ بہار کی اضافی ترکیب استعمال ہوئی ہے۔ اور آپ اس ترکیب کو توڑ کر تجزیہ اور بہار کو الگ الگ پڑھ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    ریختے کے تمہی استاد نہیں ہو غالبؔ کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعِلن راحل بھائی ، دوسرے مصرع میں کہتے کی "ہ" کو نہیں بلکہ یائے مجہول کو دبایا گیا ہے اور یہ جائز ہے ۔ اسی طرح "اگلے" کی یائے مجہول کو بھی گرایا گیا ہے۔ اس طرح...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    محمد عبدالرؤوف ، یہ دونوں اشعار بالکل درست ہیں ۔ اصل لفظ تمییز یا تمئیز ہی تھا ( بر وزن فعلان) ۔ اس لفظ کی موجودہ صورت یعنی تمیز (بر وزن فعول)اصل لفظ کی تخفیف ہے ۔ اب یہی املا اور وزن مستعمل ہے ۔ تمئیز یا تمییز رفتہ رفتہ متروک ہورہا ہے ۔ چنانچہ جن شعرا نے اپنے زمانے میں تمییز یا تمئیز باندھا...
  19. ظہیراحمدظہیر

    نظامِ شمسی کے سیارے جب کبھی آپس میں بات کرتے ہوں گے تو زمین کے بارے میں زہرہ شاید اس قسم کا...

    نظامِ شمسی کے سیارے جب کبھی آپس میں بات کرتے ہوں گے تو زمین کے بارے میں زہرہ شاید اس قسم کا شعر پڑھتی ہوگی/ہوگا۔ ہوئی عشاق میں مشہور ، یوسف سا جواں تاکا بُوا ! ہم عورتوں میں تھا بڑا دیدہ تھا زلیخا کا :):)
  20. ظہیراحمدظہیر

    اٹھارہویں سالگرہ تعارف کروائیں۔۔۔!

    کوشش کروں گا ۔ نیرنگ خیال کا یہ قرض تو باقی ہے مجھ پر۔ بس آج کل طبیعت کچھ سنجیدہ موضوعات کی طرف مائل ہے ۔ اب ذوالقرنین کے بارے میں سنجیدہ لکھنا تو بدتہذیبی میں شمار ہوگا جس کے لیے میں ابھی تیار نہیں ہوں ۔ :)
Top