نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    مکرمی سرور عالم راز صاحب ، آپ کے حسبِ حکم ایک تازہ غزل یہاں پوسٹ کردی ہے ۔ آپ کی توجہ کا طالب ہوں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    احبابِ کرام ! کچھ دنوں پہلے میں نے بزمِ سخن میں یہ عندیہ ظاہر کیا تھا کہ سات آٹھ غزلیں اور نظمیں جو پچھلے دو تین سالوں میں جمع ہوگئی ہیں انہیں ہر ہفتے عشرے یہاں پوسٹ کروں گا ۔ یہ سلسلہ شروع کر بھی دیا تھا لیکن درمیان میں کچھ مصروفیات آڑے آگئیں ۔ ارادہ ہے کہ اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    بھائی صاحب ،معذرت! آپ کی چاروں باتیں درست نہیں ۔ ۔ جگر کے شعر کی بحر مجتث مثمن مخبون محذوف ہے یعنی اس کا وزن مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعِلن ہے ۔ اس میں فاعلن کہاں سے آگیا؟آپ اس بحر پر مصرع کو تقطیع کرکے دکھائیے۔ ۔ اس شعر میں جگر نے فارسی شعرا خیام اور حافظ کا ذکر کیا ہے ۔ فارسی شاعر خیام کے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    خرم ، اگر اس مضمون کا ربط فراہم کردیں تو نوازش ہوگی۔ پڑھنا چاہتا ہوں ۔ گیبریل گارشیا کے ناول پر جو مضمون لکھا ہے اسے اردو محفل پر ضرور لگائیے۔ براہِ کرم آپ مجھے ٹیگ کردیجیے گا۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    ک سے اوریگن

    Volcanic Rock کی ایک قسم کو اردو میں جاوا پتھر کہتے ہیں ۔ جس کی بگڑی ہوئی شکل جھاواں یا جھانواں ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    آزاد نظم (تمنا ) - 17 جون-2023

    نہیں بھئی ، خورشیداحمدخورشید ! یہ ٹھیک نہیں ہے ۔آپ ایسی شاعری مت کیجیے۔ میں نے ابھی عرفان علوی صاحب کی آزاد نظم پر ایک مفصل نوٹ لکھا ہے۔ آپ اسے دیکھ لیجیے اور سمجھ لیجیے کہ اسی طرح کی بات میں آپ کی اس نظم پر کہوں گا۔ یہ شاعری نہیں سہل پسندی ہے۔گستاخی معاف ، لیکن ایسی نظمیں تو ہر موزوں طبع شخص...
  7. ظہیراحمدظہیر

    نظم: ’’موڑ‘‘

    بہت خوب ، عرفان علوی عرفان بھائی! خوب کاوش ہے! بہت داد! میں سمجھتا ہوں کہ ہر تخلیقی کاوش قابلِ ستائش ہوتی ہے اور ہر وہ لفظ جو سچائی پر مبنی ہو معتبر ہوتا ہے ۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ یہ آزاد نظم آپ کے شایانِ شان نظر نہیں آئی۔ آپ کی کہنہ مشقی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے دیکھا تو یہ نظم مجھے متاثر نہ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    مِرزا غَالِب: اُستادِ فَن کی حَیثِیت سے !

    جناب مکرمی سرور صاحب کا شکریہ واجب ہے کہ اس عمدہ مضمون کو اردو محفل پر پوسٹ کیا اور اس کے توسط سے نہ صرف سمجھنے اور سیکھنے کا سامان مہیا کیا بلکہ ایک فکر انگیز تعمیری گفتگو کا موقع بھی فراہم کیا۔ مضمون کے شروع میں استادی اور شاگردی کے سلسلے اور اصلاحِ سخن کی شان اور آداب سے متعلق روایات کے رو بہ...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    مکرمی جناب سرور بھائی ! آپ کی یہ مختصر نظم باصرہ نواز ہوئی اور اچھی لگی۔ اس کے لیے میری ناچیز داد و تحسین قبول کیجیے۔ نظم آپ کے خاص اسلوب کی حامل ہے۔ روایتی اور کلاسیکی شاعرانہ لفظیات اور پیرایۂ اظہار ہر ہر مصرع میں نمایاں ہے۔ نظم کے معنوی پہلو پر بات کرنے کی تو زیادہ گنجائش نہیں کہ نظم کا خیال...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    علی وقار ، محمد تابش صدیقی ، الف عین ، سید عاطف علی ، محمد وارث ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، محمداحمد ، محمد خلیل الرحمٰن ، شکیل احمد خان23
  11. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    ضرورتِ شعری کیا ہے؟ بعض اوقات شاعر کو شعر گھڑتے وقت ایسی صورتحال پیش آتی ہے کہ وہ شعری پابندیوں کے سبب اپنے خیال کو الفاظ میں کماحقہ قید کرنے سے قاصر پاتا ہے ۔ اس صورتحال کو عجزِ شاعرانہ یا عجزِ بیان کہا جاتا ہے۔ ضرورتِ شعری (جسے انگریزی میںpoetic License کہتے ہیں) کی سادہ سی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    کچھ روز پہلے ایک دھاگے میں ضرورتِ شعری کے موضوع پر مختصر سی گفتگو ہوئی تھی اور برادرم محمد تابش صدیقی کی جانب سے یہ اہم سوال اٹھایا گیا تھا کہ آخر ضرورتِ شعری کی حدود کیا ہیں؟ کوئی شاعر شعر لکھتے وقت یہ کیسے طے کرے گا کہ کون سا عیب کب اور کس حد تک ضرورتِ شعری کے تحت روا رکھا جا سکتا ہے؟...
  13. ظہیراحمدظہیر

