نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بھئی یہ آپ اپنے کیبورڈ کی نوک ذرا کند کروائیں ورنہ کسی دن بہت زور سے چبھے گی ۔ دوسری بات یہ کہ اساتذہ سے ٹوٹکے اور جگاڑ سیکھنے کے لیے کبھی کبھار نذرانے وغیرہ کا تکلف بھی کرنا ہوتا ہے ۔ یوں خالی ہاتھ چلے آنا اورٹوٹکے جگاڑ وغیرہ اینٹھ کر چلے جانا کہاں کا طریقہ ہے ۔ پتہ نہیں آپ تک یہ خبر...
  2. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    اگر آپ کے اس مراسلے کو تولا جائے تو وزن تین تولہ اور اٹھارہ من نکلتا ہے ۔ کیا وزنی بات کی ہے آپ نے ! یعنی کینیڈا خاصا صحت افزا ملک ہے ۔ :D
  3. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    آہا ! عبید انصاری صاحب مدظلہ العالی تشریف لائے ہیں ۔ زہے نصیب ، زہے نصیب! حضور تشریف لائیے ۔ آگ کی بھی خوب کہی آپ نے ۔آپ کی طرف کی تو آپ جانیں ، ہماری طرف البتہ برابر سے زیادہ لگی ہوئی ہے ۔ میں تو اب یہاں تقریباً روزانہ ہی آرہا ہوں کل سے ۔ :D آپ البتہ غائب ہیں ۔ آتے جاتے رہا کیجیے ۔...
  4. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت شکریہ ، عاطف! ذرہ نوازی کے لیے ممنو ن ہوں ۔ لگتا ہے کہ آپ بھی میری طرح محفل سے اکثر و بیشتر غائب رہتے ہیں ۔ اپنی خیر و عافیت سے مطلع کرتے رہا کیجیے ۔ اور یہ اطلاع بصورت تازہ غزل ہو تو اور اچھا ہے ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت ممنون ہوں محترم اعجاز بھائی! بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے! آمین ۔ مجھےبھی نہیں معلوم کہ پانچ ہزار کس طرح ہوگئے ۔مجھے خود حیرت ہے ۔ حالانکہ میری توحاضری بھی یہاں گنڈے دار ہوتی ہے اور میری فعالیت زیادہ تر شعر و ادب کے زمرے ہی میں رہتی ہے...
  6. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت شکریہ ، معزز خاتون! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے، فلاح نصیب فرمائے، آمین!
  7. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ، فلاحِ دارین عطا فرمائے!
  8. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت شکریہ ، خورشید! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کی سعادت مندی ہے کہ آپ اس طرح سوچتے ہیں ۔ بیشک با ادب بانصیب! اللہ کریم آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ آمین ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    شکیل ، یہ مراسلہ ہضم کرنے کے لیے لگتا ہے کہ مجھے ہڑہڑ کا مربہ کھانا پڑے گا ۔ :grin: بہت بہت شکریہ بھائی ۔ آپ کی محبت اور قدر افزائی کے لیے دل سے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت شکریہ، خرم! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ نے کوئی تازہ مضمون لکھا؟ اگر لکھا ہو تو براہِ کرم شریکِ محفل کیجیے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    راحل بھائی ، آپ کا مراسلہ پڑھ کر پی ایچ ڈی کے بارے میں گھڑے ہوئے اور سنے ہوئے تمام لطیفے بیک وقت ذہن میں گونج اٹھے ۔ :D بات آپ کی بجا ہے لیکن کسے معلوم کہ پی ایچ ڈی کی صورت میں کشاکشِ حیات کم مشکل ہوتی یا اور زیادہ ۔ ایک لطیفے کے مطابق تو پی ایچ ڈی Poor Hungry Doctor کو کہتے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت شکریہ ، عبید ! مبارک باد دل و جان سے قبول ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    ہمم !تو آپ ٹوٹے مصرعوں کو جوڑنے کے ٹوٹکے اور بگڑے شعروں کو سدھارنے کے جگاڑ سیکھنا چاہتی ہیں ۔ بالکل ٹھیک! یہ انتہائی ادبی اور شاعرانہ زبان آپ کی اپنی ایجاد ہے یا یہ بھی فیضانِ ڈبلیو گیارہ و عطائشِ ڈبلیو اٹھارہ ہے؟! اپنی معلومات میں اضافے کی غرض سے پوچھ رہا ہوں ۔:D
  14. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    ہائیں ، احمد بھائی یعنی آپ بھی ! میرا خیال ہے کہ ان پانچ ہزار مراسلوں میں ڈھائی تین ہزار تو شاید میری غزلیں ہوں گی اور بقیہ میں داد گزار احباب کا شکریہ ۔ اگر آپ میری غزلوں کو نعمت کہہ رہے ہیں تو یہ تو بڑی اچھی بات ہے۔ میں ذرا بیلٹ ڈھیلا کرلوں ۔ پھول کر کپا ہورہا ہوں ۔:D
  15. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت شکریہ ، عبدالرؤف! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ اگر میرے قلم سے کچھ فائدہ مند باتیں صادر ہوئیں اور آپ مستفید ہوئے تو سمجھیے میری بچت ہوگئی ۔ یعنی اب میں اپنی یاوہ گوئی پر پکڑا بھی گیا تو دفاع کی مد میں کچھ تو ہوگا۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    آپ کے اس پیش پیش ہونےسے میں زیر ہوگیا ۔ بہت شکریہ ، عاطف بھائی ۔ سات سال اور پانچ ہزار مراسلات پہلے جب میں داخلِ محفل ہوا تھا تو آپ اور احمد بھائی سے اپنے تعارف کی لڑی میں کچھ گفتگو ہوئی تھی اور حلقۂ تارکینِ اندرونِ سندھ کا قیام عمل میں آیا تھا ۔:D کل کی سی بات لگتی ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت شکریہ ، جناب وارث صاحب! بہت ممنو ن ہوں۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت شکریہ ،شکیل ! ان محبتوں کے لیے مقروض ہوں۔ اللہ کریم آپ کو اجرِ خیر عطا فرمائے ، شاد و آباد رہیں ۔ تادیر زندہ و تابندہ رہیں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    مبارک باد توبصد دل وجاں قبول ہے ، قبلۂ عالی ! لیکن اس سے آگے کے ارشادات قبول نہیں ۔ :) بہرحال ،آپ کے حسنِ ظن اور محبتوں کا بہت بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    خواہرم ، بہت بہت شکریہ ! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ خواہرم جاسمن ، اگرچہ میں اس طرح کی رسومات اور تکلفات کا دل سے قائل نہیں ہوں لیکن سمجھتا ہوں کہ یہ بھی اظہارِ مؤدت و عقیدت کا ایک ذریعہ ہوتی ہیں ۔ سو میں انتہائی ممنون ہوں کہ آپ نے اتنے اچھے الفاظ سے یاد کیا ۔ میرے لیے شرف کی بات ہے۔ اللہ کریم...
Top