نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    خواہرم ، آپ کی بات میں کسی شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ بے شک محترمی سروؔر عالم راز مجھ سمیت بے شمار لوگوں کے استاد رہے ہیں اور ان کی تحریروں سے اکتساب کا یہ فیض اب بھی جاری ہے۔ اللہ کریم ان کا فیض جاری و ساری رکھے۔ میں تو ہمیشہ ہی سب سے یہ کہتا آیا ہوں کہ اساتذہ تو محترم الف عین اور سروؔر عالم...
  2. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    مکرمی سروؔر صاحب! انتہائی مشکور و ممنون ہوں کہ آپ نے زیرِ بحث مسئلے پر یہ مختصر تحقیقی مضمون قلمبند کیا ۔ ردیف میں ملفوظی تغیر کے اس مسئلے پر اس دھاگے میں یہ گفتگو تقریباً چار سال پہلے ہوئی تھی۔ اُس وقت میں اس تغیر کی حمایت میں کچھ نظائر نہیں ڈھونڈ سکا تھا لیکن موقف میں نے بھی وہی اختیار کیا تھا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    ریحان بھائی ، میں انتہائی ادب کے ساتھ آپ سے اختلاف کروں گا ۔ میرے مطالعے کی حد تک کسی نے بھی کہیں یہ بات نہیں لکھی ہے کہ مومؔن کا محولہ بالا شعر غالبؔ کے پورے دیوان سے بہتر ہے۔ اردو شعر کا مذاق رکھنے والا کوئی بھی ذی شعور ایسا تبصرہ کر بھی کس طرح کر سکتا ہے۔ بات یہ ہے کہ غالؔب نے یہ شعر سن کر...
  4. ظہیراحمدظہیر

    فورم کو سمجھنے کی ایک اور کوشش

    متفق ۔ آگے آگے دیکھیےکھلتا ہے کیا :D
  5. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    محمد ریحان قریشی ، آپ کا یہ مراسلہ باعثِ حیرت ہوا ۔ مومن خان مومنؔ نہ تو نواب تھے اور نہ ہی نوابزادے ۔ طبابت کرتے تھے اور حکیم مومنؔ کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ یہ غالب کے شہر دہلی ہی میں رہتے تھے اور ان کا گزر بسر بھی غالب کی طرح پنشن پر تھا ۔ یہ قطعی طور پر امیر کبیر نہیں تھے ۔غالبؔ کے خطوط...
  6. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    اگر آپ سیاسی لیڈر الطاف حسین کی بات کررہے ہیں تو یہ شخص کبھی بھی اردو زبان کا دعویدار نہیں رہا اور نہ اسے ایسا سمجھاجاتا ہے۔ اس آدمی نے ایک سیاسی تنظیم مہاجر موومنٹ قائم کی تھی ۔ اردو کے لیے اس کی کسی خدمت سے کم از کم میں واقف نہیں ہوں ۔ ویسے بھی اردو صرف مہاجروں کی زبان نہیں ہے ۔ اردو...
  7. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    ریحان ، اس بارے میں میرا بھی یہی موقف رہا ہے ۔ قافیے کے برعکس ردیف کی تکرار ملفوظی اور مکتوبی دونوں طرح سے بلا تغیر ہونا ضروری ہے ۔ چنانچہ ایک ہی غزل میں یائے مجہول و یائے لین کا اختلاط روایتی طور پر جائز نہیں ۔ لیکن نگاہیں اور صدا ہیں کی ردیف میں ملفوظی فرق اتنا خفیف ہے کہ اس...
  8. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    محترمی سرور صاحب ، مجموعی طور پر تو آپ کی بات درست ہے اور اس سے کلیتاً انکار ممکن نہیں ۔ اس میں شک نہیں کہ اردو شاعری کی صورتحال کچھ اتنی مثبت اور تسلی بخش نہیں بلکہ مجموعی طور پر اردو زبان اور اہلِ اردو کے رجحانات بھی کچھ حوصلہ افزا نظر نہیں آتے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ راہ کی تمام...
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    جی جی ، بالکل۔ احمد بھائی نے اس غزل میں ہر موقع پر اور ہر واقعے پر کتاب پڑھنے کی ترکیب بیان کی ہے۔ غزل کیا ہے کسی لائبریری کا منشور ہے ۔ آپ ضرور عید قرباں پر بکری اور کتاب کو یکجا کرنے کی کوشش کریں ۔ فائدہ اس میں یہ ہے کہ پکڑے جانے کی صورت میں آپ یہ کہہ کر بچ سکتے ہیں کہ بھئی میں تو کتاب...
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    یعنی توپ کے گولے اور میزائل مارنے والے ہماری ننھی سی بے ضرر غلیل پر معترض ہیں اور دہشت گرد ، آیا دہشت گرد آیا کا شور مچارہے ہیں ۔ سچ کہا شاعر نے: ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو بُرا کہتے ہیں
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    خبردار ، عبید بھائی ، جو آپ نے ایسا کیا ۔ سیدھے سیدھے یہیں ٹکے رہیے۔ پڑھنے کے لیے یہاں بھی بہت کچھ ہے ۔ ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ وہ بکریاں چرانے اور کتاب پڑھنے والا شعر بہت سارے قارئین پر اثر کرگیا ہے۔اطلاعاً عرض ہے کہ بکریاں چرانے میں "چ" مضموم نہیں ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    راہ و رسم ِ الفت میں کچھ کمی سی لگتی ہے