    خوش آمدید جناب ! آپس کی بات یہ ہے کہ اگر کسی اور کے تجربات سے سیکھنا ممکن ہوتا تو میں یہاں آپ کو...

    خوش آمدید جناب ! آپس کی بات یہ ہے کہ اگر کسی اور کے تجربات سے سیکھنا ممکن ہوتا تو میں یہاں آپ کو نظر نہ آتا۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    انہیں واپس بلانے کے لیے محفل پر قربانی اور باربی کیو کا انتظام کرنا ہوگا ۔ کوئی بکرا ڈھونڈیے۔ :D

    انہیں واپس بلانے کے لیے محفل پر قربانی اور باربی کیو کا انتظام کرنا ہوگا ۔ کوئی بکرا ڈھونڈیے۔ :D
  15. ظہیراحمدظہیر

    اٹھارہویں سالگرہ تعارف کروائیں۔۔۔!

    اس لڑی میں کودنے کے بعد ارادہ تو یہ تھا کہ نین بھائی المعروف بہ نیرنگ خیال کا اچھی طرح تعارف کرواکے پچھلے تمام قرض چکادیئے جائیں ۔:D لیکن برا ہو کہ میرا قلم بے وفا نکلا اور ان کی طرف داری پر اتر آیا ۔ کسی طور تیار ہی نہیں ہورہا کہ محفلین سے ان کا کماحقہ تعارف کروایا جائے ۔ اس صورتحال کے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    عبید بھائی آپ بھی! :D

    عبید بھائی آپ بھی! :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    محمد احسن سمیع راحلؔ : سپلی والے شادماں تو ہوں گے لیکن اتنا جان لیں کہ دوبارہ امتحان کی فیس...

    محمد احسن سمیع راحلؔ : سپلی والے شادماں تو ہوں گے لیکن اتنا جان لیں کہ دوبارہ امتحان کی فیس بہت تگڑی رکھی گئی ہے ۔ بہتر ہوگا کہ امتحان پاس کرنے کے چکر میں سرے سے ہی نہ پڑیں ۔:)
  18. ظہیراحمدظہیر

    ۔۔۔۔۔ اسے گدگدانے کی کئی بار کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔ اب اداس قلم سے آپ کا تعارف کروانا...

    ۔۔۔۔۔ اسے گدگدانے کی کئی بار کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔ اب اداس قلم سے آپ کا تعارف کروانا ایسا ہی ہے جیسے مسکراتے کھلکھلاتے گلِ زعفران کو تیز ڈبل پتی قوام والے پان کے پتے میں رکھ کر پیش کیا جائے ۔ یہ تو پان کے پتے کے ساتھ سراسر زیادتی ہوگی ۔ :grin: چنانچہ حل اب اس کا یہ ڈھونڈا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔...
  19. ظہیراحمدظہیر

    نیرنگ خیال نین بھائی ، میں بہت شرمندہ ہوں اور اسی وجہ سے آپ کے دھاگے میں دوبارہ کودنے کی ہمت...

    نیرنگ خیال نین بھائی ، میں بہت شرمندہ ہوں اور اسی وجہ سے آپ کے دھاگے میں دوبارہ کودنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ دو ہفتے پہلے آپ کا تعارف والا دھاگا دیکھ کر کچھ چلبلی ہوئی تھی کہ آپ کا تعارف کروا ہی دیا جائے ۔ کچھ شرپسند خیالات کہ ذاتِ والا تبار کے عین شایانِ شان تھے :D دل میں آئے تھے ۔ لیکن اس سے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    صابرہ امین َ<داغ تو اچھے ہوتے ہیں!!!منجانب سرف ایکسلِ> :D كسی زمانے میں بے داغ اچھے ہوا کرتے...

    صابرہ امین َ<داغ تو اچھے ہوتے ہیں!!!منجانب سرف ایکسلِ> :D كسی زمانے میں بے داغ اچھے ہوا کرتے تھے۔ پھر اس ایکسل سرف نے آکر سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ کردیا۔ ویسے شکر ہے کہ آپ ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں نہیں ہیں ورنہ کچھ اس قسم کے اشتہارات بھی سننے کو مل سکتے تھے کہ: ہوائی فائرنگ تو اچھی ہوتی...
Top