    سرور بھائی ، آپ کا شکوہ بہت حد تک حق بجانب ہے ۔اردو محفل کیا اب تو کسی بھی محفل میں کلام پر نقد و نظر کم کم ہی نظر آتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ۔ اس موضوع پر کسی اور دھاگے میں کسی مناسب وقت پر بات ہوگی ۔ اب آپ یہاں آگئے ہیں تو امید ہو چلی ہے کہ داد وتحسین سے ہٹ کر بھی کچھ کارآمد باتیں...
  13. ظہیراحمدظہیر

    راہ و رسم ِ الفت میں کچھ کمی سی لگتی ہے

    بہت خوب! کیا اچھی غزل ہے! کئی اشعار پسند آئے ، سرورؔ صاحب! ماشاء اللہ ، آپ نے کئی اور نوواردانِ محفل کی نسبت بہت جلد اور بہت حد تک یہاں کے رموز و معاملات کو سمجھ لیا ہے ۔ پھر بھی کوئی بھی مشکل پیش آئے تو بلا تکلف بتائیے گا ۔ ان شاء اللہ فوری رہنمائی میسر آئے گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل میں خوش آمدید ارقادری صاحب! امید ہے کہ آپ تادیر رونق افروز رہیں گے۔

    اردو محفل میں خوش آمدید ارقادری صاحب! امید ہے کہ آپ تادیر رونق افروز رہیں گے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    بھئی وہ آج کل آپ جنوں بھوتوں وغیرہ کے کوچے میں زیادہ آتی جاتی رہتی ہیں تو اس وجہ سے کچھ شبہ سا پیدا ہوگیا تھا ۔ الحمدللہ اب دور ہوگیا ۔ :grin:
  16. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    ہمم!! لگتا ہے کہ خواہرم جاسمن ہر دو ایک ہفتے بعد فاتحہ خوانی کے لیے گورستانِ سخن کا چکر لگاتی ہیں اور واپس آتے دو چار گڑے مردے بھی اکھاڑ لاتی ہیں ۔ :) بہت شکریہ ، توجہ کے لیے ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    واہ! کیا بات ہے ، احمد بھائی ! کیا کتاب پڑھی ہے ہر شعر میں! لگتا ہے کہ محفل سے میری غیر حاضری کے دنوں میں آپ نے خوب کتاب پڑھی ہے ۔ ورنہ میرا فلسفہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں کتاب پڑھنے سے زیادہ کتاب پھاڑنے میں یقین رکھتا ہوں ۔:D یعنی میری غزل ہوتی تو کچھ اس طرح شروع ہوتی: اُٹھا رکھوں سبھی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    "کٹی ہے عمر کسی آبدوز کشتی میں سفر تمام ہو ا اور کچھ نہیں دیکھا"

    "کٹی ہے عمر کسی آبدوز کشتی میں سفر تمام ہو ا اور کچھ نہیں دیکھا"
  19. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    یہ تو معلوم نہیں ۔ میں نے تو بس آپ کا نام دیکھ کر متفق کا بٹن دبادیا تھا۔:grin:
  20. ظہیراحمدظہیر

    آہ نیم شبی ؎۱

    سرور عالم راز سرور صاحب ، لگ رہا ہے کہ آپ کو اردو محفل کا کلیدی تختہ سمجھنے میں ابھی دشواری ہورہی ہے۔ اسی لیے ٹائپنگ کی کئی مسائل نظر آرہے ہیں ۔اس کا ایک حل یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر مائکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں مراسلے یا غزل لکھ کر وہاں سے یہاں کاپی پیسٹ کردیا کریں ۔
Top